جے سوامی نارائن!
تقدس مآب گرو ہری مہنت سوامی مہاراج، قابل احترام سنتوں، ست سنگی خاندان کے تمام افراد، دیگر معززین، اور بڑے اسٹیڈیم میں موجودخواتین و حضرات!
کاریہکر سوورنا مہوتسو کے اس موقع پر، میں بھگوان سوامی نارائن کے قدموں میں اپنا سلام پیش کرتا ہوں۔ آج پرمکھ سوامی مہاراج کی 103 ویں سالگرہ کا تہوار بھی ہے۔ میں گروہری پرگت برہما سوروپ پرمکھ سوامی مہاراج کیلئے تعظیم کا اظہار کرتا ہوں۔ بھگوان سوامی نارائن کی تعلیمات، پرمکھ سوامی مہاراج کا عز۔ آج انتہائی قابل احترام گرو ہری مہنت سوامی مہاراج کی محنت اور لگن کی وجہ سے پھل دے رہے ہیں۔ یہ بہت بڑا پروگرام، ایک لاکھ کارکنوں، نوجوانوں اور بچوں کا ثقافتی پروگرام جس میں بیجوں، درختوں اور پھلوں کی قدروں کا اظہار کیا گیا، میں شاید آپ کے درمیان جسمانی طور پر موجود نہ ہو سکوں، لیکن میں اس تقریب کی توانائی کودل سے محسوس کر رہا ہوں۔ اس عظیم الشان روحانی تقریب کے لیے، میںانتہائی قابل احترام گرو ہری مہنت سوامی مہاراج اور تمام سنتوں کو مبارکباد پیش کرتا اور ان انہیں نمن کرتا ہوں۔
دوستو!
کاریہکر سوورنا مہوتسو 50 سال کی خدمت کے سفر میں ایک اہم سنگ میل ہے۔ 50 سال قبل سیوم سیوکوں کی رجسٹریشن اور انہیں خدمتی سرگرمیوں سے جوڑنے کا عمل شروع ہوا۔ اس وقت کارکنوں کی رجسٹریشن کے بارے میں کسی نے سوچا تک نہیں۔ آج یہ دیکھ کر بڑی خوشی ہوتی ہے کہ BAPS کے لاکھوں کارکن پوری لگن اورعزم کے ساتھ خدمت کے کاموں میں مصروف ہیں۔ یہ کسی بھی ادارے کے لیے بہت بڑی کامیابی ہے۔ اس کے لیے میں آپ کو مبارکباد دیتا ہوں اور اپنی نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔
دوستو!
کاریہ کر سوورنا مہوتسو بھگوان سوامی نارائن کی انسان دوست تعلیمات کا جشن ہے۔ یہ ان دہائیوں کی خدمت کی کہانی ہے، جس نے لاکھوں لوگوں کی زندگیاں بدل دیں۔ یہ میری خوش قسمتی ہے کہ میں نے BAPS کیخدمات کی مہم کو اتنے قریب سے دیکھا ہے، مجھے ان سے وابستہ ہونے کا موقع ملا ہے۔ بھج میں زلزلے کی تباہی کے بعد کی صورتحال ہو، نر نارائن نگر گاؤں کی تعمیر نو ہو، کیرالہ میں سیلاب ہو، یا اتراکھنڈ میں لینڈ سلائیڈنگ کے مصائب ہوں، یا کورونا جیسی عالمی وبا ہو،ہمارے کاریہ کر خاندانی جذبے کے ساتھ ہر جگہ کھڑے ہوتے ہیں اور ہمدردی کے ساتھ سب کی خدمت کرتے ہیں۔ سب نے دیکھا ہے کہ کس طرح کووڈ کی مدت کے دوران BAPS مندروں کو سروس سینٹرز میں تبدیل کیا گیا تھا۔
آج ایک اور واقعہ بھی یاد کرنا چاہوں گا۔ لوگ اس کے بارے میں بہت کم جانتے ہیں۔ جب یوکرین میں جنگ بڑھنے لگی تو حکومت ہند نے فوری طور پر وہاں پھنسے بھارتی کو فوری طور پر نکالنے کا فیصلہ کیا۔ اس کے بعد بڑی تعداد میں بھارتیہ پولینڈ پہنچنے لگے۔ لیکن ایک چیلنج یہ تھا کہ جنگ کے اس ماحول میں پولینڈ پہنچنے والے بھارتیوں کی زیادہ سے زیادہ مدد کیسے کی جائے۔ اس وقت میں نے BAPS کے ایک صاحب سے بات کی۔۔ اور یہ بات، مجھے لگتا ہے کہ شاید آدھی رات گزر چکی تھی، رات کے 12 یا 1 بج رہے تھے، پھر میں نے بات کی۔ میں نے ان سے درخواست کی کہ پولینڈ پہنچنے والے بھارتیوں کی بڑی تعداد کی مدد کے لیے مجھے آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔ اور میں نے دیکھا کہ کس طرح آپ کی تنظیم نے پورے یورپ سے BAPS کارکنوں کو راتوں رات متحد کیا۔ آپ لوگوں نے جنگ کے دوران پولینڈ آنے والے لوگوں کی بہت مدد کی۔ BAPS کی یہ طاقت، عالمی سطح پر انسانیت کے مفاد میں آپ کا یہ تعاون انتہائی قابل تحسین ہے۔ اور اس لیے آج کاریہ کارتا سوورنا مہوتسو میں، میں آپ سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ آج، بی اے پی ایس کے کارکن دنیا بھر میں خدمت کے ذریعے کروڑوں لوگوں کی زندگیاں بدل رہے ہیں۔ وہ اپنی خدمات سے کروڑوں دلوں کو چھو رہے ہیں، اور معاشرے کے آخری کونے پر کھڑے شخص کو بااختیار بنا رہے ہیں۔ اور اسی لیے آپ ایک ترغیب،قابل تعظیم اور قابل تعریف ہیں۔
دوستو!
بی اے پی ایس کا کام پوری دنیا میں بھارت کی صلاحیت اور اثر کو مضبوط کرتا ہے۔ دنیا کے 28 ممالک میں بھگوان سوامی نارائن کے 1800 مندر، دنیا بھر میں 21 ہزار سے زیادہ روحانی مراکز، مختلف خدمات منصوبوں پر کام کر رہے ہیں۔۔جب دنیا اسے دیکھتی ہے تو اس میںبھارت کی روحانی وراثت، روحانی شناخت نظر آتی ہے۔ یہ مندر بھارت کی ثقافتی عکاسی ہیں۔ وہ دنیا کی قدیم ترین زندہ ثقافت کے مراکز ہیں۔ جب کوئی بھی ان میں شامل ہوتا ہے تو وہ بھارت کی طرف راغب ہوئے بغیر نہیں رہ سکتا۔ ابھی چند ماہ قبل ابوظہبی میں بھگوان سوامی نارائن مندر کی پرتشٹھا کی گئی تھی۔ خوش قسمتی سے میں نے بھی اس پروگرام میں شرکت کی۔ اس پروگرام اور اس مندر کے بارے میں پوری دنیا میں بہت چرچا ہے۔ دنیا نےبھارت کے روحانی ورثے کو دیکھا، دنیا نے بھارت کے ثقافتی تنوع کو دیکھا۔۔ اس طرح کی کوششوں سے دنیا کوبھارت کے ثقافتی فخر اور انسانی سخاوت کے بارے میں معلوم ہوتا ہے۔ اور اس کے لیے میں اپنے تمام کاریہ کرساتھیوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
دوستو!
آپ کے تمام بڑے عزم اتنی آسانی سے پورے ہو رہے ہیں یہ بھگوان سوامی نارائن اور سہجانند سوامی کی تپسیا کا نتیجہ ہے۔ اس نے ہر جاندار، ہرمتاثرہ شخص کا خیال رکھا۔ ان کی زندگی کا ہر لمحہ انسانی فلاح کے لیے وقف تھا۔ آج BAPS اپنی قائم کردہ اقدار کی بنیاد پر دنیا میں وہی روشنی پھیلا رہا ہے۔ BAPS کے ان کاموں کی وضاحت ایک گانے کی چند سطروں کے ذریعے کی جا سکتی ہے، آپ نے بھی اسے سنا ہو گا، یہ ہر گھر میں گایا جا سکتا ہے ’’ ندیاں نہ پیئے کبھی اپنا جل ورکش کبھی اپنا پھل نہ کھائے،ندیاں نہ پیئے کبھی اپنا جل ورکش کبھی اپنا پھل کبھی نہ کھائے،کبھی اپنا پھل کبھی اپنے تن من کا دھن دوجے کوجو دے دان،وہ ہے سچا انسان۔۔ وہ اس زمین کابھگوان ہے۔
دوستو!
یہ بھی میری خوش قسمتی تھی کہ مجھے بچپن سے ہی بی اے پی ایس اوربھگوان سوامی نارائن سے وابستہ ہونے کا موقع ملا، مجھے اس عظیم رجحان سے جڑنے کا موقع ملا۔ مجھے پرمکھ سوامی مہاراج سے جو پیار اورمحبت ملی
وہ میری زندگی کا اثاثہ ہے۔ ان کے ساتھ بہت سے ذاتی واقعات ہیں جو میری زندگی کا اٹوٹ حصہ بن چکے ہیں۔ جب میں عوامی زندگی میں نہیں تھا، جب میں وزیر اعلیٰ نہیں تھا، جب میں وزیر اعلیٰ بنا، جب میں وزیر اعظم بنا۔۔ ہر لمحہ وہ میرے رہنما تھے۔ جب نرمدا کا پانی سابرمتی میں آیا۔۔انتہائی قابل احترام پرمکھ سوامی جی خود اس تاریخی موقع پر آشیرواد دینے آئے۔ برسوں پہلے، ایک بار سوامی جی کی رہنمائی میں، سوامی نارائن مہا منتر مہوتسو کا اہتمام کیا گیا تھا۔۔۔یا اس کے اگلے سال، سوامی نارائن منتر تحریر مہوتسو کا اہتمام کیا گیا تھا۔ میں وہ لمحہ کبھی نہیں بھولتا۔ منتر لکھنے کا یہ خیال اپنے آپ میں شاندار تھا۔ ان کے میرے لیے جو روحانی پیار اور محبت تھی اسے الفاظ میں بیان کرنا مشکل ہے۔ مجھے عوامی فلاح کے کاموں میں ہمیشہ پرمکھ سوامی مہاراج کا آشیرواد ملا۔ آج اس بڑی تقریب میں، میں پرمکھ سوامی مہاراج کی ان یادوں کو ایککاریہ کر کے طور پر ان کی روحانی موجودگی محسوس کررہاہوں۔
دوستو!
ہماری ثقافت میں خدمت کو سب سے بڑا مذہب سمجھا جاتا ہے۔ خدمت سب سے بڑا مذہب ہے۔ یہ صرف الفاظ نہیں ہیں، یہ ہماری زندگی کی قدریں ہیں۔ خدمت کو عقیدت، ایمان اور عبادت سے بلند مقام دیا گیا ہے۔ یہ بھی کہا گیا ہے کہ عوامی خدمت جناردن کی خدمت کے برابر ہے۔ خدمت وہ ہے جس میں خودی کا احساس نہ ہو۔ جب آپ میڈیکل کیمپ میں مریضوں کی خدمت کرتے ہیں، جب آپ کسی ضرورت مند کو کھانا کھلاتے ہیں، جب آپ کسی بچے کو پڑھاتے ہیں، آپ صرف دوسروں کی مدد نہیں کر رہے ہوتے۔۔اس دوران آپ کے اندر تبدیلی کا ایک شاندار عمل شروع ہوتا ہے۔ یہ آپ کے روحانی سفر کو سمت اور طاقت دیتا ہے۔ اور جب یہ خدمت ایک منظم شکل میں ہزاروں لاکھوں کارکنوں کے ساتھ، ایک تنظیم کی شکل میں، ایک تحریک کی صورت میں کی جاتی ہے۔۔۔تو حیرت انگیز نتائج برآمد ہوتے ہیں۔ اس قسم کی ادارہ جاتی خدمات معاشرے اور ملک کے بڑے مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ اس سے بہت سی برائیاں ختم ہو سکتی ہیں۔ ایک مشترکہ مقصد سے وابستہ لاکھوں کارکنان ملک اور معاشرے کی بڑی طاقت بنتے ہیں۔
اور اس طرح، آج جب ملک ایک ترقی یافتہبھارت کے ہدف کی طرف بڑھ رہا ہے، تو قدرتی طور پر ہم لوگوں کو ایک ساتھ آتے ہوئے دیکھ رہے ہیں اور محسوس کر رہے ہیں کہ ہر میدان میں کچھ بڑا کر رہے ہیں۔ سوچھ بھارت مشن ہو، قدرتی زراعت ہو، ماحولیاتی بیداری ہو، بیٹیوں کی تعلیم ہو یا قبائلی بہبود، ملک کے لوگ آگے آ رہے ہیں اور قوم کی تعمیر کے اس سفر کی قیادت کر رہے ہیں۔ انہیں آپ سے بہت زیادہ ترغیب بھی ملتی ہے۔ اس لیے آج میری خواہش ہے کہ آپ سے کچھ مانگوں۔
میں چاہوں گا کہ آپ سب کچھ عزم کے ساتھ یہاں سے جائیں۔ آپ ہر سال ایک نیا عزم لیں اور اس سال کو خصوصی بنائیں اور اسے اسعزم کے لیے وقف کریں۔ جیسا کہ کچھ لوگ ایک سال کیمیکل سے پاک کھیتی کے لیے وقف کر سکتے ہیں، کچھ ایک سال ملک کے تنوع میں اتحاد کے تہواروں کے لیے وقف کر سکتے ہیں۔ نوجوانوں کی صلاحیتوں کے تحفظ کے لیے منشیات کے خلاف لڑنے کا عزم بھی کرنا ہو گا۔ آج کل لوگ بہت سی جگہوں پر ندیوں کو زندہ کر رہے ہیں، اس لیے آپ بھی اس قسم کے کام کو آگے بڑھا سکتے ہیں۔ ہمیں زمین کے مستقبل کو بچانے کے لیے پائیدار طرز زندگی کا عہد کرنا ہوگا۔ ہمیں مشن لائف کے وژن کی صداقت اور اثر کو ثابت کرنا ہے جوبھارت نے پوری دنیا کو دیا ہے۔
آج کل پوری دنیا میں ایک پیڑ ماں کے نام مہم کا چرچا ہو رہا ہے۔ اس سمت میں آپ کی کوششیں بھی بہت اہم ہیں۔ آپ بھارت کی ترقی کو تیز کرنے کے لیےمہم جیسے فٹ انڈیا، ووکل فار لوکل، جوار کو فروغ دینا وغیرہ جیسے بہت سے کام کر سکتے ہیں۔ نوجوان خیالات کو نئے مواقع فراہم کرنے کے لیے جنوری میں چند ہفتوں میں وکست بھارت ینگ لیڈرس ڈائیلاگ بھی منعقد کیا جائے گا۔ اس میں ہمارے نوجوان اپنے خیالات پیش کریں گے اور ترقی یافتہ بھارت کے عزم کو پورا کرنے کے لیے اپنے تعاون کا خاکہ تیار کریں گے۔ آپ تمام نوجوان کارکن بھی اس میں شامل ہو سکتے ہیں۔
دوستو!
قابل احترام پرمکھ سوامی مہاراج کا خاص زور بھارت کی خاندانی ثقافت پر تھا۔ انہوں نےگھر سبھا کے ذریعے سماج میں مشترکہ خاندان کے تصور کو مضبوط کیا۔ ہمیں ان مہم کو آگے لے کر جانا ہے۔ آج بھارت 2047 تک ترقی کرنے کے ہدف پر کام کر رہا ہے۔ اگلے 25 سالوں میں ملک کا سفر بی اے پی ایس کے ہر کاریہ کر کے لیے اتنا ہی اہم ہے جتنابھارت کے لیے۔ مجھے یقین ہے کہ بھگوان سوامی نارائن کے آشیرواد سے، بی اے پی ایس کے کارکنوں کی یہ خدمت مہم اسی طرح بلاتعطل رفتار سے آگے بڑھے گی۔ ایک بار پھر، میں آپ سب کو کاریہ کر سوورنا مہوتسو کی مبارکباد دیتا ہوں۔
***
جے سوامی نارائن
(ش ح۔اص)
UR NO 3628
Addressing the Karyakar Suvarna Mahotsav being held in Ahmedabad. https://t.co/RDEcw84NRi
— Narendra Modi (@narendramodi) December 7, 2024