نئی دہلی’3جنوری : مرکزی کابینہ نے وزیراعظم ، جناب نریندرمودی کی قیادت میں 1160کروڑروپے کے بجٹی تخمینے سے جس کی سفارش ای ایف سی نے کی ہے ، راشٹریہ یووا سشکتی کرن کاریہ کرم اسکیم کو 18-2017سے 20-2019کی مدت کے لئے جاری رکھنے کی تجویز کو اپنی منظوری دے دی ہے ۔
تفصیلات
12ویں پنج سالہ منظوبے کی مدت کے دوران وزارت خزانہ اورنیتی آیوگ کے صلاح ومشورے سے شروع کئے گئے اصلاح کاری کے عمل کے تحت 8اسکیموں کو ذیلی اسکیم کے طورپر راشٹریہ یووا سشکتی کرن کاریہ کرم کی امبریلااسکیم کے تحت لایاگیا۔ تاکہ اس کی مدد سے مختلف اسکیموں کے مابین بہترتامل میل پیداکیاجاسکے ، ان کی اثرانگیزی میں اضافہ کیاجاسکااوردستیاب وسائل کی مددسے بہترنتائج حاصل کئے جاسکے ۔ اسکیم سے مستفید ہونے والے افراد 15سے 29برسوں کے ایچ گروپ کے نوجوان حضرات ہیں جنھیں قومی نوجوان پالیسی 2014کے یوتھ یاجوان قرار دیاگیاہے ۔نوخیز وں کے لئے اس پروگرام کے عناصر جو علیحدہ سے مختص کئے گئے ہیں ان کے تحت 10سے 19برس کے درمیان کے نوخیز افراد شامل ہیں ۔
راشٹریوواسشکتی کرن کاریہ کرم کے تحت درج ذیل 8 اسکیمیں آتی ہیں :
1-نہرویووا کیندرسنگٹھن ( این وائی کے ایس )
2-نیشنل یوتھ کور ( این وائی سی )
3-نوجوانوں اورنوخیز وں کی ترقی ( این پی وائی اے ڈی ) کے لئے قومی پروگرام
4-بین الاقوامی تعاون
5-نوجوانوں کے ہوسٹل
6-اسکاوٹنگ اور گائیڈنگ تنظیموں کو امداد
7-قومی ڈسپلن اسکیم ( این ڈی ایس ) اور
8-نوجوان لیڈروں کا قومی پروگرام ( این وائی ایل پی)
پس منظر
راشٹریہ یووا سشکتی کرن کاریہ کرم اسکیم ، نوجوانوں کے اموراورکھیل کی وزارت کی مرکزی شعبے کی ایک جاری اسکیم ہے ، اوریہ 12ویں پنجسالہ منصوبے سے جاری ہے ۔ اس اسکیم کا مقصد نوجوانوں کی شخصیت اور رہنمایانہ خاصیتوں کو ترقی دینا اور قوم کی تعمیر سرگرمیوں میں انھیں شامل کرنا ہے ۔
**************
U-58