Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

یوروپین بینک فار ری کنسٹرکشن اینڈ ڈیو لپمنٹ کے لئے ہندوستان کی رکنیت کو کا بینہ کی منظوری


نئی دہلی،22 نومبر ۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کا بینہ نے یو روپین بینک فار ری کنسٹرکشن اینڈ ڈیولپمنٹ (ای بی آر ڈی) کے لئے ہندوستان کی رکنیت کو منظوری دے دی ہے ۔

ای بی آر ڈی کی رکنیت حاصل کر نے کے لئے وزارت خزانہ کے اقتصادی امور کے محکمے کے ذریعہ ضروری اقدامات کئے جا ئیں گے ۔

اثرات:

ای بی آر ڈی کی رکنیت سے ہندوستان کی بین الاقوامی حیثیت میں اضافہ ہوگا اور اس کے اقتصادی مفاد کو فروغ حاصل ہوگا ۔ ای بی آر ڈی جن ملکوں میں کام کرتا ہے ان تک رسا ئی ہو نے سے ہندوستان کے سر ما یہ کا ری کے مواقع میں اضافہ ہوگا۔

مینو فیکچرنگ ، خدمات ، اطلاعاتی ٹیکنا لوجی اور توانائی کے شعبے میں ساتھ ساتھ ما لیاتی انتظام کے ذریعہ ای بی آر ڈی اور ہندوستان کے درمیان تعاون کے امکانات میں اضافہ ہوگا۔ اس سے ملک میں سرمایہ کا ری کے لئے ایک بہتر ما حول تیار کر نے میں بھی مدد ملے گی۔

ای بی آر ڈی کی رکنیت سے ہندوستانی فرموں کی مسا بقتی طاقت میں اضافہ ہوگا اور اس سے کا روبار کے مواقع، حصولیابی کی سرگرمیوں، مشاورتی کاموں وغیرہ کے معاملے میں بین الاقوامی بازاروں میں رسائی میں اضافہ ہو گا ۔ اس سے ایک طرف جہاں ہندوستانی پروفیشنلز کے لئے نئے راستے کھلیں گے اور نئے مواقع پیدا ہوں گےوہیں اقتصادی سر گرمیوں میں اضافے سے روزگار کے امکانات پیدا ہوں گے۔

ای بی آر ڈی کی رکنیت کے لئے کم از کم ابتدائی سرما یہ کا ری تقریباً ایک ملین پاؤنڈ کی کر نی ہو گی۔ اس رقم کی سرمایہ  کاری اس صورت میں کر نی ہو گی جب کہ ہندوستان رکنیت حاصل کر نے کے لئے ضروری کم از کم ایک سو حصص خریدنے کا فیصلہ کر ے۔ اگر ہندوستان اس سے زیادہ تعداد میں بینک کے حصص خریدنے کا فیصلہ کر ے گا تو اس سے زیادہ سرما یہ کاری کر نی ہو گی ۔ اس مرحلے پر بینک کی رکنیت حاصل کر نے کے لئے اصولی طور پر کا بینہ کی منظوری حاصل کی جا رہی ہے ۔

 

U – 5870