29 مئی، نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کوویڈ-19 کی بنا پر اپنے والدین کو کھونے والے بچوں کی مدد کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے ایک اہم اجلاس کی صدارت کی۔ مذکورہ اجلاس میں وزیراعظم نے کوویڈ کی موجودہ وبا سے متاثرہ بچوں کے لیے متعدد اعلانات کیے۔ ان اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ بچے ملک کے مستقبل کی نمائندگی کرتے ہیں اور ملک بچوں کی مدد اور تحفظ کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گا تاکہ وہ مضبوط شہری کے طور پر آگے بڑھ سکیں اور ان کے مستقبل کو روشن کیا جا سکے۔ وزیراعظم نے کہا کہ اس آزمائشی دور میں ایک سماج ہونے کے ناتے یہ یہ ہمارا فرض ہے کہ ہم اپنے بچوں کا خِال رکھیں اور انھیں روشن مستقبل کی امید سے ثروت مند کریں ۔ وہ تمام بچے جنھوں نےکوویڈ-19کی وجہ سے اپنے والدین یا یا قانونی سرپرست/ گود لینے والے ماں باپ میں سے کسی ایک یا دونوں کو کھویا ہے ان کی مدد پی ایم کیئرز فار چلڈرن اسکیم کے تحت کی جائے گی۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ جن اقدامات کا اعلان کیا جارہا ہے وہ صرف پی ایم کیئرز فنڈ میں دیے جانے والے فیاضانہ عطیات کی وجہ ہی سے ممکن ہوئے ہیں اور اس فنڈ سے بھارت کی کوویڈ-19 کے خلاف لڑائی میں مدد ملے گی۔
بچے کےنام پر فکسڈ ڈپازٹ:
پی ایم کیئرز خصوصی طور پر تیار کردہ اسکیم کے ذریعے بچے کے 18 سال کی عمر کے ہونے پر 10 لاکھ روپے کا کارپس فنڈ فراہم کرے گا۔ اس فنڈ کو:
· 23 سال کی عمر ہونے پر، اسےاپنے ذاتی اور پیشہ ورانہ استعمال کے لیے فنڈ کی ایک یکمشت رقم ملےگی۔
اسکولی تعلیم: 10 سال سے کم عمر کے بچوں کے لیے:
اسکولی تعلیم: 11–18 سال کے بچوں کے لیے:
· اگر بچے کو نجی اسکول میں داخل کرایا جاتا ہے تواس کی فیس آر ٹی ای (آر ٹی ای) قوانین کے مطابق پی ایم کیئرز سے ادا کی جائے گی۔
پی ایم کیئرز انھیں یونیفارم، نصابی کتابوں اورکاپیوں کی قیمت بھی ادا کرے گا۔
اعلیٰ تعلیم کے لیے مدد:
· ایسے بچوں کو مرکزی یا ریاستی حکومت کی اسکیموں کے تحت ایک متبادل کے طور پر انڈر گریجویٹ/ ووکیشنل کورسز کے لیے سرکاری ضوابط کے مطابق ٹیوشن فیس/کورس فیس کی طرح وظائف فراہم کیے جائیں گے۔ جو بچے موجودہ اسکالرشپ اسکیموں کے تحت اہل نہیں ہیں ،پی ایم کیئرز انھیں مساوی اسکالرشپ فراہم کرے گا۔
ہیلتھ انشورنس:
· ان بچوں کی پریمیم رقم پی ایم کیئرزکے ذریعے 18 سال کی عمر تک ادا کی جائے گی۔
*****
U. No. 4960
(ش ح – ع ا – ر ا)
Supporting our nation’s future!
— Narendra Modi (@narendramodi) May 29, 2021
Several children lost their parents due to COVID-19. The Government will care for these children, ensure a life of dignity & opportunity for them. PM-CARES for Children will ensure education & other assistance to children. https://t.co/V3LsG3wcus