Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

کابینہ نے کسٹم کے معاملے میں تعاون اور باہمی امداد کیلئے بھارت اور فلپین کے درمیان معاہدے کو منظوری دی


نئی دہلی،22؍نومبر،وزیراعظم نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے   کسٹم کے امور میں تعاون اور باہمی امداد سے متعلق بھارت اور فلپین کے درمیان ایک معاہدے پر دستخط اور اس کی توسیع کی منظوری دے دی ہے۔

اس معاہدے سے کسٹم سے متعلق جرائم کی روک تھام اور ان کی تحقیقات کیلئے متعلقہ معلومات کی دستیابی میں مدد ملے گی۔امید ہے کہ اس معاہدے سے تجارت میں سہولت بھی حاصل ہوگی اور دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی اشیاء کی مناسب منظوری کو یقینی بنایا جاسکے گا۔

یہ معاہدہ دونوں ملکوں کی ضروری  قومی ، قانونی ضوابط کی تکمیل کے بعد نافذ ہوجائے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(م ن-و ا- ق ر)

(22-11-2017)

U-5866