نئی دہلی،23؍فروری،
عزت مآب محترم وزیراعظم ٹروڈو،
وفد میں شامل ممتاز ارکان،
میڈیا کے دوستو!
بھارت کے سرکاری دورے پر آئے وزیراعظم ٹروڈو کا خیر مقدم کرتے ہوئے مجھے خوشی ہورہی ہے۔ حالانکہ وزیراعظم کے طور پر یہ ان کا پہلا دورہ ہے، انہوں نے اپنے والد اور اس وقت کے وزیراعظم پیئر ٹروڈو کے 1983 میں بھارت کا دورہ کیا تھا۔
جناب وزیراعظم آپ کے دورے کا بہت عرصے انتظار تھا۔ ہمیں خوشی ہے کہ آپ اپنی اہلیہ اور بچوں کے ساتھ آئے ہیں۔ ہمیں یہ بھی خوشی ہے کہ ہماری آج کی ملاقات سے پہلے آپ نے بھارت کے مختلف شہروں کا دورہ کیا ہے۔
سال 2015 میں کناڈا کا میرا دورہ 42 سالوں میں کسی بھارتی وزیراعظم کا پہلا دو طرفہ دورہ تھا۔ اس وقت میں وینکوور، ٹورنٹو اور اوٹاوا گیا تھا۔ بھارت کے تئیں کناڈا کے عوام کی انسیت اور محبت کا میں نے تجربہ کیا ہے۔
مجھے یقین ہے کہ وزیراعظم ٹروڈو نے بھی کناڈا کے تئیں بھارت میں گرمجوشی اور فطری بھائی چارے کا تجربہ کیا ہوگا۔ انہوں نے ہمارے ملک کی گوناگونیت اور ہماری جمہوریت کی فعالیت کو بھی محسوس کیا ہوگا۔
دوستو!
کناڈا کے ساتھ اپنی اسٹریٹجک ساجھیداری کو آگے بڑھانے کو بھارت بہت زیادہ اہمیت دیتا ہے۔ ہمارے تعلقات جمہوری، تکثریت، قانون کی بالا دستی اور آپسی روابط پر مبنی ہے۔
تجارت اور سرمایہ کاری سے لے کر توانائی تک، سائنس اور اختراعات سے لے کر تعلیم اور ہنر مندی کے فروغ تک، سمندر سے لے کر خلاء تک، ہر سیکٹر میں بھارت اور کناڈا ایک ساتھ کام کرسکتے ہیں۔
ہمارے آج کے تبادلہ خیال میں، ہم نے اپنے تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا اور آپسی تعاون کو بڑھانے کیلئے ٹھوس اقدامات کی نشاندہی کی۔
سب سے پہلے ہم سکیورٹی میں تعاون کو مستحکم کرنے پر متفق ہوئے ہیں۔ دہشت گردی اور انتہا پسندی بھارت اور کناڈا جیسے جمہوری اور کثیر جہتی معاشرے کے لئے خطرہ ہیں۔ ان قوتوں کا مقابلہ کرنےکے لئے ہمارا ساتھ آنا اہم ہے۔
سیاسی مقصد کے لئے فرقہ پرستی کا بے جا استعمال کرنے والوں اور بٹوارے کی خلیج پیدا کرنے والوں کے لئے کوئی جگہ نہیں ہونی چاہئے۔ ہمارے ملک کی خود مختاری، اتحاد اور سالمیت کو چیلنج کرنے والوں کو بھی برداشت نہیں کیا جاسکتا۔
دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف لڑنے کے لئے وزیراعظم ٹروڈو اور میں متفق ہوئے ہیں۔ ہمارے این ایس اے بھی پہلے ملے ہیں۔ انہوں نے دہشت گردی اور پرتشدد انتہا پسندی کا انسداد کرنے میں تعاون کے فریم ورک کو قطعی شکل دی ہے۔
دوستو!
ہم نے اپنے اقتصادی تعلقات کا بھی جائزہ لیا ہے۔ ہم اس بات پر متفق ہوئے ہیں کہ بھارت اور کناڈا کے درمیان اقتصادی تعلقات کو ہم اور زیادہ مستحکم بنائیں گے۔
بھارت کی مسلسل اور تیز تر اقتصادی ترقی اور اقتصادی اصلاحات وسیع مواقع فراہم کرتے ہیں۔ کناڈا کا پنشن فنڈ بھارت کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی ایک مضبوط ساجھیدار بنا ہوا ہے۔
ہماری اقتصادی ساجھیداری کے لئے ایک ادارہ جاتی ڈھانچے کا نظم کرنا بھی ضروری ہے اس تناظر میں باہمی سرمایہ کاری اور فروغ کے معاہدے اور جامع اقتصادی ساجھیداری معاہدے کو قطعی شکل دینے کے لئے ہم نے اپنے مذاکرات کاروں کو اپنی کوششیں دوگنا کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ آج دونوں ملکوں کے سی ای اوز کے ساتھ بھی ہمیں بات چیت کرنے کا موقع ملے گا۔
اعلیٰ تعلیم کے لئے کناڈا بھارتی طلباء کے لئے ایک اہم مقام ہے۔ آج کناڈا میں ایک لاکھ 20 ہزار سے زیادہ بھارتی طالب علم ہیں۔ اعلیٰ تعلیم پر مفاہمت نامے پر، جس کی آج تجدید کی گئی ہے، دونوں فریقوں کے طلباء اور اساتذہ کی زیادہ سے زیادہ تبادلوں کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔
میں نے ہنر مند پیشہ ور افراد کی آمد ورفت کو بڑھاوا دینے اور اسے مفید بنانے کے لئے وزیراعظم ٹروڈو سے درخواست کی ہے۔ اس سے ہمارے دونوں ملکوں کو فائدہ ہوگااور کناڈا کی معیشت زیادہ بہتر بنائیں گے۔
ہماری ٹیکنالوجی کی ساجھیداری میں وسیع امکانات ہیں۔ ہمارے سائنس دانوں اور تحقیق کاروں کے ذریعے نئی ٹیکنالوجی اور نظام پیش کئے جارہے ہیں ، ان سے بھارت اور کناڈا دونوں ہی ملکوں پر مثبت اثر پڑے گا۔ کناڈا ٹیکنالوجی سمٹ- 2017 کا ساجھیدار ملک تھا۔ اطلاعاتی اور مواصلاتی تکنیک کے شعبے میں تعاون کو مستحکم کرنے کے لئے بھی ہماری حکومتوں نے اتفاق کیا ہے۔
کناڈا توانائی میں سپر پاور ہے اور ہماری توانائی کی بڑھتی ہوئی ضرورتوں کو پورا کرسکتا ہے۔ آج ہم نے اپنے انرجی ڈائیلاگ کو توسیع دینے اور توانائی میں ساجھیداری کے مستقبل کا خاکہ تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ہمارے ایٹمی توانائی تعاون کا اظہار یورینیم کی بلارکاوٹ سپلائی سے ظاہر ہوتا ہے۔ آج ہم اپنے تعاون میں نیوکلیئر سائنس، ٹیکنالوجی اور اختراعات کو جوڑ رہے ہیں۔
دوستو!
میرے دوست وزیراعظم ٹروڈو اور میں نے علاقائی اور عالمی صورت حال پر اپنے خیالات کا تبا دلہ کیا ہے۔ افغانستان کی صورت حال پر تفصیل سے گفتگو ہوئی ، افغانستان کی سرکار اور وہاں کے عوام کو سرحد پر دہشت گردی کے چیلنجوں سے نمٹنے اور پرامن، محفوظ ، خوشحال اور جمہوری افغانستان کی تعمیر میں ان کی کوششوں میں تعاون کرنے کی ضرورت واضح ہے۔
انڈو – پیسیفک میں سمندری ٹرانسپورٹ کی آزادی، شمالی کوریا سے جڑے توسیع کی کڑیوں کے خطرے اور مالدیپ میں جمہوری اداروں کی آزادی کی بحالی پر ہمارے خیالات میں یکسانیت پائی گئی ہے۔
ہم قیام امن کے زمرے میں تعاون کو مستحکم کرنے کے ساتھ تیسرے ملکوں میں صلاحیت سازی پر بھی خصوصی توجہ دینے پر متفق ہوئے ہیں۔
دوستو!
عوام سے عوام کے رابطے ہماری اسٹریٹجک ساجھیداری کی ٹھوس بنیاد ہیں۔
کناڈا میں رہنے والی بھارتی برادری کی کامیابیوں پر بھارت کو فخر ہے۔ مجھے یہ دیکھ کر خوشی ہے کہ وزیراعظم ان میں سے کئی کو اپنے ساتھ اس دورے پر لائے ہیں۔
کناڈا میں رہنے والے بھارتی کمیونٹی کے ساتھ دوستی اور بھائی چارے کے قیام کے لئے ہم عہد بستہ ہیں اور بھارت کی ترقی اور فروغ میں ان کی سرگرم ساجھیداری کے خواہاں ہیں۔
جناب پرائم منسٹر!
بھارت- کناڈا مشترکہ اقدار کی ایک فطری ساجھیداری ہے۔ مجھے دونوں ملکوں کے درمیان زیادہ مضبوط ساجھیداری اور اس سے ہمارے دونوں ملکوں کے روشن مستقبل کی امید ہے۔
شکریہ!
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
U-1040
Mr. Prime Minister, आपका दौरा बहुत समय से प्रतिक्षित था। हमें प्रसन्नता है कि आप अपनी पत्नी Madame Sophie Gregoire Trudeau और अपने बच्चों के साथ आए हैं। हमें यह भी खुशी है कि हमारी आज की मुलाकात से पहले आपने भारत के विभिन्न शहरों का दौरा किया है: PM @narendramodi
— PMO India (@PMOIndia) February 23, 2018
Canada के साथ अपने strategic partnership को आगे बढ़ाने को भारत बहुत अधिक महत्व देता है। हमारे सम्बन्ध लोकतंत्र, बहुलवाद, कानून की सर्वोच्चता और आपसी संपर्क पर आधारित हैं: PM @narendramodi
— PMO India (@PMOIndia) February 23, 2018
हम अपने सुरक्षा सहयोग को सुदृढ़ करने पर सहमत हुए हैं।
— PMO India (@PMOIndia) February 23, 2018
आतंकवाद और उग्रवाद भारत और कनाडा जैसे लोकतांत्रिक, बहुलवादी समाजों के लिए खतरा हैं। इन ताकतों का मुकाबला करने के लिए हमारा साथ आना महत्वपूर्ण है: PM @narendramodi
धर्म का राजनीतिक उद्देश्य के लिए दुरूपयोग करने वालों को और बॅंटवारे की खाई खोदने वालों के लिए कोई जगह नहीं होनी चाहिए।
— PMO India (@PMOIndia) February 23, 2018
हमारे देशों की संप्रभुता, एकता और अखंडता को चुनौती देने वालों को भी बर्दाश्त नहीं किया जा सकता: PM @narendramodi
आतंकवाद और उग्रवाद के विरूद्ध लड़ने के लिए प्रधान मंत्री Trudeau और मैं सहमत हुए हैं। हमारे NSAs भी पहले मिले हैं। उन्होंने Framework for Cooperation on Countering Terrorism and Violent Extremism को अंतिम रूप दिया है: PM @narendramodi
— PMO India (@PMOIndia) February 23, 2018
हमारी आर्थिक साझेदारी के लिए एक संस्थागत ढ़ांचे की व्यवस्था करना आवश्यक है। इस परिप्रेक्ष्य में Bilateral Investment & Promotion Agreement और Comprehensive Economic Partnership Agreement को अंतिम रूप देने के लिए हमने अपने वार्ताकारों को प्रयास दोगुना करने का निर्देश दिया है: PM
— PMO India (@PMOIndia) February 23, 2018
कनाडा energy super power है और हमारी बढ़ती ऊर्जा जरूरतों को पूरा कर सकता है। आज, हमने अपने Energy Dialogue का विस्तार करने और हमारी ऊर्जा साझेदारी के भविष्य की रूप-रेखा तैयार करने का निर्णय किया है: PM
— PMO India (@PMOIndia) February 23, 2018
कनाडा स्थित भारतीय समुदाय के साथ मित्रता के निर्माण हेतु हम प्रतिबद्ध हैं और भारत की प्रगति में उनकी सक्रिय भागीदारी चाहते हैं। भारत-कनाडा साझा मूल्यों की एक स्वाभाविक साझेदारी है। मुझे दोनों देशों के बीच अधिक मजबूत साझेदारी और हमारे दोनों देशों के उज्ज्वल भविष्य की आशा है: PM
— PMO India (@PMOIndia) February 23, 2018
The talks with PM @JustinTrudeau were fruitful. Our discussions focussed on closer India-Canada cooperation in various sectors including investment, trade, energy and stronger people-to-people relations. pic.twitter.com/CoYvJkJwVj
— Narendra Modi (@narendramodi) February 23, 2018
Sharing my remarks at the joint press meet with PM @JustinTrudeau. https://t.co/SFZlq1DdB0 pic.twitter.com/Ta4RaZL9P4
— Narendra Modi (@narendramodi) February 23, 2018