Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

کیو ایس ورلڈ فیوچراسکلز انڈیکس سے حاصل معلومات قابل قدر ہیں کیونکہ ہم خوشحالی اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے اس سفر پر آگے  مزید آگے بڑھ رہے ہیں: وزیر اعظم


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اس خوشی کا اظہار کیا ہے کہ مستقبل کی ہنر مندی کے کیو ایس عالمی انڈیکس میں،  ڈیجیٹل ہنرمندی کے لیے ہندوستان کو کینیڈا اور جرمنی سے آگے دوسرے نمبر پر رکھا گیا ہے۔ جناب مودی نے اظہار خیال کیا کہ  ‘‘یہ دیکھ کر خوشی ہوئی! پچھلی دہائی کے دوران، ہماری حکومت نے ہمارے نوجوانوں کو ایسے ہنر سے آراستہ کر کے مضبوط بنانے پر کام کیا ہے جو انہیں خود انحصار بننے اور دولت کمانے کا اہل بناتے ہیں’’۔ وزیر اعظم جناب مودی نے کہا کہ کیو ایس ورلڈ فیوچر سکلز انڈیکس سے حاصل ہونے والی گہری معلومات قابل قدر ہیں کیونکہ ہم خوشحالی اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے اس سفر پر آگے بڑھ رہے ہیں۔

کیو ایس کویکوئیریلی سائمنڈس لمیٹڈ  کے سی ای او اور منیجنگ ڈائریکٹر  جناب ننزیو کویکوئیریلی کو جواب دیتے ہوئے، وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا:

‘‘یہ دیکھ کر خوشی ہوئی!

پچھلی دہائی کے دوران، ہماری حکومت نے ہمارے نوجوانوں کو ایسی مہارتوں سے آراستہ کرکے مضبوط بنانے پر کام کیا ہے جو انہیں خود انحصار بننے اور دولت کمانے کا اہل بناتی ہیں۔ ہم نے ہندوستان کو اختراعات اور کاروبار کو ترقی دینے  کا مرکز بنانے کے لیے ٹیکنالوجی کی طاقت کا بھی فائدہ اٹھایا ہے۔

کیو ایس  ورلڈ فیوچر سکلز انڈیکس کی گہری معلومات قابل قدر ہیں کیونکہ ہم خوشحالی اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے اس سفر پر آگے بڑھ رہے ہیں۔’’

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح  ۔   ا ب۔   ت  ح   ۔     

U – 5294