Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

کابینہ نے پردھان منتری کسان سمان ندھی (پی ایم کسان) کے تحت مستفدین کو آدھار کے اعدادوشمار کو اہمیت دئے جانے کی تجویزکو منظوری دی


نئی دہلی  09 اکتوبر   ۔وزیراعظم جناب نریندر مودی کی سربراہی میں مرکزی کابینہ نے آج پردھان منتری کسان سمان  ندھی (پی ایم کسان ) اسکیم کے تحت مستفدین  کے فنڈز کو جاری کرنے کے لئے پیشگی شرط کے طور پر آدھار کے اعدادوشمار کو اہمیت دئے جانے کی لازمی ضرورت  میں  نرم کرنے کی تجویز  کو منظوری دے دی ہے ۔

          اس اسکیم میں  کچھ   مستثنیات کو چھوڑ کر  زمین رکھنے والے کنبوں کے لئے  6 ہزارروپے  سالانہ کی آمدنی  میں تعاون دینے کی گنجائش ہے ۔  یہ رقم دو دو ہزارروپے براہ راست تین چار مہینے   میں  قسط وار اد ا کی جائے گی اور ڈی بی ٹی طریق کا ر کے ذریعہ مستفدین کے بینک کھاتوںمیں براہ راست   منتقل کردی جائے گی۔

          اس اسکیم کے تحت   پہلی اگست 2019  کے بعد     ان مستفدین کو تیسری قسط  آدھار کی اہمیت والے اعدادوشمار کی بنیاد پر ہی  جاری کی جائے گی جنہوں  نے  دسمبر 2018  مارچ  2019  کے دوران  پہلی قسط حاصل کی تھی اوردوسری قسط اپریل – جولائی 2019  کے دوران آدھار کے اعدادوشمار کی اہمیت والے ڈاٹا بیس کی بنیاد پر ہی جاری کی جائے گی۔اسی طرح پہلی اگست 2019  کے بعد ان مستفدین کو دوسری قسط آدھار سی ڈڈ آدھار ڈاٹا بیس کی  بنیاد پر ہی جاری کی جائے گی، جنہوں  نے اپریل – جولائی  2019  کے دوران پہلی قسط حاصل کی تھی ۔اسی طرح  پہلی اگست 2019  کے بعد باقی  مستفدین کو پہلی قسط آدھار سی  ڈڈ ڈاٹا بیس کی بنیاد پر ہی جاری کی جائے گی۔ آسام ، میگھالیہ  اور جموں وکشمیر کے کسانوں   کو جہاں  آدھار کا عمل  دخل زیادہ نہیں  ہے ، 31  مارچ  2020  تک اس  ضرورت سے مستثنیٰ رکھا گیا ہے۔

          البتہ  فنڈز جاری کرنے کے لئے  100فیصد  آدھار سیڈنگ  حاصل کرنے کے لئے  یہ  ممکن  نہیں  ہے ۔  جیسا کہ پہلی اگست 2019  کے بعد قسطوں کے جاری کرنے سے پہلے وقت کا ذکرکیا گیا ہے۔ چونکہ کسان اب بھی ربیع سیزن کے لئے تیاری کررہے ہیں  لہٰذا انہیں  بیج کی خریداری ،سنچائی  ،رکھ رکھاؤ اور مشینری  اور ٹولز وغیرہ کے رکھ رکھاؤ جیسی  سرگرمیوں  اور مٹی کو تیار کرنے جیسی مختلف زرعی سرگرمیں کی دیکھ بھال کے لئے رقم کی سخت ضرورت  ہے ۔چونکہ  تہوار کا سیزن شروع ہونے والا ہے لہٰذا ملک میں غریب کسانوں   کی مالی حالت پر زیادہ دباؤ  پڑے گا لہذا  انہیں  رقم کی سخت ضرورت پڑے گی۔  جن مستفدین کے اعدادوشمار کے  آدھار  کو  اہمیت  نہیں دی گئی ہے  ا نہیں  مزید  قسطوں کو جاری کرنے میں تاخیرہوگی اور اس سے کسانوںمیں بے اطمینانی کی وجہ بنے گی۔ اس لئے پہلی اگست 2019   کے بعد  فائدے جاری کرنے کے لئے آدھار کی لازمی  ضرورت میں  30  نومبر 2019 تک نرمی کی گئی ہے ۔  حکومت ادائیگی سے پہلے اعدادوشمار کو جائز بنانے کے لئے مناسب اقدامات  کرے گی۔

پس منظر :

          مرکز کی اہم  اسکیم  پردھان منتری کسان سمان ندھی ( پی ایم کسان ) اسکیم چند مستثنیات کے علاوہ  زمین رکھنے والے کسانوں کے کنبوں کو آمدنی میں تعاون  فراہم کرتی ہے اوریہ تعاون 6000 روپے سالانہ کی ادائیگی سے کیا جاتا ہے ۔  مالی تعاون کی رقم  ڈی بی ٹی طریق کار کے ذریعہ مستفدین کے بینک کھاتوں  میں براہ راست دو دو ہزار روپے کی قسطوںمیں جاری کی جائے گی جو تین اور چار مہینوں  میں  پوری ہوگی۔  6,76,76,073  مستفدین کے لئے پہلی قسط   م5,14,27,195    مستفدین  کے لئے دوسری قسط   1,74,20,230   مستفدین کے لئے تیسری قسط کے ذریعہ اسکیم کے تحت   27  ہزار کروڑروپے سے زیادہ کی رقم جاری کی گئی ہے۔

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

م ن ۔ ح ا                             ۔رم

U-4509