وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج اندور میں 17ویں پرواسی بھارتیہ دِو س(پی بی ڈی)سے الگ ہٹ کرسوری نام کے صدر عزت مآب جناب چندرکار پرساد سنتوکھی سے ملاقات کی۔صدر سنتوکھی 14-7جنوری 2023 سے ہندوستان کے سرکاری دورے پر ہیں اور وہ 17ویں پرواسی بھارتیہ دِوس کے خصوصی مہمان اعزازی بھی ہیں۔
اپنی ملاقات کے دوران دونوں لیڈروں نے ہائیڈرو کاربن ، دفاع، بحری سلامتی، ڈیجیٹل پہلوں اور آئی سی ٹی و صلاحیت سازی سمیت باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعاون پر بات چیت کی۔
سوری نام نے ہندوستان کے ذریعے سوری نا م کے ذریعے حاصل شدہ قرضہ جات سلسلوں سے پیدا شدہ سوری نام کے قرضہ جات کے از سر نو نظم کی ستائش کی۔
صدر سنتوکھی صدرجمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو سے بھی بات چیت کریں گے اور 10جنوری 2023 کو اختتامی اجلاس اور پرواسی بھارتیہ سمان ایوارڈ تقریب میں بھی شرکت فرمائیں گے۔وہ اندور میں گلوبل انویسٹر اجلاس کے افتتاحی سیشن میں بھی شرکت کریں گے۔ اس کے بعد وہ احمدآباد اور نئی دیلی جائیں گے۔
************
ش ح۔ج ق۔ن ع
(U: 264)
At Indore, on the sidelines of Pravasi Bharatiya Divas, PM @narendramodi and President @CSantokhi of Suriname held bilateral level talks.
— PMO India (@PMOIndia) January 9, 2023
They discussed ways to deepen cooperation in host of sectors including hydrocarbons, maritime security, defence and digital initiatives. pic.twitter.com/YiKX7ifqyM
Had an excellent meeting with President @CSantokhi. We reviewed the full range of relations between India and Suriname. We discussed avenues of cooperation in futuristic areas like innovation, technology, maritime security and more.