Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

گوہاٹی، آسام میں جھومویر بناندینی تقریب میں وزیر اعظم کی تقریر کا متن

گوہاٹی، آسام میں جھومویر بناندینی تقریب میں وزیر اعظم کی تقریر کا متن


بھارت ماتا کی جے!

بھارت ماتا کی جے!

آسام کے گورنر جناب لکشمن پرساد آچاریہ جی، متحرک وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا سرما جی، مرکزی حکومت میں میرے ساتھی ڈاکٹر ایس جے شنکر، سربانند سونووال، تریپورہ کے وزیر اعلیٰ مانک ساہا جی، دیگر وزراء، اراکین پارلیمنٹ، اراکین اسمبلی، تمام فنکار دوست اور آسام کے میرے بھائیوبہنو،

سوبیکے ہماراجوہار، مور بھائی بوہن سب، تہنیکر کی کھوبور؟

اپونالوک اٹائیکے مور انتورک او لوگ جونائس

آجی ایات اوپوستتھ ہوئی، موئی بور آنندِتا ہوئی سو

بھائیوبہنو،

آج آسام میں ایک شاندار ماحول ہے۔ ماحول توانائی سے بھرا ہوا ہے۔ پورا اسٹیڈیم جوش و خروش اور خوشی سے گونج رہا ہے۔ جھومر ڈانس کےاپ سبھی فنکاروں کی تیاریاں ہر طرف نظر آ رہی ہیں۔ اس شاندار تیاری میں چائے کے باغات کی خوشبو بھی ہے اور ان کا حسن بھی،اور آپ جانتے  ہی ہیں چائے  کی خوشبو اور چائے کے رنگ کو ایک چائے والے سے زیادہ کون جانے گا ؟ اس لیے جس طرح آپ کا جھومر اور باغان کی  تہذیب سے ایک خاص رشتہ ہے،  ویسےمیرا بھی ایک رشتہ ہے۔

ساتھیو،

جب آپ تمام فنکار اتنی بڑی تعداد میں جھومررقص کریں گے تو یہ اپنے آپ میں ایک ریکارڈ بنائے گا۔ اس سے پہلے جب میں 2023 میں آسام آیا تھا تو 11 ہزار سے زیادہ لوگوں نے ایک ساتھ بیہو  رقص کر کے ریکارڈ بنایا تھا۔ میں وہ منظر کبھی نہیں بھول سکتا، لیکن جنہوں نے اسے ٹی وی پر دیکھا تھاوہ بھی مجھے بار بار یاد دلاتے ہیں ۔ اب آج ایک بار پھر اسی منظر کی شاندار پیشکش کا منتظر ہوں۔ میں اس ثقافتی تقریب کے لیے حکومت آسام اور پرجوش وزیر اعلیٰ ہیمنت  بسوا سرما جی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

آیج اسم کیر  چاہ جونوگوشٹھی، آرو آدباشی  مانوسیر شونگے، اسم کیر ایکٹا  گربور دن لوگ ۔ایئے دن ٹے شوبائیکے  سوبھیکچھاجناچھی۔

ساتھیو،

اس طرح کے عظیم الشان پروگرام نہ صرف آسام کے لیے باعث فخر ہیں بلکہ ہندوستان کے عظیم تنوع کی بھی عکاسی کرتے ہیں اور مجھے ابھی بتایا گیا کہ آسام کا تجربہ کرنے کے لیے دنیا کے 60 سے زیادہ ممالک کے سفیر بھی یہاں موجود ہیں۔ ایک وقت تھا جب ملک میں آسام اور شمال مشرق کی ترقی کو نظر انداز کیا گیا اور یہاں کی ثقافت کو بھی نظر انداز کیا گیا۔ لیکن اب مودی خود شمال مشرق کی ثقافت کے برانڈ ایمبیسڈر بن گئے ہیں۔ میں پہلا وزیر اعظم ہوں جس نے آسام کے کازی رنگا میں رک کر دنیا کو اس کی حیاتیاتی تنوع کے بارے میں بتایا۔ اور ابھی  ہیمنت دا نے اسے بیان کیا اور آپ سب نے کھڑے ہو کر شکریہ کی تجویز پیش کی۔ ہم نے چند ماہ قبل آسامی کو کلاسیکی زبان کا درجہ بھی دیا ہے۔ آسام کے لوگ کئی دہائیوں سے اپنی زبان کے اس احترام کے منتظر تھے۔ اسی طرح چرائیدیو موئدم کو بھی یونیسکو کے عالمی ورثے میں شامل کیا گیا ہے۔ اس میں بھی بی جے پی حکومت کی کوششوں نے بڑا رول ادا کیا ہے۔

ساتھیو،

آسام کا قابل فخر بہادر بیٹا لاستھ بورفوکن، جس نے مغلوں کے خلاف جنگ لڑی اور آسام کی ثقافت اور شناخت کی حفاظت کی۔ ہم نے ان کا 400 واں یوم پیدائش اتنے بڑے پیمانے پر منایا، لاستھ  بورفوکن  کی جھانکی بھی یوم جمہوریہ کی پریڈ  میں شامل  تھی اور ملک بھر کے لوگوں نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ ان کا 125 فٹ کانسے کا مجسمہ بھی یہاں آسام میں بنایا گیا ہے۔ اسی طرح قبائلی معاشرے کے ورثے کو منانے کے لیے ہم نے بھی قبائلی فخر کا دن منانا شروع کر دیا ہے اور آسام کے گورنر، ہمارے لکشمن پرساد جی خود بھی قبائلی سماج کے بچے ہیں اور اپنی محنت سے آج یہاں تک پہنچے ہیں۔ قبائلی عجائب گھر بھی بنائے جا رہے ہیں تاکہ ملک میں قبائلی معاشرے کے ہیروز اور ہیروئنز کی خدمات کو ہمیشہ زندہ رکھا جا سکے۔

ساتھیو،

بی جے پی حکومت آسام کو ترقی دے رہی ہے اور یہاں کے ’ٹی ٹرائب‘ کی خدمت بھی کر رہی ہے۔ باغبانی کے کارکنوں کی آمدنی بڑھانے کے لیے آسام ٹی کارپوریشن کے کارکنوں کے لیے بونس کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔ خاص طور پر ہماری بہنیں اور بیٹیاں جو باغات میں کام کرتی ہیں حمل کے دوران آمدنی کے بحران کا سامنا کرتی تھیں۔ آج تقریباً 1.5 لاکھ ایسی خواتین کو حمل کے دوران 15000 روپے کی امداد دی جا رہی ہے، تاکہ انہیں اخراجات کی فکر نہ ہو۔ ہمارے ان خاندانوں کی بہتر صحت کے لیے حکومت آسام چائے کے باغات میں 350 سے زیادہ آیوشمان آروگیہ مندر بھی کھول رہی ہے۔ ٹی ٹرائب کے بچوں کے لیے 100 سے زائد ماڈل ٹی گارڈن اسکول بھی کھولے گئے ہیں۔ مزید 100 اسکول کھولے

 جا رہے ہیں۔ ہم نے ٹی ٹرائب کے نوجوانوں کے لیے او بی سی کوٹہ میں3 فیصد ریزرویشن کا بھی انتظام کیا ہے۔ آسام حکومت ان نوجوانوں کو خود روزگار کے لیے25 ہزار روپے کی امداد بھی دے رہی ہے۔ چائے کی صنعت اور اس کے کارکنوں کی یہ ترقی آنے والے وقت میں پورے آسام کی ترقی کو تیز کرے گی۔ ہمارا شمال مشرق ترقی کی نئی بلندیوں کو چھوئے گا۔ اب آپ سب اپنی شاندار کارکردگی کا آغاز کرنے والے ہیں۔ میں آپ سب کا پیشگی شکریہ ادا کرتا ہوں اور مجھے یقین ہے کہ آج آپ اور آپ کے ڈانس کو پورے ہندوستان میں سراہا جائے گا۔ تمام ٹی وی چینل والوں کو انتظار ہے کہ کب شروع ہوتا ہے۔ آج پورا ملک اور دنیا اس شاندار ڈانس کا مشاہدہ کرے گا ۔

سندور جھوموئر پر دورشن کوررخاطر سوبائیکے ہامی دھونیا بادجناچھی۔اپونلوک بھالے تھاکیبو، اکوؤ لوگ پام بہوت بہوت دھنیا باد!

بھارت ماتا کی جے!

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ م ح۔ ج ا

 (U:7534)