نئی دہلی، 7؍دسمبر، وزیراعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے پنجاب میں دریائے راوی پر شاہ پور کنڈی باندھ پروجیکٹ کے نفاذ کو منظوری دے دی ہے۔ اس کے لئے 485.38 کروڑ روپے کی مرکزی امداد (آبپاشی کیلئے)امداد فراہم کی جائے گی، جو سال 19-2018 سے 23-2022 تک 5سال پر محیط ہوگی۔
اس پروجیکٹ کے نفاذ سے راوی دریا کے اس پانی کو کم سے کم کرنے میں مدد ملے گی، جو فی الحال مدھوپور ہیڈورکس سے بے کار پاکستان چلا جاتا ہے۔
تفصیلات:
اثرات:
اخراجات:
شاہ پور کنڈی باندھ پروجیکٹ پر باقی تعمیراتی کام کی لاگت 1973.53کروڑروپے ہے۔ (آبپاشی کے لئے 564.63، بجلی کے 1408.90کروڑروپے)اس میں سے 485.38کروڑروپے مرکزی امداد کے طور پر فراہم کئے جائیں گے۔
فیض کنندگان:
پنجاب میں 500ہیکٹر اضافی آراضی پر جبکہ جموں و کشمیر میں 32172ہیکٹرآراضی پر آبپاشی فراہم کی جائے گی۔ اسکیم کے نفاذ سے غیر تربیت یافتہ ورکروں کے لئے 6.2 لاکھ افرادی دہاڑی ، نیم تربیت یافتہ افراد کے لئے 6.2؛لاکھ افرادی دہاڑی، سیمی اسکلڈ افراد کے لئے 6.2لاکھ، جبکہ باصلاحیت ورکروں کے لئے 1.67لاکھ افرادی دہاڑیوں کا روزگار فراہم ہوگا
6130U-