نئی دہلی، 23 ستمبر 2021:
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج کوالکوم کے سی ای او، جناب کرسٹیانو ایمون سے ملاقات کی۔
میٹنگ کے دوران، دونوں حضرات نے بھارت کے ٹیلی مواصلات اور الیکٹرانکس کے شعبے میں پیش کردہ سرمایہ کاری مواقع کے بارے میں تبادلہ خیالات کیے۔ اس میں الیکٹرانکس سسٹم ڈیزائن اینڈ مینوفیکچرنگ (ای ایس ڈی ایم)کے لئے حال ہی میں لانچ کی گئی پیداواریت سے مربوط ترغیباتی اسکیم (پی ایل آئی) اور بھارت میں سیمی کنڈکٹر سپلائی چین میں رونماہونے والی ترقی بھی شامل ہے۔ میٹنگ کے دوران بھارت میں مقامی ایکو نظام تیار کرنے سے متعلق حکمت عملیوں پر بھی تبادلہ خیالات کیے گئے۔
*****
ش ح ۔اب ن۔ م ف
U:9334
Had a fruitful meeting with President and CEO of @Qualcomm, Mr. @cristianoamon. We talked about leveraging technology for greater public good and tech opportunities in India. He was interested in India’s strides in 5G and our efforts such as PM-WANI to boost connectivity. pic.twitter.com/Q3uJIK6xAM
— Narendra Modi (@narendramodi) September 23, 2021