نئی دلّی ، 23 اگست؍ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے نامور صحافی اور راجیہ سبھا کے ممبر جناب کلدیپ نئیر کی رحلت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔
وزیر اعظم نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ ’’ کلدیپ نئیرہمارے دو رکے ایک جید دانش ور تھے ۔ اپنے نظریات کے اظہارمیں نڈر اور بے باک، ان کا م متعدد دہائیوں پر محیط ہے ۔ ایمرجنسی کے خلاف ان کا مضبوط موقف ، عوامی خدمات اور ایک بہتر بھارت کے لئے ان کے عہد بستگی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی ۔ ان کی رحلت سے مجھے صدمہ پہنچا ہے ۔ میں جانب سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں ۔ ‘‘
۔ ۔ ۔ ۔ ۔
u.4371
Kuldip Nayar was an intellectual giant of our times. Frank and fearless in his views, his work spanned across many decades. His strong stand against the Emergency, public service and commitment to a better India will always be remembered. Saddened by his demise. My condolences.
— Narendra Modi (@narendramodi) August 23, 2018