نئی دلّی، 14 نومبر /وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے گیارہویں برکس چوٹی کانفرنس کے موقع پر 13 نو مبر، 2019 کو برازیل میں وفاقی جمہوریہ برازیل کے صدر عزت مآب جناب جیر میسیاس بولسو نارو سے ملاقات کی۔
وزیر اعظم مودی نے برازیل کے صدر کو یوم جمہوریہ 2020 میں مہمان خصوصی کے طور پر مدعو کیا۔ برازیل کے صدر نے اس دعوت نامے کو خوشی کے ساتھ قبول کر لیا ہے۔
دونوں رہنماؤں نے اس موقع پر اس رضا مندی کا اظہار کیا کہ دونوں ملک اپنی جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو فروغ دے سکتے ہیں۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ وہ تجارت سے متعلق امور پر تبادلہ خیالات کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے برازیل سے سرمایہ کاری خصوصاً زرعی ساز و سامان، مویشی پر وری، فصل کٹائی کے بعد کی تکنالوجی اور بایو ایندھن کے شعبوں میں سرمایہ کاری پر زور دیا۔
برازیل کے صدر نے اپنی آمادگی کا اظہار کیا اور وزیر اعظم کو مطلع کیا کہ ان کے ہمراہ ایک بڑا تجارتی وفد بھارت کا دورہ کرے گا۔ انہوں نے تعاون کے دیگر شعبوں مثلاً خلائی امور اور دفاع کے بارے میں بھی تبادلہ خیالات کیا۔ وزیر اعظم نے بھارتی شہریوں کو بغیر ویزا کے سفر کی سہولت کی منظوری کے لئے برا زیل کے صدر کے فیصلے کا خیر مقدم کیا۔
۔۔۔۔۔۔
U.5080
Deepening the bond with Brazil.
— PMO India (@PMOIndia) November 13, 2019
Fruitful talks between PM @narendramodi and President @jairbolsonaro. The two leaders spoke about diversifying cooperation for the benefit of our people. pic.twitter.com/WmISgWFyHS
Met President @jairbolsonaro on the sidelines of the BRICS Summit in Brazil. Grateful to him and the people of Brazil for hosting the Summit.
— Narendra Modi (@narendramodi) November 13, 2019
During our talks today, we discussed furthering cooperation in areas pertaining to the economy, connectivity and people-to-people ties. pic.twitter.com/MzjVRgvB6j