وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے اضافی سرگرمیوں کو شامل کرتے ہوئے مویشیوں سے متعلق قومی مشن میں مزید ترمیم کو منظوری دی جو مندرجہ ذیل ہیں:
پس منظر:
این ایل ایم کو 15-2014 میں چار ذیلی مشنوں کے ساتھ شروع کیا گیا تھا (i) چارا اور چارے کے فروغ سے متعلق ذیلی مشن (ii) مویشیوں کے فروغ سے متعلق ذیلی مشن (ii) شمال مشرقی علاقے میں خنزیر کے فروغ کے لیے ذیلی مشن (iii) ہنر مندی، ٹیکنالوجی کی منتقلی اور توسیع سے متعلق ذیلی مشن میں 50 سرگرمیاں ہیں۔
اس اسکیم کو 22-2021 کے دوران دوبارہ ترتیب دیا گیا تھا اور 2300 کروڑ روپے کے ترقیاتی پروگرام کے تحت جولائی 2021 میں سی سی ای اے کے ذریعہ منظور کیا گیا تھا۔
موجودہ از سر نو ترتیب دیے گئے این ایل ایم میں تین ذیلی مشن ہیں ۔ (i) مویشی اور پولٹری کی نسل کی بہتری پر ذیلی مشن (ii) چارا اور چارے کا ذیلی مشن اور (iii) اختراع اور توسیع کا ذیلی مشن۔ از سر نو ترتیب دیے گئے این ایل ایم میں آنترپرینیورشپ کی ترقی، چارا اور چارے کی ترقی، تحقیق اور اختراع، مویشی بیمہ کی 10 سرگرمیاں اور اہداف ہیں۔
———————–
ش ح۔ف ا۔ ع ن
U NO: 5232