Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

ہندوستان تبدیل ہورہا ہے کیوں کہ ہندوستانیوں نے تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے: وزیراعظم

ہندوستان تبدیل ہورہا ہے کیوں کہ ہندوستانیوں نے تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے: وزیراعظم

ہندوستان تبدیل ہورہا ہے کیوں کہ ہندوستانیوں نے تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے: وزیراعظم

ہندوستان تبدیل ہورہا ہے کیوں کہ ہندوستانیوں نے تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے: وزیراعظم


نئیدہلی۔31؍جنوری۔وزیراعظم جناب نریندر مودی نے سورت کے ٹاؤن ہال میں منعقد ہونے والے نیو انڈیا  یوتھ کنکلیو کے پروگرام میں جواں سال پیشہ ور حضرات سے گفتگو کی۔ اس سے پہلے نیوانڈیا یوتھ کنکلیو میں وزیراعظم موصوف کا انتہائی گرمجوشی کے ساتھ استقبال کیا گیا۔

نیوانڈیا یوتھ کنکلیو (نیا جواں سال ہندوستان اجتماع ) سے خطاب کے دوران وزیراعظم جناب نریندر مودی نے کہا کہ آج ملک تیزی سے تبدیل ہورہا ہے اور وہ صرف اس لئے ہورہا ہے کیونکہ عوام الناس نے بہتر ہندوستان کے لئے تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر اعظم موصوف نے کہا کہ اس سے پہلے لوگوں کا خیال یہ تھا کہ کچھ نہیں ہوگا یا کچھ تبدیل نہیں ہوگا تاہم اب ذہن تبدیل ہوچکے ہیں یہ تبدیلی بین طور سے دیکھی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک وقت وہ تھا جب لوگوں کی سوچ یہ تھی کہ کچھ بھی نہیں ہوسکتا۔ لیکن جب ہم برسراقتدار آئے تو ہم نے سب سے پہلے اس سوچ کو بدلا ، اب ہر چیز تبدیل ہوسکتی ہے، ہندوستان تبدیل ہورہا ہے کیوں کہ لوگوں نے تبدیلی کا فیصلہ کرلیا ہے۔

جناب نریندر مودی نے ہندوستان کی طاقت اور استحکام پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں نے ممبئی پر حملہ کیا لیکن اس کے بعد کیا ہوا؟ ہماری سرکار  کے اقتدار کے دوران اڑی پر حملہ ہوا لیکن اس کے بعد کیا ہوا، یہی تبدیلی ہے۔ جو آگ ہمارے جوانوں کے دلوں میں تھی وہی وزیراعظم کے دل میں بھی تھی، جس کا نتیجہ سرجیکل اسٹرائیک کی صورت میں ظاہر ہوا۔ اڑی پر حملے نے ہمیں سونے نہیں دیا لیکن اس کے بعد کیا ہوا یہ سبھی جانتے ہیں، یہ تبدیلی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ کالے دھن کے خلاف سرکار کی مہم ایک مضبوط اور فیصلہ کن قدم تھا ، نوٹ بندی کے بعد تین لاکھ کمپنیاں بند کردی گئیں۔ کسی نے بھی نہیں سوچا تھا کہ کالے دھن پر شکنجہ کسا جاسکے گا۔ ہندوستان کے لوگوں کا جذبہ تبدیل ہوچکا ہے اور مجھے یقین واثق ہے کہ یہی جذبے کی تبدیلی ہندوستان کو بھی تبدیل کرے گی۔  اس سے پہلے لوگوں کی سوچ یہ تھی کہ سب کچھ عوام کریں گے لیکن ہم نے اس سوچ کو تبدیل کردیا ہے کیوں کہ ملک ہم سب سے  عظیم ہے۔

وزیراعظم نے اس موقع پر ہلکے پھلکے انداز میں یہ کہا کہ یہ ایک روز میں چوتھا عوامی اجتماع ہے جس میں،  میں شرکت کررہا ہوں لیکن میں تھکا بالکل نہیں ہوں۔ انہوں نے حاضرین سے پوچھا آپ تو تھکے نہیں ہیں، لوگوں نے بآواز بلند  جواب دیا ’’نہیں‘‘۔ اس سے پہلے گجرات کے ایک روزہ دورے کے موقع پر وزیراعظم نے سورت ہوائی اڈے کی ٹرمنل بلڈنگ کی توسیعی عمارت کا سنگ بنیاد رکھا اور مختلف ترقیاتی پروجیکٹس کا افتتاح کیا۔ اس کے  ساتھ ہی وزیراعظم نے سورت کا رسیلا بین، سیونتی لال وینس ہاسپٹل ملک وقوم کے نام وقف کیا، اس کے  ساتھ ہی وزیراعظم نے ڈانڈی میں نیشنل سالٹ ستیہ گرہ میموریل بھی ملک وقوم کے نام وقف کیا۔

 

 

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

U-600