نئی دہلی،19؍فروری،وزیراعظم جناب نریندر مودی کے زیرصدارت مرکزی کابینہ نے سرکاری گزٹ میں تشکیل کے آرڈر کی اشاعت کی تاریخ سے 3 سال کی مدت کےلئے 22ویں ہندوستانی لا کمیشن کو منظوری دی ہے۔
فوائد:
حکومت کو قانون کے مختلف پہلوؤں سے متعلق ایک ماہر ادارے کی سفارشات کا فائدہ ملے گا، جو اس کے کام کاج کی شرطوں کے مطابق اس کے مطالعہ اور سفارشات کےلئے کمیشن کے سپرد ہیں۔ لا کمیشن مرکزی حکومت کے ذریعہ اسے سونپے گئے یا ازخود نوٹس پر قانون میں تحقیق کرے گا اور اس میں اصلاحات کرنے اور نئے قوانین بنانے کےلئے ہندوستان میں موجودہ قوانین کا جائزہ لے گا۔یہ کارروائیوں میں تاخیر کو ختم کرنے، معاملات کو تیز رفتاری سے نمٹانے اورقانونی چارہ جوئی وغیرہ کی لاگت میں کمی وغیرہ کے لئے انصاف کی فراہمی کے نظام میں اصلاحات لانے کے لئے مطالعات اور تحقیق بھی کرے گا۔
ہندوستان کا لاکمیشن منجملہ دیگر چیزوں کے:-
اپنی سفارشات کو حتمی شکل دینے سے پہلے کمیشن نوڈل وزارت ؍ محکمہ اور ایسے دیگر اسٹیک ہولڈرسے صلاح و مشورے کرے گا، اس مقصد کے لئے جو بھی ضروری سمجھے۔
پس منظر:
ہندوستانی لا کمیشن ایک غیر آئینی ادارہ ہے، جسے حکومت ہند وقتاً فوقتاً تشکیل دیتی ہے۔ اس کمیشن کی تشکیل بنیادی طورپر 1955 میں کی گئی تھی اور ہر تین سال بعد اس کی دوبارہ تشکیل کی جاتی ہے۔ 21ویں ہندوستانی لا کمیشن کی مدت کار 31؍اگست 2018 تک تھی۔
22ویں لا کمیشن کی تشکیل 3 سال کی مدت کے لئے سرکاری گزٹ میں اس کے آرڈر کی اشاعت کی تاریخ سے کی جائے گی۔یہ ان ارکان پر مشتمل ہوگا۔
۰۰۰۰۰۰۰۰
(م ن- ن ا -ک ا)
U- 832