Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

ہم اپنے کاشتکارو بھائیوں اور بہنوں کی فلاح و بہبود کے لیے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کر رہے ہیں: وزیر اعظم


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے سرکاری پالیسیوں کے باعث شکر کی صنعت میں پیدا ہوئی خودکفالت پر مسرت کا اظہار کیا ہے۔

زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح وبہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر کے ذریعہ کیے گئے ٹوئیٹ کا جواب دیتے ہوئے، وزیر اعظم نے ٹوئیٹ کیا؛

’’کاشتکار بھائی بہنوں کی زندگی میں خوشیوں کی مٹھاس یوں ہی گھلتی رہے، یہی امید ہے۔ ان کی فلاح و بہبود کے لیے ہم کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کریں گے۔‘‘

**********

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:2831