Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

کابینہ نے ہندوستان اور ڈومینیکن جمہوریہ کے درمیان مشترکہ اقتصادی اور تجارتی کمیٹی کے قیام کے پروٹوکول کو منظوری دی


وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے محکمہ تجارت، جمہوریہ ہند کی وزارت تجارت اور صنعت اور جمہوریہ ڈومینیکن کی  وزارت خارجہ کے درمیان مشترکہ اقتصادی اور تجارتی کمیٹی (جے ای ٹی سی او) کے قیام کے لیے ایک پروٹوکول پر دستخط کرنے کی تجویز کو منظوری دی۔

ہندوستان اور ڈومینیکن جمہوریہ کے درمیان دو طرفہ تعلقات دوستانہ رہے ہیں اور تمام شعبوں میں گہرے ہوتے جارہے ہیں۔ فی الحال،کامرس اور تجارت پر ہندوستان اور ڈومینیکن ریپبلک کے درمیان کوئی دو طرفہ ادارہ جاتی طریقہ کار نہیں ہے۔ ہندوستان بنیادی طور پر ڈومینیکن ریپبلک سے سونا درآمد کرتا ہے اور انہیں دوائیں ، سمندری مصنوعات، موٹر گاڑیاں، دو اور تین پہیہ گاڑیاں وغیرہ برآمد کرتا ہے۔

جے ای ٹی سی او کے قیام سے ہندوستان اور ڈومینیکن ریپبلک کے درمیان اقتصادی تعلقات مضبوط ہوں گے اور یہ ایک اہم رول ادا کرے گا اور بات چیت، معلومات، علم اور خیالات کے تبادلے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرے گا، جس سے بدلے میں تجارت اور صنعت کو سہولت ملے گی۔  یہ پروٹوکول  لاطینی امریکہ کے بڑے حصے اور کیریبین مارکیٹوں کے لیے ایک موثر گیٹ وے ہو سکتا ہے۔

مشترکہ کمیٹی مختلف حکام اور ان کے ہم منصبوں کے درمیان معلومات کے تبادلے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرے گی۔ اس سے سامان اور خدمات کی تجارت کو آسان بنانے میں مدد ملے گی اور اس کے نتیجے میں دونوں ممالک میں پیشہ ور افراد کے لیے روزگار کے بہتر مواقع فراہم ہونے میں مددملے گی ۔

جے ای ٹی سی او کا قیام باہمی مکالمے سے ہندوستانی مصنوعات کی برآمد میں چیلنجوں کو کم کرنے میں سہولت فراہم کرے گا اور ہندوستان میں تیار کردہ دواسازی، آٹوموبائل اور انجینئرنگ کے سامان کی برآمدات کو فروغ دینے کی راہ ہموار کرے گا ،جس کے نتیجے میں آتم نر بھر بھارت کے لیے زیادہ غیر ملکی زرمبادلہ حاصل ہو گا۔

*********

 (ش ح۔اک ۔ع آ)

U-3973