نئی دہلی، 16 جنوری 2019/
وزیراعظم جناب نریندر مودی کے زیرسربراہی مرکزی کابینہ نے ہندوستان اور مالدیپ کے درمیان دسمبر 2018 میں دستخط ویزا انتظامات سہولیات سے متعلق مفاہمت نامے کو قبل از نفاذ منظوری دے دی ہے۔
ویزا انتظامات کی سہولیات سے متعلق سمجھوتے پر مالدیپ کے صدر کے ہندوستان دورے کے دوران دستخط کیے گئے تھے۔ اس معاہدے کا مقصد ہندوستان اور مالدیپ کے درمیان عوام کے آپسی تعلقات کو اور مضبوط بنانا ہے۔ اس سے دونوں ملکوں کے شہریوں کے لیے سیاحت، علاج، تعلیم کے ساتھ ہی ساتھ کاروبار اور روزگار کے مقصد سے ایک دوسرے کے ملک میں آنا جانا آسان ہوجائے گا۔یہ سمجھوتہ سیاحت، علاج،محدودکاروباری مقاصد سے 90 دن کے فری ویزا سفرکی تجویز پیش کرتا ہے اور اس طرح سے آزاد ویزا داخلے کو آسانی سے میڈیکل ویزا کے ساتھ ہی ساتھ طالب علموں پرانحصار کرنے والے ایک دوسرے کے علاقے میں روزگار پانے کی کوشش کرنے والوں کے ویزا میں آسانی سے تبدیل کرنے کی بھی تجویز پیش کرتا ہے۔
پس منظر:
بھارت او مالدیپ کے درمیان وقت کی کسوٹی پر کھرے اترے روایتی دوستانہ تعلقات ہیں۔ بھارت اور مالدیپ کے عوام کے درمیان قریبی رشتے دونوں ملکوں کے درمیان خصوصی دوطرفہ تعلقات کی بنیادتیار کرتے ہیں،جسے نومبر2018 میں وزیراعظم جناب نریندرمودی کے ذریعے مالدیپ کے نومنتخب صدر جناب ابراہیم محمد صالح کی حلف لینے کی تقریب میں شرکت کرنے کے لیے کیے گئے مالے دورے اور اس کے بعد دسمبر 2018 میں مالدیپ کے صدر کے بھارت دورے سے اور بھی زیادہ مثبت رفتار ملی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن۔ش ت ۔ ت ع۔
U-365