عزت مآب وزیراعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے 2023سے 2027 تک جدت طرازی، انضمام اور پائیداری (سی آئی ٹی آئی آئی ایس 2.0) کےلیے شہری سرمایہ کاری کو منظوری دے دی ہے۔ سی آئی ٹی آئی آئی ایس 2.0 ایک ایسا پروگرام ہے جس کا تصور وزارت مکانات اور شہری امور کی وارت (ایم او ایچ یو اے) نے فرانسیسی ترقیاتی ایجنسی (اے ایف ڈی)، کریڈیٹنسٹالٹ فور ویدرافباؤ (کے ایف ڈبلیو)، یورپی یونین (ای یو) اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اربن افیئرز (این آئی یو اے) کے اشتراک سے کیا ہے۔ یہ پروگرام چار سال یعنی 2023 سے 2027 تک جاری رہے گا۔
اس پروگرام کا مقصد دوری معیشت کو فروغ دینے والے مسابقتی طور پر منتخب منصوبوں کی حمایت کرنا ہے جس میں شہر کی سطح پر مربوط فضلہ کے انتظام، ریاستی سطح پر آب و ہوا پر مبنی اصلاحاتی اقدامات، اور قومی سطح پر ادارہ جاتی مضبوطی اور معلومات کے پھیلاؤ پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔
سی آئی ٹی آئی آئی ایس 2.0 کے لیے فنڈنگ میں اے ایف ڈی اور کے ایف ڈبلیو سے 1760 کروڑ روپے (200 ملین یورو) کا قرض (ہر ایک 100 ملین یورو) اور یورپی یونین سے 106 کروڑ روپے (12 ملین یورو) کی تکنیکی معاونت کی گرانٹ شامل ہوگی۔
سی آئی ٹی آئی آئی ایس 2.0 کا مقصد سی آئی ٹی آئی آئی ایس 1.0 کے اسباق اور کامیابیوں کا فائدہ اٹھانا اور بڑھانا ہے۔ سی آئی ٹی آئی آئی ایس 1.0 کو 2018 میں ایم او ایچ یو اے، اے ایف ڈی، یورپی یونین اور این آئی یو اے نے مشترکہ طور پر شروع کیا تھا، جس کی کل لاگت 933 کروڑ روپے (106 ملین یورو) تھی۔ سی آئی ٹی آئی آئی ایس 1.0 تین اجزاء پر مشتمل ہے:
جز 1: مسابقتی عمل کے ذریعے منتخب کردہ 12 شہر کی سطح کے منصوبے۔
جز 2: ریاست اوڈیشہ میں صلاحیت کی ترقی کی سرگرمیاں۔
جز 3: این آئی یو اے کے ذریعہ کی جانے والی سرگرمیوں کے ذریعے قومی سطح پر مربوط شہری انتظام کو فروغ دینا، جو سی آئی ٹی آئی آئی ایس 1.0 کے لیے پروگرام مینجمنٹ یونٹ (پی ایم یو) تھا۔
اس پروگرام کے تحت ملکی ماہرین، بین الاقوامی ماہرین اور بین الاقوامی ماہرین کے ذریعے تینوں سطحوں پر تکنیکی معاونت فراہم کی گئی۔ اس کے نتیجے میں مسابقتی اور تعاون پر مبنی وفاقیت کے اصولوں پر مبنی ایک منفرد چیلنج پر مبنی فنانسنگ ماڈل کے ذریعے جدید، مربوط اور پائیدار شہری ترقی کے طریقوں کو مرکزی دھارے میں شامل کیا گیا ہے۔
سی آئی ٹی آئی آئی ایس 1.0 ماڈل کی پیروی کرتے ہوئے، سی آئی ٹی آئی آئی ایس 2.0 کے تین اہم اجزاء ہیں:
جز 1: مربوط فضلے کے انتظام پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے دوری معیشت کو فروغ دینے والے مسابقتی طور پر منتخب منصوبوں کے انتخاب کے ذریعے 18 اسمارٹ شہروں میں آب و ہوا کی لچک، موافقت اور تخفیف پر توجہ مرکوز کرنے والے منصوبوں کی ترقی کے لیے مالی اور تکنیکی مدد۔
جز 2: تمام ریاستیں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے مانگ کی بنیاد پر مدد کے اہل ہوں گے۔ ریاستوں کو (الف) اپنے موجودہ ریاستی آب و ہوا کے مراکز/ کلائمیٹ سیلز/ مساوی اداروں کے قیام/ انھیں مضبوط بنانے کے لیے مدد فراہم کی جائے گی (ب) ریاستی اور شہر کی سطح پر آب و ہوا کے اعداد و شمار پر مبنی رصد گاہیں تشکیل دی جائیں گی (سی) آب و ہوا کے اعداد و شمار پر مبنی منصوبہ بندی میں سہولت فراہم کی جائے گی، آب و ہوا کے ایکشن پلان تیار کیے جائیں گے اور (د) میونسپل عہدیداروں کی صلاحیتوں میں اضافہ کیا جائے گا۔ ان مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے این آئی یو اے میں پی ایم یو ریاستی حکومتوں کو تکنیکی مدد اور اسٹریٹجک مدد کی فراہمی کو مربوط کرے گا۔
جز 3: تینوں سطحوں پر مداخلت؛ مرکز، ریاست اور شہر ادارہ جاتی مضبوطی، علم کے پھیلاؤ، شراکت داری، صلاحیت سازی، تحقیق اور ترقی کے ذریعے شہری بھارت میں آب و ہوا کی حکمرانی کو آگے بڑھائیں گے تاکہ تمام ریاستوں اور شہروں میں بڑے پیمانے پر اضافہ کیا جاسکے۔
سی آئی ٹی آئی آئی ایس 2.0 اپنے جاری قومی پروگراموں (نیشنل مشن آن سسٹین ایبل ہیبی ٹیٹ، امرت 2.0، سوچھ بھارت مشن 2.0 اور اسمارٹ سٹیز مشن) کے ذریعے بھارت سرکار کے آب و ہوا کے اقدامات کی تکمیل کرے گا، ساتھ ہی ساتھ بھارت کے قومی سطح پر طے شدہ شراکت (آئی این ڈی سی) اور کانفرنس آف دی پارٹیز (سی او پی 26) کے عزائم میں مثبت کردار ادا کرے گا۔
***
(ش ح – ع ا – ع ر)
U. No. 5660
The Union Cabinet's approval for the innovative CITIIS 2.0 programme will foster a circular economy and enhance climate resilience across our cities. This step aligns with India's commitments towards a better and more sustainable planet. https://t.co/klbfqG2Jev
— Narendra Modi (@narendramodi) May 31, 2023