نئی دہلی۔30؍اگست۔ مرکزی کابینہ کو جس کی صدارت وزیراعظم نریندر مودی نے کی۔ آج بتایا گیا کہ ہندوستان اور کناڈا نے مشترکہ طور پر دیوالی کے موضوع پر دو یادگاری ڈاک ٹکٹوں کا ایک سیٹ جاری کرنے سے اتفاق کیا ہے۔یہ مشترکہ ڈاک ٹکٹ 21ستمبر2017 کو جاری کیا جائے گا۔اس سلسلے میں ہندوستان کے ڈاک کے محکمہ اور کناڈا کے محکمہ ڈاک کے درمیان ایک مفاہمت نامہ پر پہلے ہی دستخط کئے جاچکے ہیں۔
ہندوستان اور کناڈا کے درمیان طویل مدتی قریبی تعلقات ہیں جو جمہوریت، تکثریت، سب کے لئے یکسانیت اور قانون کی حکمرانی کے جذبہ پر مبنی ہیں۔ عوام سے عوام کے درمیان مضبوط رابطہ اور کناڈا میں بڑی تعداد میں ہندوستانیوں کی سکونت کی وجہ سے ان تعلقات کی بنیاد مزید مضبوط ہوئی ہے۔
دیوالی کا موضوع دونوں ملکوں کے لئےتقافتی موضوع کی حیثیت رکھتا ہے اور اسے کناڈا میں موجود بڑی تعداد میں ہندوستانیوں کی وجہ سے منتخب کیا گیا ہے۔
م ن۔ ج۔ رض
U-2466