Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

یونان کے ماہرین تعلیم سے وزیر اعظم کی ملاقات

یونان کے ماہرین تعلیم سے وزیر اعظم کی ملاقات


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 25 اگست 2023 کو ایتھنس میں، یونیورسٹی آف ایتھنس میں مطالعہ ہند اور سنکرت و ہندی زبان کے ماہر پروفیسر دمتروئس وسیلیادِس  اور یونیورسٹی آف ایتھنس میں سوشل تھیولوجی کے شعبے کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر ایپوستولوس مچائلیدس سے ملاقات کی۔

انہوں نے وزیر اعظم کو بھارتی مذاہب، فلسفے اور ثقافت سے متعلق اپنے کام کے بارے میں بتایا۔

یہ بات چیت بھارتی اور یونانی یونیورسٹیوں کے درمیان تعلیمی اشتراک کو عمیق بنانے کے امکانات ، اور بھارت-یونان ثقافتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے امکانات پر مرتکز تھی۔

***

(ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:8855