Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

کسان ڈرونز کا فروغ  زراعت کے شعبے میں مؤثر اور کفایتی تکنیک  فراہم کرتی ہے:وزیراعظم


وزیراعظم جناب نریندر مودی نے اس بات کو دوہرایا ہے کہ زراعت کے شعبے میں ڈرون کے فروغ سے کسانوں کی آمدنی میں کس طرح اضافہ ہورہا ہے اور ان کا معیار زندگی بہتر ہو رہاہے۔

مرکزی وزیر صحت جناب من سکھ مانڈویا کے ایک مضمون کو شیئر کرتے ہوئے،وزیراعظم نے اپنی ایکس پوسٹ میں کہا :

’’مرکزی وزیر من سکھ مانڈویا  نے اپنے مضمون میں بتایا ہے کہ کس طرح رقیق کھادوں کے استعمال کے لئے کسان ڈرون کا فروغ ایک مؤثر اور کفایتی تکنیک فراہم کرتی ہے ، جس سے کسانوں کی آمدنی میں  اضافہ ہوتا ہے اور ان کا معیار زندگی بہتر ہوتا ہے۔  ‘‘

*********

 

س ح، ن ر 

U No.2929