Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

کابینہ نے کاشتکاروں کو سستی قیمتوں پر ڈی اے پی کی پائیدار دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے ڈی- امونیم فاسفیٹ (ڈی اے پی) پر یک وقتی خصوصی پیکیج کو این بی ایس سبسڈی کے علاوہ  یکم جنوری 2025 سے اگلے احکامات تک بڑھانے کی منظوری دی


وزیراعظم جناب نریندر مودی کی  صدارت  میں مرکزی  کابینہ نے کھادوں  کے محکمے کی جانب سے ڈی- امونیم فاسفیٹ (ڈی اے پی) پر این بی ایس سبسڈی کے علاوہ یک وقتی  خصوصی پیکیج کی توسیع کی تجویز کو منظوری دی  ہے، جس کی قیمت یکم جنوری 2025 سے اگلے احکامات تک فی میٹرک ٹن 3,500 روپے ہوگی تاکہ کسانوں کےلئے سستی  قیمتوں پر ڈی اے پی کی پائیدار دستیابی کو یقینی بنایا جا سکے۔ اس کے لیے تخمینہ شدہ بجٹ تقریباً 3,850 کروڑ روپے تک درکار  ہو گی۔

پس منظر

کھادوں کے مینوفیکچررز/درآمد کنندگان کے ذریعے کسانوں کو رعایتی قیمتوں پر پی اینڈ کے کھاد کی 28 قسمیں دستیاب کرائی جاتی ہیں۔پی اینڈ کے کھادوں پر سبسڈی این بی ایس اسکیم کے تحت یکم اپریل 2010 سے جاری ہے۔ کسانوں کی فلاح و بہبود کو اپنی اولین ترجیح کو جاری رکھتے ہوئے، حکومت ہند نے  ڈی -امونیم فاسفیٹ (ڈی اے پی) کھاد کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کرتے ہوئے کسانوں کو بڑے پیمانے پر راحت فراہم کی ہے۔ جغرافیائی اور  سیاسی رکاوٹوں نیز  عالمی منڈی  میں اتار چڑھاؤ کے باوجود، حکومت نے خریف اور ربیع 2024-25 کے لیے کسانوں کو سستی قیمتوں پر ڈی اے پی کی دستیابی کو یقینی بناتے ہوئے کسان دوست نقطہ نظر کے  اپنے عزم کو برقرار رکھا ہے۔ جولائی، 2024 میں کابینہ نے  یکم اپریل2024 سے 31 دسمبر 2024 تک این بی ایس سبسڈی کے 3500 روپے فی  میٹرک ٹن سے آگے ڈی اے پی ​​پر یک وقتی خصوصی پیکیج کی منظوری دی تھی جس کی تخمینہ لاگت 2,625 کروڑ روپے تھی۔ کابینہ نے آج (یکم جنوری 2025) کو ہونے والی اپنی میٹنگ میں ڈی اے پی پر خصوصی پیکج  کی میعاد کو بڑھانے کی منظوری دی ہے  جس میں تقریباً 3850 کروڑ  روپے  کا مالی خرچ آئے گا۔اس کے ساتھ اپریل 2024 سے ڈی اے پی کے لیے منظور شدہ خصوصی پیکج کی کل رقم 6,475 کروڑ  روپے سے زیادہ ہو جائے گی تاکہ کسانوں کے لئے سستی قیمتوں پر ڈی اے پی کی دستیابی کو یقینی بنایا جاسکے۔

فوائد: کسانوں کے لئے  رعایتی ، سستی اور مناسب قیمتوں پر ڈی اے پی کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے گا۔

عملدرآمد کی حکمت عملی اور اہداف:خصوصی پیکیج کے تحت ڈی اے پی کی قیمت 3,500 روپے فی میٹرک ٹن یکم  جنوری 2025 سے اگلے  احکامات تک منظور شدہ این بی ایس کے علاوہ فراہم کی جائے گی تاکہ کسانوں کو کفایتی قیمتوں پر ڈی اے پی کھاد کی بلا رکاوٹ دستیابی کو یقینی بنایا جا سکے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔م ع ۔ ن م۔

U- 4752