Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

ہمارا مقصد قومی ہلدی بورڈ قائم کرکے اپنے ہلدی کاشتکاروں کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانا ہے: وزیر اعظم


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کے لیے حکومت کی عہدبندگی کا ازسر نو اعادہ کیا ہے۔

وزیر اعظم کے ذریعہ گذشتہ روز اعلان کردہ قومی ہلدی بورڈ کے قیام کے فوائد سے متعلق نظام آباد کے رکن پارلیمنٹ جناب اروِند دھرم پوری کے ذریعہ کی گئی ایک پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے، وزیر اعظم نے ایک ایکس پر پوسٹ کیا:

’’ہمارے کاشت کاروں کی فلاح و بہبود اور خوشحالی ہمیشہ ہماری اولین ترجیح رہی ہے۔

قومی ہلدی بورڈ کے قیام کے ذریعہ، ہمارا مقصد ہمارے ہلدی کاشتکاروں کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانا  اور انہیں وہ تعاون فراہم کرانا ہے جس کے وہ بجاطور پر حقدار ہیں۔

نظام آباد کے لیے خصوصی طور پر فوائد بہت زیادہ ہیں۔

ہم اپنے ہلدی کاشتکاروں کے روشن مستقبل کو یقینی بنانے کے لیے ہر ضروری قدم اٹھاتے رہیں گے۔‘‘

 

**********

 

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:10239