وزیراعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی کابینہ نے مالی سال 2024-25 کے لیے فرد سے تاجر کو کئے جانے والےکم قیمت والے بھیم-یوپی آئی لین دین کے لیے ترغیباتی اسکیم کو درجہ ذیل طریقے سے منظوری دی ہے۔
دو ہزار روپے تک |
زیرو ایم ڈی آر؍انسینٹیو (@0.15فیصد)
|
زیرو ایم ڈی آر ؍ کوئی انسینٹیو نہیں |
دو ہزار روپے سے زیادہ |
زیرو ایم ڈی آر ؍ کوئی انسینٹیو نہیں |
زیرو ایم ڈی آر ؍ کوئی انسینٹیو نہیں |
زمرہ | چھوٹے تاجر | بڑے تاجر |
---|
چھوٹے تاجروں کے زمرے سے متعلق 2,000 روپے تک کے لین دین کے لیے 0.15 فیصد فی لین دین کی قیمت کی شرح سے مراعات فراہم کی جائیں گی۔
فوائد
مقاصد
پس منظر
ڈیجیٹل ادائیگیوں کا فروغ حکومت کی مالی شمولیت اور عام آدمی کو ادائیگی کے وسیع اختیارات فراہم کرنے کی حکمت عملی کا ایک لازمی حصہ ہے۔ ڈیجیٹل ادائیگی کی صنعت کی طرف سے اپنے صارفین/تاجر کو خدمات فراہم کرنے کے دوران کیے جانے والے اخراجات کی وصولی مرچنٹ ڈسکاؤنٹ ریٹ (ایم ڈی آر) کے ذریعے کی جاتی ہے۔
آر بی آئی کے مطابق، تمام کارڈ (ڈیبٹ کارڈز کے لیے) نیٹ ورکس پر لین دین کی قیمت کا 0.90فیصد تک ایم ڈی آر نافذ ہوتا ہے۔ ۔ این پی سی آئی کے مطابق، یو پی آئی پی 2 ایم لین دین پر 0.30فیصد تک لین دین کی قدر کا ایم ڈی آر نافذ ہوتا ہے۔ جنوری 2020 سے، ڈیجیٹل لین دین کو فروغ دینے کے لیے، پیمنٹس اینڈ سیٹلمنٹ سسٹمز ایکٹ، 2007 میں سیکشن 10 اے اور انکم ٹیکس ایکٹ، 1961 کے سیکشن 269 ایس یو میں ترمیم کے ذریعے ایم ڈی آر کو رو-پے ڈیبٹ کارڈز اور بھیم-یو پی آئی لین دین کے لیے صفر کر دیا گیا تھا۔
خدمات کی مؤثر فراہمی میں ادائیگی کے ماحولیاتی نظام کے شرکاء کی مدد کرنے کے لیے، “رو-پے ڈیبٹ کارڈز اور کم قیمت والے بھیم-یو پی آئی لین دین (پی2ایم) کے فروغ کے لیے ترغیبی اسکیم” کابینہ کی مناسب منظوری کے ساتھ نافذ کی گئی ہے۔ پچھلے تین مالی سالوں کے دوران حکومت کی طرف سے سال وار ترغیبی ادائیگی (کروڑ روپے میں):
مالی سال |
حکومت ہند کا خرچ |
روپے ڈیبٹ کارڈ |
بھیم-یو پی آئی |
مالی سال2021-22 |
1,389 |
432 |
957 |
مالی سال2022-23 |
2,210 |
408 |
1,802 |
مالی سال2023-24 |
3,631 |
363 |
3,268 |
یہ ترغیبات حکومت کی طرف سے حصول شدہ بینک (مرچنٹس بینک) کو ادا کی جاتی ہیں اور اس کے بعد دیگر شراکتداروں: جاری کنندہ بینک (کسٹمر بینک) پیمنٹ سروس پرووائیڈر بینک (یو پی آئی ایپ/اے پی آئی انضمام پر کسٹمر کو آن بورڈنگ کی سہولت فراہم کرتا ہے) اور ایپ پرووائیڈرز (ٹی پی اے پی) کے درمیان شیئر کی جاتی ہیں۔
*****
)ش ح – م ش – م ذ(