عزت مآب جناب صدر ٹرمپ ،
دونوں ممالک کے معززمندوبین ،
میڈیا کے دوستو ،
آداب!
سب سے پہلے میں شاندار استقبال اور مہمان نوازی کے لیے اپنے عزیز دوست صدر ٹرمپ کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرنا چاہوں گا ۔ اپنی قیادت کے ذریعے صدر ٹرمپ نے ہندوستان اور امریکہ کے تعلقات کو مضبوط بنایا اور بحال کیا ہے ۔
ان کی پہلی مدت کار میں جس جوش و خروش کے ساتھ ہم نے مل کر کام کیا ، آج وہی جوش و خروش ، وہی توانائی اور وہی عزم میں نے محسوس کیا ۔
آج کی بات چیت ان کی پہلی میعاد کے دوران ہماری کامیابیوں اور گہرے باہمی اعتماد پر مبنی تھی ۔ اس کے علاوہ نئے اہداف حاصل کرنے کا عزم بھی تھا ۔ ہمیں یقین ہے کہ ہندوستان اور امریکہ کے درمیان تال میل سے بہتر دنیا کی تشکیل ہو سکتی ہے ۔
دوستو!
امریکی باشندگان صدر ٹرمپ کے نعرے ، میک امریکہ گریٹ اگین ، یا “ایم اے جی اے” سے واقف ہیں ۔ ہندوستان کے لوگ بھی وراثت اور ترقی کی راہ پر “وکست بھارت 2047” کے عزم کے ساتھ تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں ۔
اگر میں امریکہ کی زبان میں بات کروں، ترقی یافتہ ہندوستان کا مطلب ‘میک انڈیا گریٹ اگین’ ہے، یعنی‘‘ایم آئی جی اے’’۔جب امریکہ اور ہندوستان مل کر کام کرے ،یعنی ‘‘ایم اے جی اے’’ اور‘‘ایم آئی جی اے ’’ ایک ساتھ چلے ،تو خوشحالی کے لیے “میگا” شراکت داری قائم ہوتی ہے ۔ اور یہ عظیم جذبہ ہمارے اہداف کو نیا پیمانہ اور گنجائش فراہم کرتا ہے ۔
دوستو !
آج ہم نے 2030 تک دو طرفہ تجارت کو دوگنا سے زیادہ کرکے 500 ارب ڈالر تک پہنچانے کا ہدف مقرر کیا ہے ۔ ہماری ٹیمیں باہمی سود مند تجارتی معاہدے کو جلد انجام دینے پر کام کریں گی ۔
ہم ہندوستان کی توانائی کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تیل اور گیس کی تجارت کو مضبوط کریں گے ۔ توانائی کے بنیادی ڈھانچے میں بھی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا ۔
جوہری توانائی کے شعبے میں ، ہم نے چھوٹے ماڈیولر ری ایکٹرز کے قیام کی سمت میں تعاون بڑھانے کے بارے میں بھی بات کی ۔
دوستو!
ہندوستان کی دفاعی تیاریوں میں امریکہ کا اہم کردار ہے ۔ اسٹریٹجک اور قابل اعتماد شراکت دار کے طور پر ، ہم مشترکہ ترقی ، مشترکہ پیداوار اور ٹیکنالوجی کی منتقلی کی سمت میں سرگرمی سے آگے بڑھ رہے ہیں ۔
آنے والے وقت میں نئی تکنیکوں اور آلات سےہماری صلاحیت میں اضافہ ہوگا ۔ ہم نے خود مختار نظام کےصنعتی اتحاد شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
دفاعی تعاون کا فریم ورک اگلی دہائی تک بنایا جائے گا ۔ دفاعی انٹر آپریبلٹی ، لاجسٹکس ، مرمت اور دیکھ بھال اس کے اہم حصے ہوں گے۔
دوستو!
اکیسویں صدی ٹیکنالوجی پر مبنی صدی ہے ۔ جمہوری اقدار پر یقین رکھنے والے ممالک کے درمیان ٹیکنالوجی کے شعبے میں قریبی تعاون سےپوری انسانیت کو نئی سمت ، طاقت اور مواقع فراہم ہوسکتے ہیں ۔
ہندوستان اور امریکہ مصنوعی ذہانت ، سیمی کنڈکٹر ، کوانٹم ، بائیو ٹیکنالوجی اور دیگر نئی تکنیکوں میں مل کر کام کریں گے ۔
آج ہم نے ٹی آر یو ایس ٹی یعنی ‘ٹرانسفارمنگ ریلیشن شپ یوٹیلائزنگ اسٹریٹجک ٹیکنالوجی’ پر اتفاق کیا ہے ۔ اس کے تحت اہم معدنیات ، جدید مواد اور دواسازی کی مضبوط سپلائی چین بنانے پر زور دیا جائے گا ۔ لتھیم اور ریئرارتھ جیسی اسٹریٹجک معدنیات کے لیے ریکوری اور پروسیسنگ کی پہل شروع کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے ۔
خلائی شعبے میں امریکہ کے ساتھ ہمارا قریبی تعاون رہا ہے ۔ “اسرو” اور “ناسا” کے اشتراک سے بنایا گیا “این آئی ایس اے آر” سٹیلائٹ جلد ہی ہندوستانی لانچ وہیکل پر خلا میں پرواز کرے گا۔
دوستو!
دوستو!ہندوستان اور امریکہ کے درمیان شراکت داری جمہوریت، جمہوری اقدار اور نظام کو تقویت دینے پرقائم ہے ۔ ہم ہند- بحرالکاہل میں امن ، استحکام اور خوشحالی کو فروغ دینے کے لیے مل کر کام کریں گے ۔ اس میں کواڈ کا خصوصی کردار ہوگا ۔
اس سال ہندوستان میں منعقد ہونے والی کواڈ سمٹ میں ہم نئے شعبوں کے لیے شراکت دار ممالک کے ساتھ تعاون بڑھائیں گے ۔ “آئی ایم ای سی” اور “آئی 2 یو 2” پہل کے تحت ہم اقتصادی راہداریوں اور رابطے کے بنیادی ڈھانچوں کی تعمیر پر مل کر کام کریں گے ۔
ہندوستان اور امریکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مضبوطی سے ایک ساتھ کھڑے ہیں ۔ ہم اس بات پر متفق ہیں کہ سرحد پار دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ٹھوس کارروائی ضروری ہے ۔
میں صدر محترم کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے 2008 میں ہندوستان میں قتل عام کا ارتقاب کرنے والے مجرم کو اب ہندوستان کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ہندوستانی عدالتیں اب مناسب کارروائی کریں گی ۔
دوستو!
امریکہ میں موجود ہندوستانی برادری ہمارے باہمی تعلقات میں ایک اہم کڑی کے مانند ہے ۔ عوام سے عوام کے درمیان تعلقات کومضبوط کرنے کے لیے ہم جلد ہی لاس اینجلس اور بوسٹن میں نئے ہندوستانی قونصل خانے کھولیں گے ۔
ہم نے امریکی یونیورسٹیوں اور تعلیمی اداروں کو ہندوستان میں آف شور کیمپس کھولنے کی دعوت دی ہے ۔
صدر ٹرمپ !
میں آپ کی دوستی اور ہندوستان کےتئیں مستقل عزم کے لیے آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔ ہندوستان کے عوام اب بھی آپ کے 2020 کے دورے کو یاد کرتے ہیں ، اور امید کرتے ہیں کہ صدر ٹرمپ ایک بار پھر ان سے ملنے آئیں گے ۔
1.4 ارب ہندوستانیوں کی طرف سے میں آپ کو ہندوستان آنے کی دعوت دیتا ہوں ۔
بہت شکریہ ۔
اعلان دستبرداری – یہ وزیر اعظم کے بیانات کے متن کا ترجمہ ہے ۔ اصل بیانات ہندی زبان میں دیے گئے تھے ۔
******
ش ح۔م ش ا۔ م ق ا۔
U NO:6694
Addressing the press meet with @POTUS @realDonaldTrump. https://t.co/u9a3p0nTKf
— Narendra Modi (@narendramodi) February 13, 2025
सबसे पहले मैं, मेरे प्रिय मित्र राष्ट्रपति ट्रम्प को मेरे शानदार स्वागत और आतिथ्य सत्कार के लिए हार्दिक आभार व्यक्त करता हूँ।
— PMO India (@PMOIndia) February 13, 2025
राष्ट्रपति ट्रम्प ने भारत और अमेरिका संबंधों को अपने नेतृत्व से संजोया है, जीवंत बनाया है: PM @narendramodi
हम मानते हैं कि भारत और अमेरिका का साथ और सहयोग एक बेहतर विश्व को shape कर सकता है: PM @narendramodi
— PMO India (@PMOIndia) February 13, 2025
अमेरिका की भाषा में कहूं तो विकसित भारत का मतलब Make India Great Again, यानि “मीगा” है।
— PMO India (@PMOIndia) February 13, 2025
जब अमेरिका और भारत साथ मिलकर काम करते हैं, यानि “मागा” प्लस “मीगा”, तब बन जाता है –“मेगा” पार्ट्नर्शिप for prosperity.
और यही मेगा spirit हमारे लक्ष्यों को नया स्केल और scope देती है: PM
अमेरिका के लोग राष्ट्रपति ट्रम्प के मोटो, Make America Great Again, यानि “मागा” से परिचित हैं।
— PMO India (@PMOIndia) February 13, 2025
भारत के लोग भी विरासत और विकास की पटरी पर विकसित भारत 2047 के दृढ़ संकल्प को लेकर तेज गति शक्ति से विकास की ओर अग्रसर हैं: PM @narendramodi
भारत की defence preparedness में अमेरिका की महत्वपूर्ण भूमिका है।
— PMO India (@PMOIndia) February 13, 2025
Strategic और trusted partners के नाते हम joint development, joint production और Transfer of Technology की दिशा में सक्रिय रूप से आगे बढ़ रहे हैं: PM @narendramodi
आज हमने TRUST, यानि Transforming Relationship Utilizing Strategic Technology पर सहमती बनायीं है।
— PMO India (@PMOIndia) February 13, 2025
इसके अंतर्गत critical मिनरल, एडवांस्ड material और फार्मास्यूटिकल की मजबूत सप्लाई chains बनाने पर बल दिया जायेगा: PM @narendramodi
भारत और अमेरिका की साझेदारी लोकतंत्र और लोकतान्त्रिक मूल्यों तथा व्यवस्थाओं को सशक्त बनाती है।
— PMO India (@PMOIndia) February 13, 2025
Indo-Pacific में शांति, स्थिरता और समृद्धि को बढ़ाने के लिए हम मिलकर काम करेंगे।
इसमें Quad की विशेष भूमिका होगी: PM @narendramodi
आतंकवाद के खिलाफ लड़ाई में भारत और अमेरिका दृढ़ता से साथ खड़े रहे हैं।
— PMO India (@PMOIndia) February 13, 2025
हम सहमत हैं कि सीमापार आतंकवाद के उन्मूलन के लिए ठोस कार्रवाई आवश्यक है: PM @narendramodi