Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

یہ میرے لیے انتہائی اطمینان اور فخر کی بات ہے کہ اب تک تقریباً 3.5 لاکھ کروڑ روپے کسانوں کے کھاتوں میں پہنچ چکے ہیں: وزیر اعظم


وزیر اعظم نے پی ایم کسان یوجنا کے 6 سال مکمل ہونے کی یاد منائی

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے پی ایم کسان سمان ندھی یوجنا کی6 ویں سالگرہ کے موقع پر ملک بھر کے تمام کسان بھائیوں اور بہنوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے جو کہ ہندوستان کے کسانوں کی مدد اور ان کی ترقی کے لیے وقف ایک تاریخی اقدام ہے۔ انہوں نے اطمینان کا اظہار کیا کہ اب تک تقریباً 3.5 لاکھ کروڑ روپے ان کے کھاتوں میں پہنچ چکے ہیں۔

انہوں نے ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا:

“پی ایم کسان کے 6 سال مکمل ہونے پر ملک بھر کے ہمارے کسان بھائیوں اور بہنوں کو بہت بہت مبارکباد۔ یہ میرے لیے انتہائی اطمینان اور فخر کی بات ہے کہ اب تک ان کے کھاتوں میں تقریباً 3.5 لاکھ کروڑ روپے پہنچ چکے ہیں۔ ہماری یہ کوشش کسانوں کو عزت، خوشحالی اور نئی طاقت دے رہی ہے۔

   PMKisan#‘‘

***

ش ح۔م ح۔م ذ

 (U: 7487)