Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

کلائیمیٹ ایمبیشن سمٹ میں وزیر اعظم کے پیغام کا متن


معزز حضرات ،

          یہ سربراہ اجلاس  آب و ہوا میں تبدیلی کے خلاف ہماری لڑائی کے سب سے حوصلہ افزا قدم  – پیرس معاہدے کے پانچ سال مکمل ہونے کے موقع پر ہو رہا ہے ۔  آج ، ایسے میں ، جب کہ ہم اپنی نظر کو اور زیادہ اونچائیوں تک لے جانے کی کوشش کر رہے ہیں ،  ہمیں  ماضی  کے منظر کو نہیں بھولنا چاہیئے ۔ ہمیں   نہ صرف اپنے  حوصلوں  پر نظر ثانی کرنی چاہیئے بلکہ  پہلے سے مقررہ اہداف   کے تئیں کامیابی کا بھی جائزہ لینا چاہیئے ۔  صرف اُس صورت میں ہی ہماری آواز مستقبل کی نسلوں کے لئے بھروسہ مند ہو گی ۔

معزز حضرات ،

          میں بہت انکسار کے ساتھ آپ کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ بھارت  نہ صرف  پیرس معاہدے کے  اپنے اہداف  کو حاصل کرنے  کی راہ پر گامزن ہے ، بلکہ یہ   توقعات سے  کہیں آگے بڑھ جائے گا  ۔ ہم نے  اپنے اخراج  میں  2005 ء کی سطح   میں 21 فی صد کی کمی کی ہے ۔  ہماری شمسی  توانائی کی صلاحیت  ، جو 2014 ء میں 2.63 گیگا واٹ تھی ، 2020 ء میں  36 گیگا واٹ ہو گئی ہے ۔ قابلِ تجدید توانائی کی ہماری صلاحیت   دنیا میں  چوتھی سب سے زیادہ صلاحیت ہے ۔

          یہ صلاحیت  2022 ء سے پہلے  175 گیگا واٹ تک پہنچ جائے گی   اور  ہم نے اِس سے بھی زیادہ  حوصلہ مند  ہدف مقرر کیا ہے  – 2030 ء تک قابل تجدید توانائی کی 450 گیگا واٹ کی صلاحیت حاصل کرنا ۔ ہم نے  اپنے جنگلات میں توسیع کرنے  اور نباتاتی تنوع  کا تحفظ کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے  اور دنیا  کی سطح پر  بھارت نے  دو اہم اقدامات  کا آغاز کیا ہے ۔

  • بین الاقوامی شمسی اتحاد اور
  • آفات میں قابلِ بحالی  بنیادی ڈھانچے  کا اتحاد ۔

 

معزز حضرات ،

          2047 ء میں  بھارت  ایک جدید اور آزاد  ملک کے طور پر  100 سال کا جشن منائے گا ۔ کرۂ ارض  کے رہنے والے  میرے تمام  ساتھیوں کے لئے  ، میں آج ایک عہد کرتا ہوں  ،  صد سالہ بھارت  نہ صرف  اپنے  ہدف  پورے کرے گا ، بلکہ آپ کی توقعات سے کافی آگے بڑھ جائے گا ۔

          شکریہ ۔

 

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( م ن ۔ و ا ۔ ع ا ) 

U. No. 8051