Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

کابینہ نے ہندوستان-مشرق وسطی یورپ اقتصادی  کوریڈور کو بااختیار بنانے اور چلانے کے لئے تعاون پر ہندوستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان بین حکومتی فریم ورک معاہدے کو منظوری دی


وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی زیرصدارت مرکزی کابینہ نے آج بین الحکومتی فریم ورک معاہدے (آئی جی ایف اے) کو اپنی بعد از وقوعہ واقعہ منظوری دے دی جس پر 13 فروری 2024 کو  اعلیٰ سطحی دورے کے دوران جمہوریہ ہند  کی حکومت  اور متحدہ عرب امارات کی حکومت کے درمیان  دستخط  کئے  گئےتھے۔ یہ معاہدہ  ہندوستان -مشرق وسطی یورپ اقتصادی  کورڈیور (آئی ایم ای سی) کو بااختیار بنانے اور چلانے کے لیے تعاون  سے متعلق ہے۔ آئی جی ایف اے کا مقصد دو طرفہ تعلقات کو بڑھانا اور بندرگاہوں، میری ٹائم اور لاجسٹکس کے شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانا ہے۔

آئی جی ایف اے میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے شعبے شامل ہیں جس کا مقصد مستقبل میں مشترکہ سرمایہ کاری اور آئی ایم ای سی کی ترقی کے سلسلے میں تعاون کے مزید امکانات کو تلاش کرنا ہے۔

یہ معاہدہ  دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے لیے تفصیلی فریم ورک پر مشتمل ہے۔یہ تعاون  دونوں ممالک کے  دائرہ اختیار کے متعلقہ قواعد و ضوابط سے مطابقت رکھنے والے باہمی طور پر متفقہ اصولوں، رہنما خطوط اور معاہدوں پر مبنی ہوگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔  ا گ۔ن ا۔

U- 6047