نئی دہلی، 4 جولائی 2018، وزیراعظم جناب نریندر مودی کی زیر صدارت، مرکزی کابینہ نے جامع اسکیم ’’مہاجرین اور جلا وطن لوگوں کی راحت اور باز آباد کاری ‘‘ کے تحت مہاجرین اور جلاوطن لوگوں کی راحت اور باز آباد کاری کے لئے وزارت داخلہ کی موجودہ 8 اسکیموں کو مارچ 2020 تک جاری رکھنے کی منظوری دے دی ہے۔
مالی لاگت
اس مقصد کے لئے مالی لاگت 18۔2017 سے 20۔2019 کی مدت تک کے لئے 3183 کروڑ ہے ۔ سال کے اعتبار سے یہ مرحلے وار اسکیم 18۔2017 میں 911 کروڑ، 19۔2018 میں 1372 کروڑ اور 20۔2019 میں 900 کروڑ کی ہوگی۔
فوائد
ان اسکیموں سے پناہ گزینوں، بے گھر لوگوں، دہشت گردی، فرقہ وارانہ، ایل ڈبلیو ای تشدد اور سرحد پار فائرنگ اور بھارتی خطے میں مائن اور آئی ای ڈی دھماکوں کے شہری متاثرین اور متعدد واقعات کے فساد زدگان کو راحت اور باز آباد کاری امداد ملے گی۔
تفصیلات
وہ آٹھ اسکیمیں جنہیں جاری رکھنے کے لئے منظوری دی گئی ہے، وہ پہلے ہی سے جاری ہیں اور ہر ایک اسکیم کے تحت فوائد منظور شدہ معیار کے مطابق مطلوب مستفدین کو پہنچائے جائیں گے۔
یہ اسکیمیں درج ذیل ہیں۔
پس منظر
بے گھر ہونے کی وجہ سے جن مہاجرین اور جلا وطن لوگوں کو مشقت کا سامنا کرنا پڑا، ان لوگوں کے لئے یہ اسکیمیں ہیں تاکہ وہ معقول آمدنی حاصل کرسکیں اور اصل دھارے کی معاشی سرگرمیوں میں اپنی شمولیت کا راستہ ہموار کرسکیں۔ ان کو دھیان میں رکھتے ہوئے حکومت نے مختلف اوقات میں یہ آٹھ اسکیمیں شروع کی ہیں۔
U- 3457