نئی دلّی، 19 مارچ / وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کورونا وائرس کووڈ۔ 19 کا مقابلہ کرنے کے موضوع پر قوم سے خطاب کیا۔ اس خطاب کا متن حسب ذیل ہے ۔
میرے پیارے ہم وطن شہریو!
آج، تمام دنیا ایک شدید بحران کے دور سے گزر رہی ہے۔ عام طور پر جب کوئی فطری بحران دستک دیتا ہے، تو یہ چند ملکوں یا ریاستوں تک محدود ہوا کرتا ہے۔ تاہم، اس وقت اس وبا نے پوری انسانیت کو اپنی چپیٹ میں لے رکھا ہے۔ پہلی جنگ عظیم اور دوسری جنگ عظیم نے بھی اتنا شدید متاثر نہیں کیا تھا، جتنا کہ آج کورونا نے متاثر کیا ہے۔
گزشتہ دو ماہ سے، ہم مسلسل جائزہ لے رہے ہیں اور کورونا وائرس سے متعلق الم ناک خبریں سن رہے ہیں۔ ان دو مہینوں میں، 130 کروڑ بھارتی شہری کورونا وائرس کی عالمی وبا کو جھیلا ہے اور حفاظتی اقدامات کئے ہیں۔
تاہم، گزشتہ چند دنوں میں، ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ہم اس بحران سے نکل آئے ہیں اور سب کچھ ٹھیک ہے۔ تاہم کورونا جیسی عالمی وبا کو دیکھتے ہوئے، خوش ہونا مناسب نہیں ہے۔ لہٰذا، یہ ضروری ہے کہ ہر ایک بھارتی ہوشیار اور محتاط رہے۔
دوستو !
جب بھی میں نے آپ سے کچھ مانگا ہے، آپ نے مجھے مایوس نہیں کیا ہے۔ ہماری کوششیں آپ کی دعاؤں کی طاقت سے ہی کامیاب ہوئی ہیں۔آج، میں آپ سے، اپنے تمام ہم وطن شہریوں سے کچھ مانگنے آیا ہوں۔ میں آپ سے مستقبل میں آپ کا کچھ وقت، کچھ ہفتے مانگنے آیا ہوں۔اب تک، نہ تو سائنس نے ہی ہمیں کورونا کی وبا سے تحفظ کے لئے کوئی ٹھوس حل نکالنے میں کامیابی حاصل کی ہے، اور نہ ہی کوئی ویکسین تیار ہو پائی ہے۔ اس صورت حال کے باعث تشویش ہونا فطری بات ہے۔
کورونا وائرس سے متاثرہ ممالک کے مطالعات سے دیگر پہلو سامنے آیا ہے۔ ان ممالک میں یہ بیماری دھماکہ خیز طور پر چند ہی روز میں پھیلی ہے۔ کورونا وائرس سے متاثرہ لوگوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ حکومت ہند، صورت حال اور کورونا کے پھیلنے کی راہ کے ریکارڈ پر گہری نگاہ رکھے ہوئے ہیں۔
حالانکہ چند ملک میں جہاں پر ممکنہ حد تک لوگوں کو الگ تھلگ رکھ کر اور تیز رفتار فیصلوں کے باعث اس صورت حال پرقابو پا لیا گیا ہے۔ ترقی کے لئے جدو جہد کرنے والے، 130 کروڑ کی آبادی والے بھارت کے لئے کورونا کا تیزی سے پھیلنا کوئی عام وبا نہیں ہے۔ اس لئے، جیسا کہ ہم نے ترقی یافتہ ممالک میں کورونا کی وبا کے اثرات کا مشاہدہ کیا ہے، یہ کہنا غلط ہو گا کہ بھارت اس سے متاثر نہیں ہو گا۔
اس لئے، اس عالمی وبا کا مقابلہ کرنے کے لئے دو کلیدی حقائق کو ذہن نشین رکھنا ہوگا، عزم مصمم اور صبر و تحمل۔ آج تمام 130 کروڑ ہم وطن بھارتی شہری طور پر اپنے فرائض کی انجام دہی کے لئے، اور مرکزی و ریاستی حکومتوں کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کی پاس داری کرتے ہوئے اس عالمی وبا پر قابو پانے کے لئے عزم کو مستحکم کریں گے۔ آج، ہمیں اپنے آپ کو متاثر ہونے سے بچنے کا عہد کرنا چاہئیے اور دیگر لوگوں کو متاثر ہونے سے بچانا چاہئیے۔
دوستو!
ایسی صورت میں جب کوئی دوا نہیں ہے تو ہمارا خود کا صحت مند رہنا بہت ضروری ہے۔ اس بیماری سے بچنے اور خود کو صحت مند رکھنے کے لئے تحمل بہت ضروری ہے۔ اور تحمل کا طریقہ ہے – بھیڑ سے بچنا ، گھر سے باہر نکلنے سے بچنا ۔ آج کل جسے سوشل ڈسٹینسنگ کہا جارہا ہے، کورونا کی وبا کے اس دور میں یہ بہت زیادہ ضروری ہے۔
ہمارا عہد اور تحمل اس عالمی وبا کے اثرات کو کم کرنے میں بہت بڑا کردار ادا کرنے والا ہے اور اس لئے اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ ٹھیک ہیں ، آپ کو کچھ نہیں ہوگا ، آپ ایسے ہی مارکیٹ میں گھومتے رہیں گے ، سڑکوں پر جاتے رہیں گے اور کورونا سے بچے رہیں گے تو یہ سوچ صحیح نہیں ہے۔
ایسا کرنے آپ اپنے ساتھ اور اپنے خاندان کے ساتھ نا انصافی کریں گے۔ اس لئے میری تمام ہم وطنوں سے یہ اپیل ہے کہ آنے والے کچھ ہفتوں تک ۔ جب بہت ضروری ہو ، تبھی اپنے گھر سے باہر نکلیں۔ جتنا ممکن ہوسکے آپ اپنا کام ، چاہے بزنس سے جڑا ہو ، آفس سے جڑا ہو ، اپنے گھر سے ہی کریں۔
جو سرکاری سروس میں ہیں، اسپتال سے جڑے ہیں ، عوامی نمائندے ہیں، جو میڈیا کا کام کرتے ہیں، ان کی سرگرمیاں تو ضروری ہیں، لیکن سماج کے باقی سبھی لوگوں کو ، خود کو باقی سماج سے آئیسولیٹ (الگ تھلگ ) کرلینا چاہئے۔
میری ایک اور اپیل ہے کہ ہمارے خاندان میں جو بھی بزرگ شہری ہیں، 65 سال سے زیادہ کی عمر کے لوگ ہیں، انہیں آنے والے کچھ ہفتوں تک گھر سے باہر نہ نکلنے دیں۔
آج کی نسل اس سے بہت زیادہ واقف نہیں ہوگی لیکن پرانے وقت میں جب جنگ کی صورت حال ہوتی تھی ، تو گاؤں گاؤں میں بلیک آؤٹ کیا جاتا تھا۔ گھروں کے شیشوں پر کاغذ لگایا جاتا تھا، لائٹ بند کردی جاتی تھی، لوگ چوکی بناکر پہرہ دیتے تھے، یہ کبھی کبھی کافی لمبے عرصے تک چلتا تھا، جنگ نہ بھی ہو ، تو بھی بہت سے بیدار نگر پالیکائیں بلیک آؤٹ کی ڈرل بھی کراتی تھیں۔
ساتھیو!
میں آج ہر ایک ہم وطن سے ایک اور تعاون مانگ رہا ہوں۔ یہ ہے جنتا کرفیو ۔
جنتا کرفیو یعنی جنتا کے لئے ، جنتا کے ذریعے ، خود پر لگایا گیا کرفیو۔
اس اتوار کو یعنی 22 مارچ کو صبح 7 بجے سے رات 9 بجے تک سبھی شہریوں کو جنتا کرفیو پر عمل کرنا ہے۔ اس دوران ہم نہ گھروں سے باہر نکلیں گے، نہ سڑک پر جائیں گے، نہ محلے میں کہیں جائیں گے۔ صرف ضروری خدمات سے جڑے لوگ ہی 22 مارچ کو اپنے گھروں سے باہر نکلیں گے۔
ساتھیو!
22 مارچ کو ہماری یہ کوشش ، ہمارے اپنے تحمل، ملک کے مفاد میں کام کرنے کے عہد کی ایک علامت ہوگا۔ 22 مارچ کو جنتا کرفیو کی کامیابی اس کا تجربہ ہمیں آنے والے چیلنجوں کے لئے تیار کرے گا۔
میں ملک کی سبھی ریاستی سرکاروں سے بھی اپیل کروں گا کہ وہ جنتا کرفیو نافذ کرانے میں قیادت کریں۔
این سی سی، این ایس ایس سے جڑے نوجوان ، ملک کے ہر نوجوان ، سول سوسائٹی ، ہر طرح کے ادارے ، ان سبھی سے میں اپیل کروں گا کہ ابھی سے لے کر اگلے دو دن تک سبھی کو جنتاکرفیو کے بارے میں بیدار کریں۔
ممکن ہو تو ہر شخص روزانہ کم از کم 10 لوگوں کو فون کرکے کورونا وائرس سے بچاؤ کے طریقوں کے ساتھ ہی جنتاکرفیو کے بارے میں بتائیں۔
ساتھیو!
یہ جنتا کرفیو ایک طرح سے ہمارے کے لئے ، بھارت کے لئے ایک کسوٹی کی طرح ہوگا۔ یہ کورونا جیسی عالمی وبا کے خلاف لڑائی کے لئے بھارت کتنا تیار ہے، یہ دیکھنے اور پرکھنے کا بھی وقت ہے۔
آپ کو ان کوششوں کے درمیان ، جنتاکرفیو کے دن ، 22 مارچ کو میں آپ سے ایک اور تعاون چاہتا ہوں۔
ساتھیو!
پچھلے دو مہینے سے لاکھوں لوگ اسپتالوں میں ، ہوائی اڈوں پر دن رات کام میں لگے ہوئے ہیں، چاہئے ڈاکٹر ہوں ، نرس ہوں، اسپتال کا عملہ ہو، صفائی کرنے والے بھائی بہن ہوں، ایئر لائنس کے ملازمین ہوں، سرکاری عملے کے افراد ہوں ، پولیس کے عملے کے لوگ ہوں ، میڈیا کارکن ہوں، ریلوے ، بس ، آٹو رکشا کی سہولت سے جڑے لوگ ہوں ، ہوم ڈیلیوری کرنے والے لوگ ہوں، یہ لوگ اپنی پرواہ نہ کرتے ہوئے دوسروں کی خدمت میں لگے ہوئے ہیں۔
آج کی صورت حال دیکھیں تو یہ خدمات معمولی نہیں کہی جاسکتیں۔ آج خود ان کو بھی بیماری سے متاثر ہونے کا پورا خطرہ ہے۔ باوجود اس کے کہ اپنا فرض نبھارہے ہیں، دوسروں کی خدمت کررہے ہیں، قومی محافظ کی طرح کورونا وبا اور ہمارے بیچ میں کھڑے ہیں۔ ملک ا ن کا ممنون ہے۔
میں چاہتا ہوں کہ 22 مارچ ، اتوار کے دن ہم ایسے بھی لوگوں کا شکریہ ادا کریں۔
اتوار کو ٹھیک پانچ بجے ہمیں اپنے گھر کے دروازے پر کھڑے ہوکر ، بالکنی میں ، کھڑکیوں کے سامنے کھڑے ہوکر پانچ منٹ تک ایسے لوگوں کے لئے شکریہ کا اظہار کریں۔
تالی بجا کر، تھالی بجا کر، یا پھر گھنٹی بجا کر ہم ان کا حوصلہ بڑھائیں، سلیوٹ کریں۔
پورے ملک کے مقامی انتظامیہ سے بھی میری اپیل ہے کہ وہ 22 مارچ کو 5 بجے سائرن کی آواز سے اس کی اطلاع لوگوں تک پہنچائیں۔ خدمت سب سے بڑا دھرم ہے کہ ہماری اقدار کو ماننے والے ایسے ہم وطنوں کے لئے پورے خلوص کے ساتھ اپنے جذبات کا اظہار کرنا ہوگا۔
ساتھیو!
مشکل کی اس گھڑی میں ،آپ کو یہ بھی دھیان رکھنا ہے کہ ہماری ضروری خدمات پر ، ہمارے اسپتالوں پر دباؤ بھی مسلسل بڑھ رہا ہے، اس لئے میری آپ سے درخواست ہے کہ روٹین چیک اپ کے لئے اسپتال جانے سے جتنا بچ سکتے ہیں، اتنا بچیں۔
آپ کو بہت ضروری لگ رہا ہو تو ، اپنی جان پہنچان والے ڈاکٹر ، اپنے فیملی ڈاکٹر ، یا اپنی رشتے داری میں جو بھی ڈاکٹر ہو ، ان سے فون پر ہی ضروری صلاح لے لیں۔ اگر کوئی اختیار سرجری ، جو ضروری نہ ہو ، ایسی سرجری کو ، اس کی کوئی ڈیٹ لے رکھی ہے تو میری درخواست ہے کہ اسے بھی آگے بڑھ وادیں۔ ایک یا دو مہینے بعد کی تاریخ لے لیں۔
ساتھیو!
اس عالمی وبا کا معیشت پر بھی بہت اثر پڑر ہا ہے۔ کورونا وبا سے پیدا ہونے والے اقتصادی چیلنجوں کو دھیان میں رکھتے ہوئے وزیر خزانہ کی قیادت میں حکومت نے ایک ’’کووِڈ- 19 اکنامک رسپانس ٹاسک فورس‘‘ کی تشکیل کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ ٹاسک فورس تمام فریقوں سے مسلسل رابطے میں رہتے ہوئے ، فیڈ بیک لیتے ہوئے ، ہر صورت حال کا تجزیہ کرتے ہوئے ، مستقبل قریب میں فیصلے کرے گی۔
یہ ٹاسک فورس، یہ بھی یقینی بنائے گی کہ اقتصادی مسائل کو کم کرنے کے لئے جتنے بی قدم اٹھائے جائیں، ان پر مؤثر طور پر عمل ہو۔
یقینی طور پر یہ وبا ملک کے اوسط درجے کے طبقے ، نچلے اوسط درجے کے طبقے اور غریبوں کے اقتصادی مفادات کو بھی زبردست نقصان پہنچار ہی ہے۔
مشکل کے اس قت میں ہمارے ملک کی کاروباری دنیا ، اعلیٰ آمدنی والے طبقے سے بھی گزارش ہے کہ اگر ممکن ہو تو آپ جن جن لوگوں سے خدمات لیتے ہیں، ان کے اقتصادی مفادات کو دھیان میں رکھیں۔ ہوسکتا ہے کہ آنے والے کچھ دنوں میں یہ لوگ دفتر نہ آپائیں، آپ کے گھر نہ آسکیں ، ایسے میں ان کی تنخواہ نہ کاٹیں۔ پوری انسانیت کے ساتھ ، پوری ہمدردی کے ساتھ فیصلہ کریں۔ ہمیشہ یاد رکھئے گا ، انہیں اپنا خاندان چلانا ہے، اپنے خاندان کو بیماری سے بچانا ہے۔
میں ہم وطنوں کو اس بات کے لئے بھی یقین دہانی کراتا ہوں کہ ملک میں دودھ ، کھانے پینے کا سامان ، دوائیں ، زنددگی کے لئے ضروری اور لازمی اشیاء کی کمی نہ ہو، اس کے لئے تمام قدم اٹھائے جارہے ہیں۔ اسی لئے میری سبھی شہریوں سے یہ درخواست ہے کہ ضروری سامان اکٹھا کرنے کی ہوڑ نہ لگائیں۔ آپ معمول کے مطابق ہی خریداری کریں، پینک بائنگ نہ کریں۔
ساتھیو!
پچھلے دو مہینوں میں 130 کروڑ بھارتیوں نے ، ملک کے ہر شہری نے ، ملک کو درپیش اس مشکل کو اپنی مشکل سمجھا ہے، بھارت کے لئے ، سماج کے لئے ، ان سے جو بن پڑا ہے، انہوں نے کیا ہے۔
مجھے بھروسہ ہے کہ آنے والے وقت میں بھی اپنے فرائض کو ،کا موں کو اسی طرح انجام دیتے رہیں گے۔ ہاں میں مانتا ہوں کہ ایسے وقت میں کچھ پریشانیاں بھی آتی ہیں ، شبہات اور افواہوں کا ماحول بھی پیدا ہوتا ہے، کئی مرتبہ ایک شہری کے طور پر ہماری امیدیں بھی پوری نہیں ہوتیں، پھر بھی یہ مسئلہ اتنا بڑا ہے کہ سارے ہم وطنوں کو ان پریشانیوں کے بیچ ٹھوس عہد کے ساتھ ان پریشانیوں کا مقابلہ کرنا ہی ہوگا۔
ساتھیو!
ہمیں ابھی اپنا سارا زور کورونا سے بچنے میں لگانا ہے۔ آج ملک میں مرکزی سرکار ہو، ریاستی سرکاریں ہوں، بلدیاتی ادارے ہوں، پنچایتیں ہوں، عوامی نمائندے ہوں، یا پھر سول سوسائٹی، ہر کوئی اپنے اپنے طریقے سے اس عالمی وبا سے بچنے میں اپنا تعاون دے رہا ہے۔
آپ کو بھی اپنا پورا تعاون دینا ہے۔ یہ بہت ضروری ہے کہ عالمی وبا کے اس ماحول میں انسانیت کی جیت ہو، بھارت کی جیت ہو، کچھ دن میں نوراتری کا تہوار آرہا ہے، یہ شکتی اوپاسنا کا موقع ہے، بھارت پوری قوت کے ساتھ آگے بڑھے، یہی نیک خواہشات ہیں۔
بہت بہت شکریہ!
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
U.1358 ٰ
Watch Live! https://t.co/UHSCp7Wcu9
— PMO India (@PMOIndia) March 19, 2020
मेरे प्रिय देशवासियों,
— PMO India (@PMOIndia) March 19, 2020
पूरा विश्व इस समय संकट के बहुत बड़े गंभीर दौर से गुजर रहा है: PM @narendramodi #IndiaFightsCorona
आम तौर पर कभी जब कोई प्राकृतिक संकट आता है तो वो कुछ देशों या राज्यों तक ही सीमित रहता है।
— PMO India (@PMOIndia) March 19, 2020
लेकिन इस बार ये संकट ऐसा है, जिसने विश्व भर में पूरी मानवजाति को संकट में डाल दिया है: PM @narendramodi #IndiaFightsCorona
इन दो महीनों में भारत के
— PMO India (@PMOIndia) March 19, 2020
130 करोड़ नागरिकों ने कोरोना वैश्विक महामारी का डटकर मुकाबला किया है, आवश्यक सावधानियां बरती हैं।
लेकिन,
बीते कुछ दिनों से ऐसा भी लग रहा है जैसे हम संकट से बचे हुए हैं,
सब कुछ ठीक है: PM @narendramodi #IndiaFightsCorona
वैश्विक महामारी कोरोना से निश्चिंत हो जाने की ये सोच सही नहीं है।
— PMO India (@PMOIndia) March 19, 2020
इसलिए,
प्रत्येक भारतवासी का सजग रहना,
सतर्क रहना बहुत आवश्यक है: PM @narendramodi #IndiaFightsCorona
साथियों,
— PMO India (@PMOIndia) March 19, 2020
आपसे मैंने जब भी,
जो भी मांगा है,
मुझे कभी देशवासियों ने निराश नहीं किया है।
ये आपके आशीर्वाद की ताकत है कि हमारे प्रयास सफल होते हैं: PM @narendramodi #IndiaFightsCorona
मैं आप सभी देशवासियों से, आपसे,
— PMO India (@PMOIndia) March 19, 2020
कुछ मांगने आया हूं।
मुझे आपके आने वाले कुछ सप्ताह चाहिए,
आपका आने वाला कुछ समय चाहिए: PM @narendramodi #IndiaFightsCorona
अभी तक विज्ञान,
— PMO India (@PMOIndia) March 19, 2020
कोरोना महामारी से बचने के लिए,
कोई निश्चित उपाय नहीं सुझा सका है और न ही इसकी कोई वैक्सीन बन पाई है।
ऐसी स्थिति में चिंता बढ़नी बहुत स्वाभाविक है: PM @narendramodi #IndiaFightsCorona
इन देशों में शुरुआती कुछ दिनों के बाद अचानक बीमारी का जैसे विस्फोट हुआ है।
— PMO India (@PMOIndia) March 19, 2020
इन देशों में कोरोना से संक्रमित लोगों की संख्या बहुत तेजी से बढ़ी है।
भारत सरकार इस स्थिति पर, कोरोना के फैलाव के इस ट्रैक रिकॉर्ड पर पूरी तरह नजर रखे हुए है: PM @narendramodi #IndiaFightsCorona
आज जब
— PMO India (@PMOIndia) March 19, 2020
बड़े-बड़े और विकसित देशों में हम कोरोना महामारी का व्यापक प्रभाव देख रहे हैं,
तो भारत पर इसका कोई प्रभाव नहीं पड़ेगा,
ये मानना गलत है: PM @narendramodi #IndiaFightsCorona
इसलिए,
— PMO India (@PMOIndia) March 19, 2020
इस वैश्विक महामारी का मुकाबला करने के लिए दो प्रमुख बातों की आवश्यकता है।
पहला- संकल्प
और
दूसरा- संयम: PM @narendramodi #IndiaFightsCorona
आज 130 करोड़ देशवासियों को अपना संकल्प और दृढ़ करना होगा कि हम इस वैश्विक महामारी को रोकने के लिए एक नागरिक के नाते,
— PMO India (@PMOIndia) March 19, 2020
अपने कर्तव्य का पालन करेंगे,
केंद्र सरकार,
राज्य सरकारों के दिशा निर्देशों का पालन करेंगे: PM @narendramodi #IndiaFightsCorona
आज हमें ये संकल्प लेना होगा कि हम स्वयं संक्रमित होने से बचेंगे और दूसरों को भी संक्रमित होने से बचाएंगे।
— PMO India (@PMOIndia) March 19, 2020
साथियों,
इस तरह की वैश्विक महामारी में, एक ही मंत्र काम करता है- “हम स्वस्थ तो जग स्वस्थ”: PM @narendramodi #IndiaFightsCorona
ऐसी स्थिति में,
— PMO India (@PMOIndia) March 19, 2020
जब इस बीमारी की कोई दवा नहीं है,
तो हमारा खुद का स्वस्थ बने रहना बहुत आवश्यक है।
इस बीमारी से बचने और खुद के स्वस्थ बने रहने के लिए अनिवार्य है संयम: PM @narendramodi #IndiaFightsCorona
और संयम का तरीका क्या है- भीड़ से बचना,
— PMO India (@PMOIndia) March 19, 2020
घर से बाहर निकलने से बचना।
आजकल जिसे Social Distancing कहा जा रहा है, कोरोना वैश्विक महामारी के इस दौर में,
ये बहुत ज्यादा आवश्यक है: PM @narendramodi #IndiaFightsCorona
इसलिए मेरा सभी देशवासियों से ये आग्रह है कि आने वाले कुछ सप्ताह तक,
— PMO India (@PMOIndia) March 19, 2020
जब बहुत जरूरी हो तभी अपने घर से बाहर निकलें।
जितना संभव हो सके,
आप अपना काम,
चाहे बिजनेस से जुड़ा हो,
ऑफिस से जुड़ा हो,
अपने घर से ही करें: PM @narendramodi #IndiaFightsCorona
मेरा एक और आग्रह है कि हमारे परिवार में जो भी सीनियर सिटिजन्स हों,
— PMO India (@PMOIndia) March 19, 2020
65 वर्ष की आयु के ऊपर के व्यक्ति हों,
वो आने वाले कुछ सप्ताह तक घर से बाहर न निकलें: PM @narendramodi #IndiaFightsCorona
आज की पीढ़ी इससे बहुत परिचित नहीं होगी,
— PMO India (@PMOIndia) March 19, 2020
लेकिन पुराने समय में जब युद्ध की स्थिति होती थी,
तो गाँव गाँव में
BlackOut किया जाता था। घरों के शीशों पर कागज़ लगाया जाता था, लाईट बंद कर दी जाती थी, लोग चौकी बनाकर पहरा देते थे: PM @narendramodi #IndiaFightsCorona
मैं आज प्रत्येक देशवासी से एक और समर्थन मांग रहा हूं।
— PMO India (@PMOIndia) March 19, 2020
ये है जनता-कर्फ्यू।
जनता कर्फ्यू यानि जनता के लिए,
जनता द्वारा खुद पर लगाया गया कर्फ्यू: PM @narendramodi #IndiaFightsCorona
इस रविवार,
— PMO India (@PMOIndia) March 19, 2020
यानि
22 मार्च को,
सुबह 7 बजे से रात
9 बजे तक, सभी देशवासियों को,
जनता-कर्फ्यू का पालन करना है: PM @narendramodi #IndiaFightsCorona
साथियों,
— PMO India (@PMOIndia) March 19, 2020
22 मार्च को हमारा ये प्रयास, हमारे आत्म-संयम,
देशहित में कर्तव्य पालन के संकल्प का एक प्रतीक होगा।
22 मार्च को जनता-कर्फ्यू की सफलता, इसके अनुभव, हमें आने वाली चुनौतियों के लिए भी तैयार करेंगे: PM @narendramodi #IndiaFightsCorona
संभव हो तो हर व्यक्ति प्रतिदिन कम से कम
— PMO India (@PMOIndia) March 19, 2020
10 लोगों को फोन करके कोरोना वायरस से बचाव के उपायों के साथ ही जनता-कर्फ्यू के बारे में भी बताए।
साथियों,
ये जनता कर्फ्यू एक प्रकार से हमारे लिए,
भारत के लिए एक कसौटी की तरह होगा: PM @narendramodi #IndiaFightsCorona
ये कोरोना जैसी वैश्विक महामारी के खिलाफ लड़ाई के लिए भारत कितना तैयार है, ये देखने और परखने का भी समय है।
— PMO India (@PMOIndia) March 19, 2020
आपके इन प्रयासों के बीच, जनता-कर्फ्यू के दिन,
22 मार्च को मैं आपसे एक और सहयोग चाहता हूं: PM @narendramodi #IndiaFightsCorona
मैं चाहता हूं कि
— PMO India (@PMOIndia) March 19, 2020
22 मार्च, रविवार के दिन हम ऐसे सभी लोगों को धन्यवाद अर्पित करें।
रविवार को ठीक
5 बजे,
हम अपने घर के दरवाजे पर खड़े होकर,
बाल्कनी में,
खिड़कियों के
सामने खड़े होकर
5 मिनट तक ऐसे लोगों का आभार व्यक्त करें: PM @narendramodi #IndiaFightsCorona
पूरे देश के स्थानीय प्रशासन से भी मेरा आग्रह है कि
— PMO India (@PMOIndia) March 19, 2020
22 मार्च को
5 बजे,
सायरन की आवाज से इसकी सूचना लोगों तक पहुंचाएं।
सेवा परमो धर्म के हमारे संस्कारों को मानने वाले ऐसे देशवासियों के लिए हमें पूरी श्रद्धा के साथ अपने भाव व्यक्त करने होंगे: PM @narendramodi #IndiaFightsCorona
संकट के इस समय में,
— PMO India (@PMOIndia) March 19, 2020
आपको ये भी ध्यान रखना है कि हमारी आवश्यक सेवाओं पर,
हमारे हॉस्पिटलों पर दबाव भी निरंतर बढ़ रहा है।
इसलिए मेरा आपसे आग्रह ये भी है कि रूटीन चेक-अप के लिए अस्पताल जाने से जितना बच सकते हैं,
उतना बचें: PM @narendramodi #IndiaFightsCorona
कोरोना महामारी से उत्पन्न हो रही आर्थिक चुनौतियों को ध्यान में रखते हुए, वित्त मंत्री के नेतृत्व में सरकार ने एक
— PMO India (@PMOIndia) March 19, 2020
कोविड-19-Economic Response Task Force
के गठन का फैसला लिया है: PM @narendramodi #IndiaFightsCorona
ये टास्क फोर्स,
— PMO India (@PMOIndia) March 19, 2020
ये भी सुनिश्चित करेगी कि, आर्थिक मुश्किलों को कम करने के लिए जितने भी कदम उठाए जाएं,
उन पर प्रभावी रूप से अमल हो: PM @narendramodi #IndiaFightsCorona
संकट के इस समय में मेरा देश के व्यापारी जगत,
— PMO India (@PMOIndia) March 19, 2020
उच्च आय वर्ग से भी आग्रह है कि अगर संभव है तो आप
जिन-जिन लोगों से सेवाएं लेते हैं, उनके आर्थिक हितों का ध्यान रखें: PM @narendramodi #IndiaFightsCorona
मैं देशवासियों को इस बात के लिए भी आश्वस्त करता हूं कि देश में दूध,
— PMO India (@PMOIndia) March 19, 2020
खाने-पीने का सामान, दवाइयां,
जीवन के लिए ज़रूरी ऐसी आवश्यक चीज़ों की कमी ना हो इसके लिए तमाम कदम उठाए जा रहे हैं: PM @narendramodi #IndiaFightsCorona
पिछले दो महीनों में,
— PMO India (@PMOIndia) March 19, 2020
130 करोड़ भारतीयों ने,
देश के हर नागरिक ने,
देश के सामने आए इस संकट को अपना संकट माना है,
भारत के लिए,
समाज के लिए उससे जो बन पड़ा है,
उसने किया है: PM @narendramodi #IndiaFightsCorona
मुझे भरोसा है कि आने वाले समय में भी आप अपने कर्तव्यों का,
— PMO India (@PMOIndia) March 19, 2020
अपने दायित्वों का इसी तरह निर्वहन करते रहेंगे।
हां, मैं मानता हूं कि ऐसे समय में कुछ कठिनाइयां भी आती हैं, आशंकाओं और अफवाहों का वातावरण भी पैदा होता है: PM @narendramodi #IndiaFightsCorona
कुछ दिन में नवरात्रि का पर्व आ रहा है।
— PMO India (@PMOIndia) March 19, 2020
ये शक्ति उपासना का पर्व है।
भारत पूरी शक्ति के साथ आगे बढ़े, यही शुभकामना है: PM @narendramodi #IndiaFightsCorona
My address to the nation. #IndiaFightsCorona https://t.co/w3nMRwksxJ
— Narendra Modi (@narendramodi) March 19, 2020
The world has seen various crisis and challenges but the situation arising due to COVID-19 is unprecedented.
— Narendra Modi (@narendramodi) March 19, 2020
We in India are leaving no stone unturned to overcome this menace.
Need of the hour is to be alert and vigilant. #IndiaFightsCorona pic.twitter.com/vdK3oYj6sx
Stay at home and do not step out until it is absolutely essential.
— Narendra Modi (@narendramodi) March 19, 2020
I specially urge the elderly to not venture out of their homes. #IndiaFightsCorona pic.twitter.com/ae2ld4VHBW
On 22nd March 2020, let us observe a Janata Curfew and add strength to the fight against COVID-19. #IndiaFightsCorona. pic.twitter.com/qOqhQaJES5
— Narendra Modi (@narendramodi) March 19, 2020
At 5 PM on 22nd March 2020, the day of the Janata Curfew, I have a special request. Will you all help? #IndiaFightsCorona pic.twitter.com/Qi63adPUJh
— Narendra Modi (@narendramodi) March 19, 2020
A COVID-19 Economic Response Task Force would be created to work on aspects relating to the economy and help various stakeholders. #IndiaFightsCorona pic.twitter.com/FaBuIfsefE
— Narendra Modi (@narendramodi) March 19, 2020
A request to the people of India- please do not indulge in panic buying. #IndiaFightsCorona pic.twitter.com/ZG1ho45hQG
— Narendra Modi (@narendramodi) March 19, 2020