Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

کناڈا کے وزیراعظم کے بھارت دورے کے دوران وزیراعظم نریندر مودی کا پریس بیان

کناڈا کے وزیراعظم کے بھارت دورے کے دوران وزیراعظم نریندر مودی کا پریس بیان

کناڈا کے وزیراعظم کے بھارت دورے کے دوران وزیراعظم نریندر مودی کا پریس بیان


نئی دہلی،23؍فروری،

عزت مآب محترم  وزیراعظم ٹروڈو،

وفد میں شامل ممتاز ارکان،

میڈیا کے دوستو!

بھارت کے سرکاری دورے پر آئے وزیراعظم ٹروڈو کا خیر مقدم کرتے ہوئے مجھے خوشی ہورہی ہے۔ حالانکہ وزیراعظم کے طور پر یہ ان کا پہلا دورہ ہے، انہوں نے اپنے والد اور اس وقت کے وزیراعظم پیئر ٹروڈو کے 1983 میں بھارت کا دورہ کیا تھا۔

جناب وزیراعظم آپ کے دورے کا بہت عرصے انتظار تھا۔ ہمیں خوشی ہے کہ آپ اپنی اہلیہ اور بچوں کے ساتھ آئے ہیں۔ ہمیں یہ بھی خوشی ہے کہ ہماری آج کی ملاقات سے پہلے آپ نے بھارت کے مختلف شہروں کا دورہ کیا ہے۔

 سال 2015 میں کناڈا کا میرا دورہ 42 سالوں میں کسی بھارتی وزیراعظم کا پہلا دو طرفہ دورہ تھا۔ اس وقت میں وینکوور، ٹورنٹو اور اوٹاوا گیا تھا۔ بھارت کے تئیں کناڈا کے عوام کی انسیت اور محبت کا میں نے  تجربہ کیا ہے۔

 مجھے یقین ہے کہ وزیراعظم ٹروڈو نے بھی کناڈا کے  تئیں بھارت میں گرمجوشی اور فطری بھائی چارے کا تجربہ کیا ہوگا۔ انہوں نے ہمارے ملک کی گوناگونیت اور ہماری جمہوریت کی فعالیت کو بھی محسوس کیا ہوگا۔

 دوستو!

کناڈا کے ساتھ  اپنی اسٹریٹجک ساجھیداری کو آگے بڑھانے کو بھارت بہت زیادہ اہمیت دیتا ہے۔ ہمارے تعلقات جمہوری، تکثریت، قانون کی بالا دستی اور آپسی روابط پر مبنی ہے۔

 تجارت اور سرمایہ کاری سے لے کر توانائی تک، سائنس اور  اختراعات سے لے کر تعلیم اور ہنر مندی کے فروغ تک، سمندر سے لے کر خلاء تک، ہر سیکٹر میں بھارت اور کناڈا ایک ساتھ کام کرسکتے ہیں۔

ہمارے آج کے تبادلہ خیال میں، ہم نے  اپنے تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا اور  آپسی  تعاون کو بڑھانے کیلئے ٹھوس اقدامات کی نشاندہی کی۔

 سب سے پہلے ہم سکیورٹی میں تعاون کو مستحکم کرنے پر متفق ہوئے ہیں۔ دہشت گردی اور انتہا پسندی بھارت اور کناڈا جیسے  جمہوری اور کثیر جہتی  معاشرے کے لئے خطرہ ہیں۔ ان قوتوں کا مقابلہ کرنےکے لئے ہمارا ساتھ آنا اہم ہے۔

 سیاسی مقصد کے لئے فرقہ پرستی کا بے جا استعمال کرنے والوں اور بٹوارے کی خلیج پیدا کرنے والوں کے لئے  کوئی جگہ نہیں ہونی چاہئے۔ ہمارے ملک کی خود مختاری،  اتحاد اور سالمیت کو چیلنج کرنے والوں کو بھی  برداشت نہیں کیا جاسکتا۔

دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف  لڑنے کے لئے وزیراعظم ٹروڈو اور میں متفق ہوئے ہیں۔ ہمارے این ایس اے بھی پہلے ملے ہیں۔ انہوں نے  دہشت گردی اور پرتشدد انتہا پسندی کا انسداد کرنے میں تعاون کے فریم ورک کو  قطعی شکل دی ہے۔

 دوستو!

 ہم نے اپنے اقتصادی تعلقات کا بھی جائزہ لیا ہے۔ ہم اس بات پر متفق ہوئے ہیں کہ بھارت اور کناڈا کے درمیان اقتصادی تعلقات کو ہم اور زیادہ مستحکم بنائیں گے۔

بھارت کی مسلسل اور  تیز تر  اقتصادی ترقی اور اقتصادی اصلاحات وسیع مواقع فراہم کرتے ہیں۔ کناڈا  کا پنشن فنڈ بھارت کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی ایک مضبوط ساجھیدار بنا ہوا ہے۔

ہماری اقتصادی ساجھیداری کے لئے ایک ادارہ جاتی  ڈھانچے کا نظم کرنا بھی ضروری ہے اس تناظر میں باہمی سرمایہ کاری اور فروغ کے معاہدے اور جامع اقتصادی ساجھیداری معاہدے کو قطعی شکل دینے کے لئے ہم نے اپنے مذاکرات کاروں کو اپنی کوششیں دوگنا کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ آج دونوں ملکوں کے سی ای اوز کے ساتھ بھی ہمیں بات چیت کرنے کا موقع ملے گا۔

اعلیٰ تعلیم کے لئے کناڈا  بھارتی طلباء کے لئے ایک اہم مقام ہے۔ آج کناڈا میں ایک لاکھ 20  ہزار سے زیادہ بھارتی طالب علم ہیں۔ اعلیٰ تعلیم پر مفاہمت نامے پر، جس کی آج تجدید کی گئی ہے، دونوں فریقوں کے طلباء اور اساتذہ کی زیادہ سے زیادہ تبادلوں کو  بڑھانے میں مدد ملے گی۔

میں نے ہنر مند پیشہ ور افراد کی آمد ورفت کو بڑھاوا دینے اور اسے مفید بنانے کے لئے وزیراعظم ٹروڈو سے درخواست کی ہے۔ اس سے ہمارے دونوں ملکوں کو فائدہ ہوگااور کناڈا کی معیشت زیادہ بہتر بنائیں گے۔

 ہماری ٹیکنالوجی کی ساجھیداری میں وسیع امکانات ہیں۔ ہمارے سائنس دانوں اور تحقیق کاروں کے ذریعے نئی ٹیکنالوجی اور  نظام پیش کئے جارہے ہیں ، ان سے بھارت اور کناڈا دونوں ہی ملکوں پر مثبت اثر پڑے گا۔ کناڈا  ٹیکنالوجی سمٹ- 2017 کا  ساجھیدار ملک تھا۔ اطلاعاتی اور مواصلاتی تکنیک کے شعبے میں تعاون کو مستحکم کرنے کے لئے بھی ہماری حکومتوں نے اتفاق کیا ہے۔

کناڈا  توانائی میں سپر پاور ہے اور ہماری توانائی کی  بڑھتی ہوئی ضرورتوں کو  پورا کرسکتا ہے۔ آج ہم نے اپنے انرجی ڈائیلاگ کو توسیع دینے اور  توانائی میں ساجھیداری کے مستقبل کا خاکہ تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ہمارے ایٹمی توانائی تعاون کا اظہار یورینیم کی بلارکاوٹ سپلائی سے ظاہر ہوتا ہے۔ آج ہم اپنے تعاون میں نیوکلیئر سائنس، ٹیکنالوجی اور  اختراعات کو جوڑ رہے ہیں۔

دوستو!

میرے دوست وزیراعظم ٹروڈو اور میں نے علاقائی اور  عالمی صورت حال پر  اپنے خیالات کا  تبا دلہ کیا ہے۔ افغانستان کی صورت حال پر تفصیل سے گفتگو ہوئی ، افغانستان کی سرکار اور وہاں کے عوام  کو  سرحد پر دہشت گردی کے چیلنجوں سے نمٹنے  اور پرامن، محفوظ ، خوشحال اور  جمہوری افغانستان کی تعمیر میں ان کی کوششوں میں تعاون کرنے کی ضرورت واضح ہے۔

انڈو – پیسیفک میں سمندری ٹرانسپورٹ کی آزادی،  شمالی کوریا سے جڑے توسیع کی کڑیوں کے خطرے اور  مالدیپ میں جمہوری اداروں کی آزادی کی بحالی پر ہمارے خیالات میں یکسانیت پائی گئی ہے۔

ہم قیام امن کے زمرے میں تعاون کو مستحکم کرنے کے ساتھ تیسرے ملکوں میں صلاحیت سازی پر بھی خصوصی توجہ دینے پر متفق ہوئے ہیں۔

 دوستو!

عوام سے عوام کے رابطے ہماری اسٹریٹجک ساجھیداری کی ٹھوس بنیاد ہیں۔

کناڈا  میں رہنے والی  بھارتی برادری کی کامیابیوں پر بھارت کو فخر ہے۔ مجھے یہ دیکھ کر خوشی ہے کہ وزیراعظم ان میں سے کئی کو  اپنے ساتھ اس دورے پر لائے ہیں۔

 کناڈا میں  رہنے والے بھارتی کمیونٹی کے ساتھ دوستی اور  بھائی چارے کے قیام کے لئے ہم عہد بستہ ہیں اور بھارت کی ترقی اور فروغ میں ان کی سرگرم ساجھیداری کے خواہاں ہیں۔

 جناب  پرائم منسٹر!

بھارت- کناڈا مشترکہ اقدار کی ایک فطری ساجھیداری ہے۔ مجھے دونوں ملکوں کے درمیان زیادہ  مضبوط ساجھیداری اور اس سے ہمارے دونوں ملکوں کے روشن مستقبل کی امید ہے۔

شکریہ!

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

U-1040