Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

یوگا کے چوتھے بین الاقوامی دن کے موقع پر وزیر اعظم کا خطاب

یوگا کے چوتھے بین الاقوامی دن کے موقع پر وزیر اعظم کا خطاب

یوگا کے چوتھے بین الاقوامی دن کے موقع پر وزیر اعظم کا خطاب

یوگا کے چوتھے بین الاقوامی دن کے موقع پر وزیر اعظم کا خطاب


نئی دہلی،22 جون 2018؍وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کہا کہ یوگا دنیا بھر میں متحد کرنے والی انتہائی طاقتور قوتوں میں سے ایک قوت بن گیا ہے۔وہ اتراکھنڈ میں دہرادون کے مقام پر فاریسٹ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کیمپس میں منعقدہ یوگا کے چوتھے بین الاقوامی دن کے موقع پر ایک بہت بڑے اجتماع سے خطاب کررہے تھے۔وزیر اعظم نے فاریسٹ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کیمپس میں یوگا سے دلچسپی رکھنے والے 50ہزار افراد اور رضاکاروں کے ساتھ یوگ آسن، پرانایام اور دھیان میں حصہ لیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ‘‘آج کا دن ہر ایک کے لئے فخر کا دن ہے، پوری دنیا میں لوگ یوگا کے ساتھ سورج کی چمک اور تمازت کا خیر مقدم کررہے ہیں۔دہرادون سے لے کر ڈبلن، شنگھائی سے لے کر شکاگو اور جکارتہ سے لے کر جوہانسبرگ تک ہر جگہ یوگا پھیلا ہوا ہے۔’’

پوری دنیا میں یوگا سے دلچسپی رکھنے والوں کو ایک واضح پیغام دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ پوری دنیا نے یوگا کو گلے لگا لیا ہے اور اس کا اظہار اس طریقہ کار سے ہوتا ہے، جس پر ہر سال یوگا کا بین الاقوامی دن منایا جاتاہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یوگا ، اچھی صحت اور خوشحالی کی تلاش کے سلسلے میں سب سے بڑی عوامی تحریکوں میں سےایک بن گیا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ اگر ہم چاہتے ہیں کہ دنیا ہماری عزت کرے تو ہمیں اپنے ترکے اور ورثے کا احترام کرنے میں کوئی پش وپیش نہیں کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ یوگا خوبصورت ہے، کیونکہ وہ قدیم کے ساتھ ساتھ جدید بھی ہے۔یہ ساکت بھی ہے اور متحرک بھی۔اس میں ہمارا بہترین ماضی اور حال بھی ہے اور یہ ہمارے مستقبل کے لئے امید کی ایک کرن بھی فراہم کرتاہے۔

یوگا کے امکانات کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ یوگا، افرادی اور سماجی دونوں اعتبار سے لوگوں کو درپیش بیشتر مسائل کا حل ہے۔انہوں نے کہا کہ یوگا، تشویشات اور بے جا تفکرات کو دور کرکے ایک پرسکون ، تعمیری اور مطمئن  زندگی کی ضمانت دیتا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ‘‘تفریق پیدا کرنے کی بجائے یوگا لوگوں کو متحد کرتا ہے۔دشمنی بڑھانے کے بجائے یوگا لوگوں کو آپس میں ملاتا ہے۔ مشکلات بڑھانے کی وجہ یوگا زخموں پر مرہم رکھتا ہے۔’’

 

U: 3242