Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

ہندوستان مصنوعی ذہانت میں قیادت کرنے کے لیے پرعزم ہے: وزیر اعظم


ہندوستانی صنعت کار جناب وشال سکّا نے وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔ جناب مودی نے اس ملاقات کو ایک بصیرت آمیز بات چیت قرار دیا اور کہا کہ ہندوستان اختراع اور نوجوانوں کے لیے مواقع پیدا کرنے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے مصنوعی ذہانت (اے آئی )  میں قیادت کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ دونوں نے اے آئی  اور ہندوستان پر اس کے اثرات اور آنے والے وقت کے لیے کئی ضروری امور پر تفصیلی اور وسیع بحث کی ہے۔

وشال سکّا کی ایکس پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے، وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا؛

“یہ واقعی ایک بصیرت انگیز ملاقات تھی ۔ ہندوستان اختراع اور نوجوانوں کے لیے مواقع پیدا کرنے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے اے آئی کے شعبہ  میں قیادت کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض  ۔ ن م(

4849