Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

گرینڈ کمانڈر آف دی آرڈر آف دی اسٹار اینڈ کی آف دی انڈین اوشین (جی سی ایس کے) کے اعزاز سے نوازے جانے پر وزیر اعظم کا بیان

گرینڈ کمانڈر آف دی آرڈر آف دی اسٹار اینڈ کی آف دی انڈین اوشین (جی سی ایس کے) کے اعزاز سے نوازے جانے پر وزیر اعظم کا بیان


ماریشس کے صدر

عزت مآب دھرمبیر گوکل جی

وزیر اعظم عزت مآب نوین چندر رام غلام جی

ماریشس  کے بھائیو اور بہنوں

میں ماریشس کے سب سے بڑے قومی اعزاز سے نوازے جانے پر دل کی عمیق گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں، یہ صرف میرا اعزاز نہیں ہے، بلکہ یہ 1.4 ارب ہندوستانیوں کا احترام ہے۔ یہ ہندوستان  اور ماریشس کے درمیان صدیوں پرانی ثقافتی اور تاریخی رشتےکی عزت افزائی ہے۔ یہ ہمارے مشترکہ عزم کا اعتراف ہے ،جو ہم نے علاقائی امن، ترقی، سلامتی اور پائیدار ترقی کے لیے کیا ہے اور یہ عالمی جنوب کی مشترکہ امیدوں اور امنگوںکی علامت ہے۔ میں اس اعزاز کو پوری عاجزی اور شکریہ کے ساتھ قبول کرتا ہوں۔ میں اسے آپ کے آبا اجداد کو جو ہندوستان سے ماریشس آئے تھے اور ان کی تمام نسلوں کو وقف کرتا ہوں ۔ ان کی محنت نے ماریشس کی ترقی میں سنہری باب کا اضافہ  کیا اور اس کی متنوع ثقافت میں حصہ ڈالا۔ میں اس اعزاز کو ایک ذمہ داری کے طور پر بھی قبول کرتا ہوں۔ میں اس عزم کا اعادہ کرتا ہوں کہ ہم ہندوستان -ماریشس اسٹرٹیجک پارٹنرشپ کو مزید بلندیوں تک پہنچانے کے لیے اپنی تمام کوششیں جاری رکھیں گے۔

آپ کا بہت بہت شکریہ۔

**********

ش ح۔ م ع ن-ت ع

Urdu No. 8194