نئی دہلی ،14جون : کابینہ نے وزیراعظم ، جناب نریندرمودی کی قیادت میں ہنداور ویتنام کے مابین ڈاک ٹکٹ کے مشترکہ اجرأ کے موضوع پرمفاہمتی عرضداشت کو اپنی منظوری دی ہے۔
ہند۔ویتنام :قدیم فن تعمیر کے موضوع پر مشترکہ طورپر ڈاک ٹکٹ جاری کرنے کے لئے وزارت مواصلات کے تحت محکمہ ڈاک اور ویتنام پوسٹ کے مابین باہمی مفاہمت قائم ہوئی تھی ۔ مشترکہ ڈاک ٹکٹ 25اکتوبر ، 2018کو جاری کئے گئے تھے ۔
ہند۔ویتنام مشترکہ یادگاری ڈاک ٹکٹ پرہندکا سانچی استوپ اور ویتنام کا فومن پگوڈا کی شبیہ ہے ۔ مشترکہ ڈاک ٹکٹ جاری کرنے کے لئے ہند اورویتنام کے ڈاک محکموں کے درمیان 18دسمبر ، 2017کو مفاہمتی عرضداشت پر( ایم اویو) پردستخط ہوئے تھے ۔
*************
(م ن ۔ع آ :.201814.06.)
U-3083