Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

کولہاپور کے شاہی خاندان کی عظمت پر جناب  گیانیشور مولے  نے بہت عمدہ مضمون لکھا ہے: وزیر اعظم


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کہا کہ جناب گیانیشور مولے نے کولہاپور کے شاہی خاندان، دوراندیش مہاراجاؤں اور مہارانی تارابائی کی عظمت پر بہت عمدہ مضمون لکھا ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ ان کی ہمدردی کا شاندار جذبہ آنے والی نسلوں کو ہمیشہ ترغیب دیتا رہے گا۔

جناب  گیانیشور مولے وزارت خارجہ کے سابق سکریٹری ہیں اور کولہاپور سے تعلق رکھتے ہیں۔ انہوں نے ٹائمز آف انڈیا میں مغربی مہاراشٹر کے کولہاپور شہر کے پولینڈ کے ساتھ بے مثال تعلق کی کہانی کے بارے میں ایک مضمون لکھا ہے۔

جناب گیانیشور مولے کے لکھے گئے مضمون  کے رد عمل میں ، وزیر اعظم نے ایک ایکس پوسٹ میں کہا؛

‘‘کولہاپور کے شاہی خاندان، دوراندیش مہاراجاؤں اور مہارانی تارابائی کی عظمت وشوکت پر جناب گیانیشور مولے کے ذریعے تحریر کیا گیا ایک اچھا مضمون ۔ ان کی ہمدردی کا شاندار جذبہ آنے والی نسلوں کو ہمیشہ تحریک دیتا رہے گا۔ @navnirmiti’’

***************

(ش ح۔ج ق۔ ج ا)

U:10126