Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

کمودینی لاکھیا  کی رحلت پر وزیر اعظم نے رنج وغم کا اظہار کیا


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج کمودینی لاکھیا کی رحلت پررنج وغم کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم  نے انہیں  ثقافت کی ایک شاندار نمائندہ علامت  کے طور پر سراہا، جن کا کتھک اور ہندوستانی کلاسیکی رقص کے تئیں جذبہ ان کے نمایاں کام سے ظاہر ہوتا ہے۔

انہوں نے ایکس پر ایک پوسٹ میں تحریر کیا:

کمودینی لاکھیا  جی کے انتقال پر ازحد غمگین ہوں ، جنہوں نے ثقافت کی ایک شاندار نمائندہ علامت  کے طور پر اپنی شناخت بنائی۔ کتھک اور ہندوستانی کلاسیکی رقص کے تئیں ان  کا جذبہ ان کے گزشتہ برسوں کے قابل ذکر کام سے ظاہر ہوتا ہے۔ ایک حقیقی علمبردار کے طور پر، انہوں نے رقاصوں کی نسلوں کی نشو و نما  بھی کی۔ ان کے تعاون کی قدر کی جاتی رہے گی۔ ان کے اہل خانہ، طلباء اور مداحوں سے تعزیت۔ اوم شانتی۔

**********

 

(ش ح –ا ب ن)

U.No:9831