Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

کرلوسکرگروپ کی صدی تقریبات سے وزیراعظم کے خطاب کامتن


نئی دہلی  ،06جنوری   : آپ سبھی کو  نئے سال کی بہت بہت مبارکباد ۔کرلوسکرگروپ کی اوران کے لئے تویہ ایک دوہرے جشن کا موقع ہے ۔ ملک کی تعمیرمیں تعاون کے 100برس پورے ہورہے ہیں اور کرلوسکرگروپ کو میں بہت بہت مبارکباد دیتاہوں ۔

ساتھیو ، کرلوسکر گروپ کی کامیابی ہندوستان کی صنعت  اور ہندوستان کے کاروباری افراد کی کامیابی کی بھی پہچان ہے۔ وادی سندھ تہذیب سے لے کر آج تک ، ہندوستانیوں کے کاروبار کی روح ملک کی ترقی کو ایک نئی توانائی ، نئی رفتار دے رہی ہے۔ جب ملک غلامی کی زنجیروں میں جکڑا ہوا تھا ، تب مسٹر لکشمن راؤ کرلوسکر جی اور ایسے کاروباریوں نے ہندوستان کی روح کو زندہ رکھا ، اس جذبے کو کسی بھی حالت میں اس نے اسے کمزور نہیں ہونے دیا۔

یہی وہ  جذبہ تھاجس نے  آزادی کے بعد بھی ملک کو آگے بڑھنے میں مدد فراہم کی۔ آج  نہ صرف لکشمن راؤ کرلوسکر جی کی سوچ اور خواب کو منانے کا دن ہے ، بلکہ تاجروں کے لئے بھی یہ ایک انمول موقع ہے کہ وہ جدت اور لگن سے متاثر ہوں۔ آج کے  دن لکشمن راؤ جی کی سوانح حیات کا اور نام بھی بہت اچھا رکھاہے ‘‘یانترکی یاترا’’۔ اس کی اجراء ، یہ میرے لئے بھی ایک اعزاز کی بات ہے اور مجھے یقین ہے کہ ان کے سفر کے اہم سنگ میل ہندوستان کے عام نوجوانوں کو جدت  طرازی اور انٹرپرائز ز کے جذبے کے لئے تحریک دیتے رہیں گے۔

دوستو ، کچھ کر گزرنے کا یہ احساس ، خطرات مول لینے کا یہ احساس ، نئے شعبوں میں توسیع کا یہ احساس، اب بھی ہر ہندوستانی تاجر کی پہچان ہے۔ ہندوستان کے  صنعت کار اپنی صلاحیتوں اور کامیابیوں کو بڑھانے کے لئے ملک کی ترقی کے لئے بے چین ہیں۔ آپ یہ ضرور سوچ رہے ہونگے کہ آج جب ہماری معیشت کی رفتار کے ساتھ ساتھ عالمی معیشت کے بارے میں طرح طرح کی خبریں آرہی ہیں تو میں اتنے اعتماد کے ساتھ یہ کیسے کہہ رہا ہوں۔

دوستو ، میرااعتماد  ہندوستانی صنعت پرہے ، آپ سبھی پرہے ۔  حالات کو بدلنے کے لئے ، ہر قوت کو چیلنج کرنے کے لئے جس قوت  کی ضرورت ہوتی ہے ، وہ  ہندوستانی صنعت  کے  رگ رگ میں سمائی  ہے اور اسی طرح آج جب ہم ایک نئے سال میں داخل ہورہے ہیں ، ایک نئی دہائی میں داخل ہورہے ہیں ، مجھے یہ کہنے میں کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں ہوگی کہ یہ دہائی ہندوستانی تاجروں ، ہندوستان کے کاروباری افراد کے لئے ہوگی۔

دوستو ، اس دہائی میں پانچ کھرب ڈالر کی معیشت کا ہدف توایک پڑاؤ ہے۔ ہمارے خواب بڑے ہیں ، ہماری امیدیں زیادہ ہیں ، ہمارے مقاصد بڑے ہیں اور اسی طرح 2014 سے ، ملک میں ایک مستقل کوشش کی جارہی ہے کہ ہندوستانی صنعت کے خواب ، ان کی توسیع کو کسی رکاوٹ کا سامنا نہیں ہونا چاہئے۔ اس  دوران  ہر فیصلہ ، ہر کارروائی کے پیچھے ایک ہی سوچ رہی ہے کہ   ہندوستان میں کام کرنے والے ہر کاروباری شخص کے سامنے کی ہرطرح کی رکاوٹ دورہواس کے لئے ایک بہترکاروباری ماحول بنے ۔

ساتھیو ، ملک کے عوام کو اپنی حقیقی طاقت اسی وقت آسکتی ہے  جب حکومت ،ہندوستان ،ہندوستانی افراد  اور انڈسٹریز کے سامنے  رکاوٹ کی حیثیت سے نہیں ، بلکہ ان کے ساتھی کی حیثیت سے بن کرکھڑی رہے ۔ پچھلے سالوں میں ملک نے یہ راستہ اختیار کیا ہے۔ پچھلے برسوں میں ، ملک نے یہی راستہ اپنا یاہے ،پچھلے برسوں میں ملک میں نیت کے ساتھ اصلاحات ، اتحاد  کے ساتھ کارکردگی  ، داخلی شہر کے ساتھ تبدیلی ، عمل سے چلنے والی اور پیشہ ورانہ حکمرانی کے لئے مستقل کوشش کی جارہی ہے۔ صنعت کی مشکلات کو سمجھا گیا ہے ، اور ان پر قابو پانے کی کوششیں کی گئی ہیں۔

ساتھیو ، آج کل دیوالیہ اور دیوالیہ پن ضابطے ( آئی بی سی ) کی  بہت زیادہ چرچا ہوتی ہے ، لیکن یہ صرف اتنا پیسہ واپس  آیا ، اتنا پیسہ واپس آیا۔  وہاں تک  ہی محدود رہتی  ہے۔ لیکن وہ اس سے بھی آگے ہے۔ آپ سبھی یہ  بہتر جانتے ہیں کہ بعض حالات میں کئی بار کاروبار سے نکلنا عقلمندی  سمجھا جاتا ہے۔ یہ ضروری نہیں ہے کہ جو  کمپنی کامیاب نہیں ہو رہی ہے ، اس کے پیچھے کوئی سازش ہی  ہو ، کوئی  غلط ارادہ ہے ، کوئی  لالچ ہو، یہ ضروری نہیں ہے۔ ملک میں ایسے کاروباری افراد کے لئے  ایک  راستہ تیار کرنا ضروری تھا اور آئی بی سی نے اس کی بنیاد رکھی ہے ۔ آج  نہیں تو کل  اس بات پر  یقیناً ایک مطالعہ ضرور ہوگا کہ  آئی بی سی نے کتنے ہندوستانی تاجروں کے مستقبل کو بچایا ، انہیں ہمیشہ کے لئے برباد ہونے سے بچایا۔

ساتھیو ،  آپ بخوبی واقف ہیں کہ ہندوستان کے ٹیکس نظام میں اس سے قبل کس طرح کی کمیاں تھیں۔ انسپکٹر راج ، ٹیکس پالیسیوں میں الجھاؤ ، اور مختلف ریاستوں میں ٹیکس نیٹ  ورک نے ہندوستانی صنعت کی رفتارپرجیسے بریک لگایاہواتھا۔ ملک اب اس بریک کو  بھی ہٹاچکا ہے۔ ہمارے ٹیکس نظام میں شفافیت آئے ، استعداد کار میں اضافہ ہو ، جواب  دہی بڑھے ، ٹیکس دہندگان اور ٹیکس محکموں کے مابین انسانی انٹرفیس کو ختم کرنے کے لئے ایک نیا نظام تشکیل دیا جارہا ہے۔ آج ، ملک میں کارپوریٹ ٹیکس اور کارپوریٹ ٹیکس کے نرخ  جتنے کم ہیں اتنے پہلے کبھی نہیں رہے۔

ساتھیو ، سامان اور خدمات ٹیکس اصلاحات یا  سرکاری شعبے کے بینک اصلاحات ،  ان کی مانگ لمبے عرصے ہوتی رہتی تھی ، ہر ایک نے مطالبہ کیا۔ یہ سب  آج سچ ہوا ہے تو ، اسی سوچ کی وجہ سے کہ ہندوستانی  صنعت کے سامنے ہر رکاوٹ کو دور کیا جانا چاہئے ، اس کو وسعت دینے کا ہر موقع دیاجائے۔

ساتھیو ، کچھ لوگ یہ شبیہ بنانے میں اپنی توانائی صرف کرتے ہیں کہ حکومت ہند صنعت کاروں کے پیچھے ڈنڈالے کر چل رہی ہے۔ میرے خیال میں کچھ بےایمان اور بدعنوان لوگوں کے خلاف کارروائی کرنے کو ہندوستانی  صنعت پر سختی کا روپ دیاجانا،میں سمجھتاہوں ایک بہت بڑی غلط بیانی ہے ۔ ہندوستانی صنعت  ، بغیر کسی رکاوٹ کے ، آزادانہ ماحول میں ، آگے بڑھے ، ملک کے لئے دولت پیدا کرے ، اپنے لئے دولت پیدا کرے ، یہ ہم سب کی کوشش رہی ہے۔ ہندوستانی صنعت کو قوانین کے جال سے آزاد کرنے کے لئے مستقل کوشش کی جارہی ہے۔ اس کوشش کی وجہ سے ملک میں ڈیڑھ ہزار سے زیادہ پرانے قوانین ختم کردیئے گئے ہیں۔ میں اس بارے میں تفصیل میں  نہیں جانا چاہتا کہ کاروباری افراد کے کے خلاف  کمپنی کے قانون سے وابستہ چھوٹی تکنیکی غلطی پر بھی کس طرح فوجداری مقدمہ چلایا  جاتاتھا۔ اب ایسی بہت ساری غلطیوں کو ناکارہ کردیا گیا ہے۔ جن  لیبرعدالتوں پر فی الحال کام جاری ہے وہ بھی لیبرقوانین کی تعمیل کو آسان بنانے کا ایک عمل ہے ،جس سے صنعت اور افرادی قوت ، مزدوروں ، دونوں کو فائدہ ہوگا۔

ساتھیو ، ہندوستان کی معیشت کو مستحکم کرنے کے لئے ملک میں فوری اقدامات کے ساتھ ہی طویل مدتی  حل پر کام کیا جا رہا ہے۔ ملک میں ایسے فیصلے کیے جارہے ہیں جس سے نہ صرف موجودہ ، بلکہ آنے والی نسلوں کو بھی فائدہ ہوگا۔

ساتھیو ، پچھلے پانچ سالوں میں ، ملک میں سالمیت کے ساتھ کام کرنے کا  اور پوری شفافیت کے ساتھ کام کرنے کا ماحول آج ملک میں ہر جگہ نظر آتا ہے۔ اس ماحول نے ملک کو بڑے اہداف کا تعین کرنے  اور وقت پر اسے حاصل کرنے کی ترغیب دی ہے۔ ہندوستان میں اکیسویں صدی کے بنیادی ڈھانچے کے لئے 100 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کی سرمایہ کاری ہو ، لوگوں کی زندگی کو  آسان بنانے کے لئے ہر سطح پر منصوبے ہوں ، ملک کے انسانی سرمائے پر سرمایہ کاری ہو، ہر محاذ پر کام جاری ہے اور پہلے کی نسبت کئی گنا  زیادہ تیزی سے کام ہورہاہے ۔

ساتھیو ، میں جس شدت کے ساتھ  بدلاوکی بات کر رہا ہوں وہ  اعداد و شمار میں بھی  نظر آتی ہے۔ تیز رفتاری ، یہ زمینی سطح پر کام کرنے کا  ہی نتیجہ ہے کہ صرف پانچ سالوں میں ، کاروبار کرنے میں آسانی کی درجہ بندی میں 79 درجہ  کی بہتریآئی ہے۔ اختراع  کو فروغ دینے کے لئے ، ملک میں جس رفتار سے پالیسیاں بنائی گئیں ، فیصلے کیے گئے ، اسی  کا اثر ہے  کہ عالمی جدت طرازی کے اشاریے  میں صرف پانچ سالوں میں 20 درجے کا اضافہ ہوا ہے۔  مسلسل کئی سالوں سے ایف ڈی آئی کو راغب کرنے والے دنیا کے اعلیٰ ترین 10 ممالک میں رہنا بھی بھارت کی ایک بہت بڑی کامیابی ہے ۔

ساتھیو، پچھلے کچھ برسوں میں ملک میں ایک اور بہت اہم تبدیلی آئی ہے۔ یہ تبدیلی نوجوان کاروباری افراد کی تعداد میں آئی ہے۔ آج ، ملک کے نوجوان تاجر نئے نظریات ، نئے کاروباری ماڈلز کے ساتھ سامنے آرہے ہیں۔ اب وہ دور بھی گزر رہا ہے جب اس صنعت کے کچھ خاص شعبوں جیسے اشیاء ، کانکنی ، بھاری انجینئرنگ پر زور رہتا تھا۔ ہمارے آج کے  نوجوان  نئے شعبوں کوبھی توسیع  رہے ہیں۔ اور  اس میں بھی خاص یہ بات ہے کہ یہ نوجوان ملک کے چھوٹے چھوٹے شہروں سے نکل کر بڑی منزلیں حاصل کررہے ہیں۔

ساتھیو ، ایک زمانہ تھا جب  کہاجاتاتھا کہ  بمبئی کلب  ملک کے تاجروں،ان کی کاروباری دلچسپی  کی نمائندگی کرتے ہیں ۔ اب  آج  اگرایسا کوئی کلب بنے تو اسے بھارت کلب ہی  کہا جائے گا ، جس میں مختلف شعبوں میں الگ الگ سیکٹر ،پرانے اہم کاروباری اورنئے کاروباری ، سبھی کی نمائندگی ہوگی ۔ میں سمجھتاہوں کہ ہندوستان کی بدلتی کاروباری ثقافت ، اس کی وسعت ، اس کی صلاحیت ، اس کی بہترین مثال ہوگی اوراس لئے ہندوستان کی طاقت کو ہندوستان کے  کاروباریوں کی طاقت کو کوئی کم کرکے بتارہاہے ، تووہ غلطی کررہاہے ۔ نئے سال کی شروعات میں ، آج اس اسٹیج سے میں ہندوستان کی  صنعتی دنیا کو پھرکہوں گا کہ مایوسی کو اپنے پاس بھی بھٹکنے مت دیجئے ۔ نئی توانائی کے ساتھ آگے بڑھئے ،اپنی  تجارت کی توسیع کے لئے آپ ملک کے جس کونے میں بھی جائیں گے حکومت ہند آپ کے ساتھ کندھے کندھا ملاکرچلے گی ۔ ہاں ، آپ کا راستہ کیاہوناچاہیئے ، اس بارے میں لکشمن راو جی کی زندگی سے ہی تحریک لیتے ہوئے اسے توسیع دینا چاہتاہوں ۔

ساتھیو، لکشمن راو ٔ ملک کے ان حوصلہ دینے والی شخصیتوں میں سے ایک تھے جنھوں نے ہندوستان کی ضرورتوں کے مطابق ٹکنالوجی کے استعمال اورمشینوں کے بنانے کا بیرا اٹھایاتھا۔ ملک کی ضرورتوں اوراس سے جڑے تعمیر کی یہی سوچ ملک کی ترقی کی رفتار اور ہندوستانی انڈسٹری کی ترقی کی رفتارکو تیز کرے گی ۔ ہمیں زیروڈیفیکٹ ، زیروایفکٹ کے منترپرچلتے ہوئے عالمی معیارکے پروڈکٹس بنانے ہوں گے تبھی ہم برآمدات بڑھاپائیں گے ۔ عالمی بازارمیں اپنی توسیع کرپائیں گے ۔ ہمیں ہندوستان کے حل ، عالمی ایپلی کیشن کے بارے میں سوچنا ہوگا اسی کے مطابق اپنے منصوبے کو عمل میں لانا ہوگا ۔میں یہاں پردواسکیموں کی چرچاکرناچاہتاہوں ، ایک مالیاتی لین دین سے جڑی یوپی آئی اسکیم اور دوسری ہے ملک بھرمیں ایل ای ڈی بلب پہنچانے والی اجالااسکیم ۔

ساتھیو، آج کا ہندوستان تیز بینکنگ لین چاہتاہے ۔ ٹکنالوجی کو بہترین استعمال ہوتے ہوئے دیکھنا چاہتاہے ۔ صرف تین سال میں یوپی آئی کے بڑھتے ہوئے نیٹ ورک نے اس کی اس خواہش کو پوراکیاہے ۔ آج حالت یہ ہے کہ 24گھنٹے ساتوں دن ملک آسان اور آن لائن لین دین کررہاہے ۔ آج بھیم ایپ بڑا برانڈبن چکاہے ۔

ساتھیو، 19-2018کے مالی برس میں یوپی آئی کے ذریعہ قریب 9لاکھ کروڑروپے کا لین دین ہوا تھا ۔ اس مالی سال میں دسمبر تک ہی لگ بھگ 15لاکھ کروڑروپے کا لین دین یو پی آئی کے ذریعہ ہوچکاہے ۔ آپ اندازہ لگاسکتے ہیں کہ ملک کتنی تیزی سے ڈیجیٹل لین دین کو اپنا رہاہے ۔

ساتھیو، ملک کو ایسے حل کی ضرورت تھی جو بجلی کم ، بجلی کے پیچھے کم خرچ کرے ، روشنی زیادہ دے اور اس کی قیمت بھی کم ہو ۔ اسی ضرورت نے اجالا یوجنا کو جنم دیا۔ ایل ای ڈی مینوفیکچرنگ کو بڑھا وادینے کے لئے ضروری قدم اٹھائے گئے ۔ پالیسیوں میں بدلاؤکیاگیا۔اس سے بلب کی قیمت ہوئی اور ایک بارلوگوں نے اس کے فائدے کا تجربہ کیا تو مانگ بھی بڑھی ۔ کل ہی اجالااسکیم کو 5برس پورے ہوئے ہیں ۔ یہ ہم سبھی کے لئے اطمینان کی بات ہے کہ اس دوران ملک بھرمیں 36کروڑسے زیادہ ایل ای  ڈی بلب بانٹے جاچکے ہیں ۔ اتنا ہی نہیں ملک کے روایتی اسٹریٹ لائٹ سسٹم یعنی گلیوں میں روشنی کے نظام کو ایل ای ڈی پرمبنی بنانے کے لئے بھی 5سال سے پروگرام چل رہاہے ۔ اس کے تحت ایک کروڑسے زیادہ ایل ای ڈی اسٹریٹ لائٹ انسٹال کی جاچکی ہے ۔ان دونوں کوششوں سے ہی قریب 5ہزار5سوکلوواٹ فی گھنٹہ بجلی کی بچت ہرسال ہورہی ہے ۔ اس سے ہرسال ہزاروں کروڑروپے کا بجلی خرچ کم ہورہاہے اور کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں بھی بڑی کمی آرہی ہے ۔ یہ ہم سب کے لئے خوشی کی بات ہے کہ بھارت سے نکلے ایسے  اختراعات چاہے یوپی آئی ہو یا اجالا، دنیا کے کئی ملکوں کے لئے بھی تحریک کا باعث بن رہے ہیں ْ۔

ساتھیوں ایسی ہی ترقی کی کہانیاں ہمارے میک ان انڈیا مہم ، ہماری صنعتی دنیا کی طاقت ہے ، قوت ہے ۔مجھے ایسی ہی کامیابی کی کہانیاں ہندوستان کی صنعتی دنیا سے ، ہرشعبے میں چاہیئے ۔ جل جیون مشن ہو، قابل تجدید توانائی ہو، الیکٹرک موبیلٹی ہو، قدرتی آفات کا بندوبست ہو ، دفاع ہو ، ہرشعبے میں آپ کے لئے متعدد کامیابی کی کہانیاں آپ کا انتظارکررہی ہیں ۔ سرکارہرطرح سے آپ کے ساتھ ہے ، آپ کی ہرضرورت کے ساتھ ہے ۔

آپ اس ماحول کا پورافائدہ اٹھائیں ، لگاتار اختراع اور جدت طرازی کرتے رہیں ، سرمایہ کاری کرتے رہیں ، ملک کی خدمت میں اپنا تعاون دیتے رہیں ، اسی تمنا کے ساتھ میں اپنی بات ختم کرتاہوں اورایک بارپھر کرلوسکرگروپ کو، کرلوسکر کنبے کو بہت بہبت مبارکباد دیتاہوں ۔ شاندار صدی کے لئے بھی بہت بہت مبارکباد دیتاہوں ۔

شکریہ !

 

***************

 ( م ن  ۔م ع ۔ ع آ)

U-126