عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے زیر صدارت مرکزی کابینہ نے یو پی یو کے ساتھ ایک معاہدے کے ذریعہ نئی دہلی، بھارت میں یونیورسل پوسٹل یونین (یو پی یو) کے ایک علاقائی دفتر کے قیام کو منظوری دے دی ہے، جس کا مقصد خطے میں یوپی یو کے ترقیاتی اشتراک اور تکنیکی تعاون سے متعلق سرگرمیوں کو انجام دینا ہے۔
اس منظوری سے ڈاک کے شعبے میں کثیر جہتی تنظیموں میں فعال کردار ادا کرنے کے لیے راہ ہموار ہوگی اور جنوب –جنوب اور سہ رخی تعاون پر توجہ دی جائے گی۔ بھارت یوپی یو کے علاقائی دفتر کے لیے فیلڈ پروجیکٹ ماہر، عملہ اور دفتر کے لیے درکار دیگر چیزیں فراہم کرائے گا۔ یوپی یو کے تعاون سے اس دفتر کے ذریعہ صلاحیت سازی اور تربیت، ڈاک خدمات کی اثر انگیزی اور کوالٹی کو بہتر بنانے، ڈاک تکنالوجی کو بہتربنانے، ای۔ کامرس اور تجارت کے فروغ سے متعلق مختلف پروجیکٹس تیار کیےجائیں گے اور انہیں خطے کےلیے نافذ کیا جائے گا ۔
یہ پہل قدمی بھارت کے سفارتی اثرات کی توسیع اور دیگر ممالک خصوصاً ایشیا۔پیسفک خطے کے ممالک کے ساتھ تعلقات مضبوط کرنے میں مدد فراہم کرے گی اور ساتھ ہی عالمی ڈاک فورموں میں بھارت کی موجودگی میں اضافہ کرے گی۔
***********
ش ح ۔ ا ب ن– م ف
U. No.5665