Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

‏ وزیر اعظم نے مہاراشٹر سمردھی مہامارگ، ناگپور کا افتتاح کیا‏

‏ وزیر اعظم نے مہاراشٹر سمردھی مہامارگ، ناگپور کا افتتاح کیا‏


‏وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج ناگپور میں ہندو ہردے سمراٹ بالا صاحب ٹھاکرے مہاراشٹر سمردھی مہامرگ کے پہلے مرحلے کا افتتاح کیا، جو 520 کلومیٹر طویل ہے اور ناگپور اور شرڈی کو جوڑتا ہے۔ ‏

‏وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا:‏

‏’’ہم اعلی معیار کے بنیادی ڈھانچے کی فراہمی کے لیے عزم بستہ ہیں اور ناگپور اور شرڈی کے درمیان مہامارگ اس کوشش کی ایک کڑی ہے۔ اس جدید سڑک منصوبے کا افتتاح کیا اور مہامارگ پر بھی گاڑی چلائی۔ مجھے یقین ہے کہ اس سے مہاراشٹر کی اقتصادی ترقی میں مدد ملے گی۔‏‘‘

‏وزیر اعظم کی آمد پر ان کا استقبال کیا گیا اور ان کے ساتھ ‏‏مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ جناب ایکناتھ شندے، مہاراشٹر کے گورنر جناب بھگت سنگھ کوشیاری، مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ جناب دیویندر فڑنویس اور سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری بھی‏‏ موجود تھے۔‏

پس منظر‏

‏وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ہندو ہردے سمراٹ بالا صاحب ٹھاکرے مہاراشٹر سمردھی مہامرگ کے پہلے مرحلے کا افتتاح کیا، جو 520 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرتا ہے اور ناگپور اور شرڈی کو جوڑتا ہے۔‏

‏سمردھی مہامرگ یا ناگپور-ممبئی سپر کمیونیکیشن ایکسپریس وے پروجیکٹ ملک بھر میں بہتر رابطے اور بنیادی ڈھانچے کے وزیر اعظم کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کی سمت میں ایک اہم قدم ہے۔ تقریباً 55،000 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا جا رہا 701 کلومیٹر ایکسپریس وے – ہندوستان کے سب سے طویل ایکسپریس وے میں سے ایک ہے، جو مہاراشٹر کے 10 اضلاع اور امراوتی، اورنگ آباد اور ناسک کے ممتاز شہری علاقوں سے گزرتا ہے۔ ایکسپریس وے سے ملحقہ 14 دیگر اضلاع کے رابطے کو بہتر بنانے میں بھی مدد ملے گی، اس طرح ودربھ، مراٹھواڑہ اور شمالی مہاراشٹر کے علاقوں سمیت ریاست کے تقریباً 24 اضلاع کی ترقی میں مدد ملے گی۔‏

‏وزیر اعظم گتی شکتی کے تحت مربوط منصوبہ بندی اور بنیادی ڈھانچے کے رابطے کے منصوبوں کے مربوط نفاذ کے وزیر اعظم کے وژن کو آگے بڑھاتے ہوئے سمردھی مہامارگ دہلی ممبئی ایکسپریس وے، جواہر لال نہرو پورٹ ٹرسٹ اور اجنتا ایلورا غاروں، شرڈی، ویرول، لونار وغیرہ جیسے سیاحتی مقامات سے منسلک ہوگا۔ سمردھی مہامارگ مہاراشٹر کی اقتصادی ترقی کو ایک بڑا فروغ فراہم کرنے میں انقلاب آفریں ثابت ہوگا۔‏

 

***

(ش حع اع ر)

U. No. 13643