Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

ہندوستان کے وزیر اعظم کے پرنسپل سکریٹری نے بھارت منڈپم میں، ہندوستان کی جی ٹوینٹی صدارت پر رابطہ کمیٹی کے ساتویں اجلاس کی صدارت کی


ہندوستان کے وزیر اعظم کے پرنسپل سکریٹری ڈاکٹر پی کے مشرا نے آج بھارت منڈپم، پرگتی میدان، نئی دہلی میں ہندوستان کی جی-20 صدارت پر رابطہ کمیٹی کی ساتویں میٹنگ کی صدارت کی۔ اجلاس میں اہم اور لاجسٹک پہلوؤں میں سربراہی اجلاس کی تیاریوں کا احاطہ کیا گیا۔ شیرپا اور فنانس ٹریک دونوں پر پیش رفت اور نتائج کا جائزہ لیا گیا۔

اس سلسلے میں شیرپا (جی20)، سیکریٹری (محکمہ اقتصادی امور) اور سیکریٹری (اطلاعات و نشریات) کی جانب سے پریزنٹیشن کی گئیں۔ سبز ترقی، پائیدار ترقی کے اہداف (ایس ڈی جیز) کو تیز کرنا، مضبوط پائیدار متوازن اور جامع ترقی، ڈیجیٹل سرکاری بنیادی ڈھانچہ، صنفی مساوات اور کثیر جہتی اداروں کی اصلاحات سمیت ہندوستان کی صدارتی ترجیحات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

شیرپا (جی20) نے مطلع کیا کہ اب تک کل 185 میٹنگیں ہوئی ہیں، جن میں وزارتی سطح کی 13 میٹنگیں شامل ہیں، جن میں ملک کی تقریباً تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔ اس میں مزید بتایا گیا کہ نتائج کے 12دستاویزات کے علاوہ، دیگر 12 ڈیلیوریبلز کو اتفاق رائے کے ساتھ اپنایا گیا ہے۔

سکریٹری (ڈی ای اے) نے مطلع کیا کہ فنانس ٹریک میں کافی پیش رفت ہوئی ہے جس میں کرپٹو اثاثوں کے ایجنڈے، مالیاتی شمولیت، موسمیاتی مالیات کو متحرک کرنا اور ایس ڈی جیز کے لیے مالیات کو فعال کرنا شامل ہے۔

سکریٹری (آئی اینڈ بی) نے میڈیا کے انتظامات، جیسے میڈیا سینٹر کے قیام اور میڈیا ایکریڈیشن کے بارے میں بتایا۔ اب تک 3200 سے زائد میڈیا کے نمائندے سربراہی اجلاس کے لیے رجسٹر ہو چکے ہیں، جن میں 1800 غیر ملکی اور 1200 سے زیادہ ملکی میڈیا کے نمائندگان شامل ہیں۔ بتایا گیا ہےکہ ملکی اور غیر ملکی میڈیا کو سہولت فراہم کرنے کے لیے خاطر خواہ انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

پرنسپل سکریٹری نے، لاجسٹک اور سیکورٹی پہلوؤں سے متعلق ماضی کے فیصلوں کے نفاذ کا بھی جائزہ لیا۔ دہلی حکومت اور کمشنر (دہلی پولیس) سمیت سیکورٹی عہدیداروں نے دورہ کرنے والے معززین کی میزبانی کے لئے کئے جانے والے اقدامات، ٹریفک کے انتظام کے منصوبوں، ہوائی اڈے اور سیکورٹی انتظامات، اور لیڈروں کی سربراہ کانفرنس سے پہلے دہلی این سی آر میں چلائی جارہی بیوٹیفیکیشن مہم کے بارے میں تفصیلات بتائی۔ اگلے ماہ جی-20 لیڈروں کی سربراہ کانفرنس کی میزبانی میں حاصل ہونے والی مثبت پیش رفت کو نوٹ کرتے ہوئے، پرنسپل سکریٹری نے تمام متعلقہ اداروں کو اگلے چند دنوں میں تمام انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت دی تاکہ ریہرسل کا آغاز ہوسکے۔

جناب مشرا نے بروقت اور مناسب تیاریوں کو یقینی بنانے کے لیے، حکومت کے پورے نقطہ نظر اور عمل کی مسلسل اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ اب جب سربراہی اجلاس کے لیے ایک مہینہ باقی ہے، یہ کامل درستگی کے ساتھ آخری میل تک کی ترسیل کا وقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ تفصیلی ایس او پیز تیار کیے جائیں اور اس پر عمل درآمد کے لیے افسران کو مخصوص ڈیوٹیاں تفویض کی جائیں۔ وزیراعظم کی رہنمائی میں ملک بھر سے نوجوان افسران کو سربراہ کانفرنس کی تنظیم میں شرکت کرنےاور اس سے سیکھنے کا موقع دیا جا رہا ہے۔

میٹنگ کے دوران دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر، کابینہ سکریٹری اور متعلقہ وزارتوں/محکموں کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔

**************

ش ح۔ا ع۔ س ا

U- 8102