وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی زیر صدارت مرکزی کابینہ نے پردھان منتری جنجاتی آدیواسی نیا مہا ابھیان (پی ایم جے اے این ایم اے این) کو کل 24,104 کروڑ روپے (مرکزی حصہ: 15,336 کروڑ روپے اور ریاستی حصہ: 8,768 کروڑ روپے) کی منظوری دے دی ہے تاکہ 9 وزارتوں کے ذریعے 11 اہم دخل اندازیوں پر توجہ مرکوز کی جائے۔ وزیر اعظم نے کھنٹی سے جنجاتیہ گورو دیوس پر ابھیان کا اعلان کیا تھا۔
جیسا کہ بجٹ تقریر 24-2023 میں کمزور قبائلی گروپوں (پی وی ٹی جیز) کے سماجی و اقتصادی حالات کو بہتر بنانے کے لیے اعلان کیا گیا ہے ، ترقیاتی مشن کے پردھان منتری پی وی ٹی جی کو شروع کیا جائے گا۔ اس سے پی وی ٹی جی گھرانوں اور رہائش گاہوں کو بنیادی سہولیات جیسے محفوظ رہائش، پینے کا صاف پانی اور صفائی، تعلیم تک بہتر رسائی، صحت اور غذائیت، سڑک اور ٹیلی کام کنیکٹیویٹی، اور دیرپا ذریعہ معاش کے مکمل مواقع فراہم ہوں گے۔ درج فہرست قبائلیوں کے لیے ترقیاتی عملی منصوبہ (ڈی اے پی ایس ٹی) کے تحت اگلے تین سالوں میں مشن کو نافذ کرنے کے لیے 15,000 کروڑ روپے کی رقم دستیاب کرائی جائے گی۔
2011 کی مردم شماری کے مطابق ہندوستان کی 10.45 کروڑ کی درج فہرست قبائلیوں کی آبادی ہے، جس میں سے 18 ریاستوں اور انڈمان اور نکوبار جزائر کے مرکزی علاقے میں واقع 75 کمیونٹیز کو خاص طور پر کمزور قبائلی گروپ (پی وی ٹی جیز) کے طور پر درجہ بندی کیا گیا ہے۔ یہ پی وی ٹی جیز سماجی، اقتصادی اور تعلیمی شعبوں میں بدستور کمزور طبقات میں شامل ہیں۔
پی ایم -جے اے این ایم اے این (مرکزی شعبے اور مرکزی طور پر اعانت یافتہ اسکیموں پر مشتمل) 9 وزارتوں کے ذریعے 11 اہم دخل اندازیوں پر توجہ مرکوز کرے گا جس میں قبائلی امور کی وزارت بھی شامل ہے:
1 |
پکہ گھروں کے التزامات |
4.90 لاکھ |
2.29 لاکھ روپے/گھر |
2 |
کنیکٹنگ سڑکیں |
8000 کلومیٹر |
1.00 کروڑ/کلومیٹر |
3a |
پائپ کے ذریعہ پانی کی فراہمی / |
مشن کے تحت 4.90 لاکھ ایچ ایچ سمیت تمام پی وی ٹی جی رہائش گاہیں تعمیر کی جائیں گی۔ |
اسکیمیٹک اصولوں کے مطابق |
3b |
کمیونٹی واٹر سپلائی |
2500 گاؤں/ بستیاں جن کی آبادی 20 ایچ ایچس سے کم ہے۔ |
اصل لاگت کے مطابق |
4 |
ادویات کی لاگت کے ساتھ موبائل میڈیکل یونٹس |
1000 (اضلاع/10) |
33.88.00لاکھ روپے/ایم ایم یو |
5a |
ہاسٹلز کی تعمیر |
500 |
2.75 کروڑروپے/ہاسٹل |
5b |
پیشہ وارانہ تعلیم ومہارت |
60 توقعاتی پی وی ٹی جی بلاکس |
50 لاکھ روپے/بلاکس |
6 |
آنگن واڑی مراکز کی تعمیر |
2500 |
12 لاکھ روپے/اے ڈبلیو سی |
7 |
کثیرمقصدی مراکز کی تعمیر(ایم پی سی) |
1000 |
ہر ایم پی سی میں اے این ای اور آنگن واڑی ورکر کی 60 لاکھ روپے/ایم پی سی کی فراہمی |
8a |
ایچ ایچ کی طاقت(آخری میل تک کنیکٹویٹی |
57000 ایچ ایچز |
روپے /ایچ ایچ 22,500 |
8b |
0.3 کے وی سولر آف-گرڈ سسٹم کی فراہمی |
100000 ایچ ایچز |
50,000 روپے/ایچ ایچ یا اصل قیمت کے مطابق |
9 |
سڑکوں اور ایم پی سیز میں سولر لائٹنگ |
1500 یونٹس |
روپے /یونٹ 1,00,000 |
10 |
وی ڈی وی کیز کا قیام |
500 |
15لاکھ روپے/وی ڈی وی کے |
11 |
موبائل ٹاور کی تنصیب |
3000 گاؤوں |
اسکیمیٹک لاگت اصولوں کے مطابق |
نمبرشمار | سرگرمی | استفادہ کنندگان/اہداف کی تعداد | لاگت کے اصول |
---|
مذکورہ بالا دخل اندازیوں کے علاوہ، دیگر وزارتوں کی درج ذیل اقدامات مشن کا حصہ ہوں گے :
*************
ش ح ۔ع ح۔ ت ح
U. No.1549