Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

کابینہ نے پردھان منتری اَنّ  داتا آئے سنرکشن ابھیان  ( پی ایم – آشا )  کی اسکیموں کو جاری رکھنے کی منظوری دی


وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی زیر صدارت مرکزی کابینہ نے کسانوں کو منافع بخش قیمتیں فراہم کرنے اور صارفین کے لیے ضروری اشیاء کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کو کنٹرول کرنے کے لیے پردھان منتری اَنّ  داتا  آئے  سنرکشن ابھیان  ( پی ایم – آشا )  کی اسکیموں کو جاری رکھنے کو منظوری دی ہے۔

2025-26 ء  تک 15ویں مالیاتی کمیشن سائیکل کے دوران کل  35000 کروڑ روپے   کے مالی اخراجات  ہوں گے۔

حکومت نے کسانوں اور صارفین کو  زیادہ مؤثر طریقے سے  سہولت  فراہم کرنے کے لیے پرائس سپورٹ اسکیم (پی ایس ایس ) اور قیمتوں کو مستحکم  کرنے  کے فنڈ (پی ایس ایف )  ،  اسکیموں کو پی ایم – آشا   میں  شامل کیا  گیا ہے۔ پی ایم – آشا   کی جامع  اسکیم کے  تحت معاملات کو اور زیادہ موثر بنایا جائے گا ، جس سے نہ صرف کسانوں کو  ، ان کی پیداوار کے لیے منافع بخش قیمتیں فراہم کرنے میں مدد ملے گی بلکہ صارفین کو  رعایتی  قیمتوں پر  ، ان کی دستیابی کو یقینی بنا کر ضروری اشیاء کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کو بھی کنٹرول کیا جا سکے گا۔ پی ایم – آشا     میں ،  اب پرائس سپورٹ اسکیم (پی ایس ایس )، قیمتوں کو مستحکم  کرنے  کے فنڈ  ( پی ایس ایف )، قیمت  میں خسارے کی ادائیگی اسکیم ( پی او پی ایس ) اور  بازار سے مطابقت کی اسکیم ( ایم آئی ایس )  جیسی خصوصیات  ہوں گی۔

امدادی قیمت اسکیم کے تحت  نوٹیفائی کی گئی دالوں،  تلہن  اور کھوپرے  کی ایم ایس پی  پر خریداری  25-2024 ء   کے سیزن کے بعد سے  ، ان  مطلع شدہ فصلوں کی قومی پیداوار کے 25 فی صد  پر ہوگی  ، جس سے ریاستوں کو  ، ان فصلوں کو  ایم ایس پی  پر زیادہ سے زیادہ  قیمت حاصل کرنے کے قابل بنایا جائے گا تاکہ  منافع کو یقینی بنایا جاسکے اور فروخت میں کمی کی روک تھام کی جا سکے ۔  تاہم، یہ حد 25-2024 ء   کے سیزن کے لیے تور، اُڑد اور مسور کے معاملے میں لاگو نہیں ہوگی کیونکہ  25-2024 ء   کے سیزن کے دوران تور، اُڑد اور مسور کی 100 فی صد  خریداری ہوگی  ، جیسا کہ پہلے فیصلہ کیا گیا تھا۔

حکومت نے کسانوں سے  کم از کم امدادی قیمت پر مطلع شدہ دالوں، تلہن  اور کھوپرے کی خریداری کے لیے موجودہ حکومت کی  گارنٹی کی تجدید اور اضافہ کر کے 45000 کروڑ روپے کر دیا  گیا ہے۔ اس سے زراعت اور کسانوں کی بہبود  کے محکمے (ڈی اے اینڈ ایف ڈبلیو ) کے ذریعہ  ، جب بھی مارکیٹ میں قیمتیں ، ایم ایس پی  سے نیچے آتی ہیں  ،  کم از کم امدادی قیمت   پر کسانوں سے  دالوں، تلہن  اور کھوپرے کی مزید خریداری میں مدد ملے گی ، جس میں نیشنل ایگریکلچرل کوآپریٹو مارکیٹنگ فیڈریشن آف انڈیا (این اے ایف ای ڈی ) کے ای سمردھی  پورٹل اور  نیشنل  کوآپریٹو کنزیومر فیڈریشن آف انڈیا  ( این سی سی ایف ) کے  ای – سَمیُکتی  پورٹل پر پہلے سے رجسٹرڈ کسان  اس میں شامل ہیں۔  اس سے کسانوں کو ملک میں  ، ان فصلوں کی زیادہ سے زیادہ کاشت کرنے اور ان فصلوں میں خود کفالت کے حصول میں اپنا  تعاون  دینے کی ترغیب ملے گی  ، جس سے ملک کی  ضروریات کو پورا کرنے کے لیے درآمدات پر انحصار میں کمی آئے گی۔

پرائس اسٹیبلائزیشن فنڈ ( پی ایس ایف ) اسکیم کی توسیع سے صارفین کو زرعی باغبانی کی اشیاء کی قیمتوں میں زیادہ اتار چڑھاؤ سے  تحفظ  فراہم کرنے  میں مدد ملے گی تاکہ ذخیرہ اندوزی  اور    غلط  قیاس آرائیوں  کی روک تھام کی جا سکے اور صارفین کو  رعایتی  قیمتوں پر فراہمی کے   لیے    ، انہیں طے  شدہ حد میں جاری کرنے کی خاطر   دالوں اور پیاز کے اسٹریٹجک بفر اسٹاک کو برقرار رکھا جاسکے۔ جب بھی مارکیٹ میں قیمتیں  ایم ایس پی  سے زیادہ ہوں گی  ، مارکیٹ کی قیمت پر دالوں کی خریداری  ،  صارفین  کے امور  کے محکمے ( ڈی او سی اے )  سمیت  نیفیڈ  کے  ای سمردھی  پورٹل اور  این سی سی ایف  کے  ای سَمیُکتی  پورٹل پر پہلے سے رجسٹرڈ کسانوں کے ذریعہ کی جائے گی   ۔  وافر  ذخیرے  کو بر قرار رکھنے  کے علاوہ، پی ایس ایف  اسکیم کے تحت ٹماٹر  جیسی دیگر فصلوں اور بھارت   دالس  ، بھارت آٹا اور بھارت چاول کی سبسڈی والے خوردہ فروخت کے سلسلے میں بھی اقدامات کئے  جا رہے  ہیں ۔

مطلع شدہ تلہن  کے لیے ایک آپشن کے طور پر قیمت خسارے کی ادائیگی کی اسکیم ( پی ڈی پی ایس ) کے نفاذ کے لیے  ، ریاستوں کی حوصلہ افزائی کے لیے، اس  کے دائرے کو  تلہن  کی ریاستی پیداوار کے موجودہ 25 فی صد  سے بڑھا کر 40 فی صد  کر دیا گیا ہے اور اس کے نفاذ کی مدت میں کسانوں کے فائدے کے لیے  3 ماہ سے 4 ماہ  کا  اضافہ  بھی کیا گیا ہے۔  ایم ایس پی اور سیل/ماڈل قیمت کے درمیان فرق کا معاوضہ  ، جس کا بوجھ مرکزی حکومت برداشت کرے گی ، وہ ایم ایس پی کے 15 فی صد  تک محدود ہے۔

تبدیلیوں کے ساتھ  بازار سے متعلق اقدامات کی اسکیم ( ایم آئی ایس ) کے نفاذ میں توسیع سے  ، اُن کسانوں کو منافع بخش قیمتیں ملیں گی ، جو   جلد خراب  ہونے والی فصلوں کی کاشت کرتے ہیں  ۔ حکومت نے پیداوار کے  کوریج کو  20 فی صد  سے بڑھا کر 25 فی صد  کر دیا ہے اور ایم آئی ایس  کے تحت  خود خریداری کرنے کے بجائے براہ راست کسانوں کے اکاؤنٹ میں فرق  کی ادائیگی کرنے کا ایک نیا  متبادل شامل کیا ہے۔

اس کے علاوہ ،  ٹی او پی  (ٹماٹر، پیاز اور آلو)  کی فصلوں کے  ضمن  میں،  ان کی زیادہ پیداوار کی مدت کے دوران ، پیداوار کرنے والی ریاستوں اور  استعمال کرنے والی ریاستوں کے درمیان اعلیٰ فصلوں کی قیمتوں کے فرق کو کم کرنے کے لیے، حکومت نے   نقل و حمل اور ذخیرہ کرنے  سے متعلق  اخراجات برداشت کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،  جس کی ذمہ داری نیفیڈ  اور این سی سی ایف جیسی  مرکزی نوڈل ایجنسیوں  پر ہوتی ہے ، جس سے  کسانوں کو منافع بخش قیمتوں کو نہ صرف  یقینی بنایا جا سکے گا  ،  بلکہ  بازار میں  صارفین کے لیے  ٹی او پی  فصلوں کی قیمتوں  میں کمی آئے گی ۔

 

………..……….

) ش ح –   ا ع خ   –  ع ا )

U.No. 66