Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

کابینہ نے ’’مشن کرما یوگی‘‘ –قومی  سول سروس صلاحیت کے فروغ پروگرام (این پی  سی ایس سی ڈی)کو منظوری دی ۔ سول سروس کیپسٹی بلڈنگ کے لئے نیا قومی بنیادی ڈھانچہ  موثر عوامی خدمات کی فراہمی کے لئے انفرادی، ادارہ جاتی اور عمل کی سطح پر صلاحیتوں کے بڑھانے کے سازو سامان کی جامع اصلاحات وزیراعظم نے ایچ آر کونسل کو سول سروس کی  اہلیت سازی کے  منصوبوں کی منظوری اور نگرانی کی  ہدایت دی سول سروس کمیشن کے ذریعہ معیار کو ہم آہنگ کرنے ، مشترکہ  فیکلٹی اور وسائل پیدا کرنے، تمام مرکزی  تربیتی اداروں میں نگراں کردار ادا کرنا آن لائن لرننگ پلیٹ فارم کی ملکیت او ر چلانے نیز  عالمی پیمانے کی سیکھنے کی مشمولات بازار کے مقا م کو  سہل بنانے کے لئے مکمل  ملکیت والا  ایس پی وی


 

نئی دہلی،2ستمبر 2020/ وزیراعظم جناب نریندر مودی کی سربراہی میں  مرکزی کابینہ نے درج ذیل ادارہ جاتی ڈھانچوں کے ساتھ نیشنل سروس سروس کیپسٹی بلڈنگ پروگرام (ایم پی سی ایس سی بی) کو شروع کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

  1. وزیراعظم کی عوامی  انسانی وسائل  (ایچ آر) کونسل
  2. کیپسٹی بلڈنگ کمیشن
  • iii. ڈیجیٹل اثاثوں کی ملکیت اورانہیں چلانے اور آن لائن تربیت کے لئے تکنیکی پلیٹ فارم کے لئے خصوصی مقصد پرویژن یعنی اسپیشل پرپز وہیکل
  • iv. کابینہ سکریٹری کی سربراہی میں کوآرڈینیشن یونٹ

نمایاں خصوصیات

ایم پی سی ایس  سی بی کو سول سروینٹس کے لئے صلاحیت کے فروغ کے لئے سنگ بنیاد رکھنے کی غرض سے بنایا گیا ہے تاکہ وہ ہندستانی  ثقافت اور جذبات سے  شرابور رہیں اور  دنیا بھر کے بہترین طریقوں سے سیکھتے ہوئے    اپنی جڑوں سے وابستہ رہیں۔  یہ پروگرام   اینٹی گریٹیڈ  گورنمنٹ  آن لائن ٹریننگ  – آئی جی او ٹی  کرم یوگی پلیٹ فارم کے  قیام سے نافذ کیا جائے گا۔ اس پروگرام کے   اہم رہنما اصول  درج ذیل کے مطابق ہوں گے:

  1. قواعد پر مبنی ’’انسانی وسائل کے انتظام سے رول پر مبنی انتظام کی تبدیلی کو تعاون فراہم کرنا۔ سول سروینٹس کو ان کے عہدے کی  ضروریات کے مطابق  مختص کاموں کو  ان کی صلاحیتوں کے ساتھ جوڑنا۔
  2. آف سائٹ سیکھنے کے طریقےکو بہتر بناتے ہوئے’آن سائٹ سیکھنے کے طریقے‘پر زور دینا۔
  3. تعلیمی سازو سامان، اداروں اور ملازمین سمیت  مشترکہ  تربیتی بنیادی ڈھانچہ  ایکوسسٹم کی تعمیر کرنا۔
  4. سول سروسیز سے متعلق تمام عہدوں کو رول ، سرگرمیوں اور صلاحیت کے ڈھانچے (ایف آر اے سی)سے متعلق نظریہ کے ساتھ  تجدید کرنا اور ہر سرکاری ادارہ یا اکائی میں شناخت شدہ ایف آر اے سی کے لئے  متعلقہ لرننگ کنٹینٹ یا سیکھنے والے افراد کو پیدا کرنا او رمہیا کرانا۔
  5. تمام سول سروینٹس کو  خودترغیب دینے والی اور  لازمی لرننگ راستے یعنی مینڈیٹ لرننگ پاتھ کو مسلسل فروغ دینا اور مستحکم کرنے کے  موقع فراہم کرانا۔
  6. تمام سول سروینٹس کے لئے سالانہ مالی عطیہ کے   ذریعہ سے  سیکھنے کے عمل  کے مشترک اور مساوی ایکوسسٹم کی تخلیق اور اشتراک سازی کے لئے اپنے اپنے وسائل کو سیدھے طور پر سرمایہ لگانے کی غرض سے تمام مرکزی وزارتوں اور محکموں نیز ان کے  تنظیموں کو مدد فراہم کرنا اور انہیں اہل بنانا۔
  7. پبلک ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ، یونیورسٹیوں ، اسٹارٹ اپ اور انفرادی طور پر ماہر لوگوں  سے سیکھنے کے عمل سے متعلق  بہترین لرننگ کنٹینٹ یا مواد کے بنانے والوں کی حوصلہ افزائی کرنا اور ساجھے داری کرنا۔
  8. صلاحیت کے فروغ ، لرننگ  کنٹنٹ ، یوزرس فیڈ بیک اور عمر  اور صلاحیت کی میپنگ نیز پالیسی سے متعلق اصلاحات کے لئے  میدانوں کی پہنچان سے متعلق مختلف طرفین کے سلسلہ میں آئی گوٹ-کرم یوگی کے ذریعہ  فراہم کئے گئے   اعدادوشمار کا تجزیہ کرنا۔

کپیسٹی بلڈنگ کمیشن کے قائم کرنے کی بھی تجویز ہے،  تاکہ  باہمی تعاون  اور مشترکہ بنیادوں کو صلاحیت کے فروغ کے ماحولیاتی نظام یا نظام کے نظم و نسق اور قواعد میں یکساں نظریے کو یقینی بنایا جاسکے۔

کمیشن کا رول درج ذیل کےمطابق ہوگا:

 

  • سالانہ  صلاحیت کے فروغ سےمتعلق  منصوبوں کی منظوری کے لئے  پی ایم پبلک ریسورس کونسل کی مدد کرنا ۔
  • سول سروس صلاحیت فروغ سے وابستہ تمام  مرکزی  تربیتی  اداروں کی فعال نگرانی کرنا۔
  • اندرونی اور بیرونی فیکلٹی کے ساتھ صلاحیت کے فروغ کے منصوبوں کے نفاذ کے لئے مربوط  اور نگرانی کرنا۔
  • صلاحیت سازی اور تربیت، درس و تدریس اور طریقے یا عمل کی  صلاحیت سازی پر سفارش پیش کرنا۔
  • تمام سول سروسز میں کریئر  کے درمیان میں عام تربیتی  پروگراموں کے لئے معیارات طےکرنا۔
  • حکومت کو انسانی وسائل کے انتظام اور صلاحیت سازی کے میدانوں میں پالیسی مداخلت کی تجویز دینا۔

آئی کوٹ-کرم یوگی  پلیٹ فارم ہندستان میں دو کروڑ سے بھی زیادہ ملازمین کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لئے وسیع  اور جدید  ترین ڈھانچے مہیا کرائے گا۔ اس پروگرام کے مواد (کنٹینٹ)  کے لئے دلکش  اور عالمی  سطح کے بازار  کے طور پر  فروغ ہونے کی امید ہے جہاں احتیاط  کے ساتھ منظم اور جانچ پڑتال والی ڈیجیٹل ای لرننگ میٹرئل  دستیاب کرائی جائے گی۔ صلاحیت سازی کے علاوہ، خدمت معاملوں جیسے جانچ کی مدت  کے بعد تصدیق ، تعیناتی ، کام کی تفویض  اور خالی آسامیوں کا نوٹی فکیشن  ، دراصل مجوزہ قابلیت کے فریم ورک کے ساتھ مربوط ہوگا۔

’’ مشن کرم یوگی‘‘  کا مقصد  ہندستانی سول سروینٹس کو اور بھی زیادہ  تخلیقی  ، تعمیری ، تخیلاتی  ، جدید ، فعال  ، پیشہ ور، ترقی  پسند، توانائی بخش قابل، شفاف اور ٹکنالوجی کے قابل  بناتے ہوئے تیار کرنا ہے۔ خصوصی کردار  کی صلاحیتوں سے لیس سول سروینٹس اعلی معیاری اسٹینڈرڈ والی موثر خدمات کی کو یقینی بنانے کے اہل ہوں گے۔

مالی مضمرات

تقریباً 46 لاکھ مرکزی ملازمین کا احاطہ کرنے کے لئے 21-2020 سے لے کر 25-2024 تک پانچ  سال کی مدت کے دوران  510.86 کروڑ کی رقم خرچ کی جائے گی  ۔ اس خرچ کو 50 ملین امریکی ڈالر  کی رقم کی کثیر رخی امداد کےذریعہ جزوی طور سے مالی امداد دی گئی ہے۔  کمپنی  ایکٹ ، 2013 کی دفعہ 8 کےتحت ایم پی سی ایس سی بی کے لئے  مکمل  ملکیت والے  خصوصی  مقصد وہیکل یعنی  اسپیشل پرسپس وہیکل  (ایس پی وی) کی تشکیل کی جائے گی۔  ایس وی پی  نام  کمپنی ہوگی جو آئی گوٹ کرم یوگی  پلیٹ فارم کی ملکیت رکھے گی اور  اسے چلائے گی۔  ایس پی وی کنٹینٹ بازار کی تعمیر   اور انتظام کرے گی   اور یہ  کنٹینٹ  لیگل، آزاد نگرانی کا جائزہ لینے اور ٹیلی میٹری ڈیٹا دستیاب کرانے سے متعلق  آئی گوٹ –کرم یوگی پلیٹ فارم کی  خصوصی  پیشہ ورانہ  خدمات کا انتظام کرے گی۔ ایس پی وی   ہی  حکومت ہند کی  جانب سے تمام   دانش وارنہ حقوق کی مالک ہوگی۔ آئی جی او ٹی  کرم یوگی  پلیٹ فارم  کے تمام صارفین کی کارکردگی کی جانچ  کے لئے ایک مناسب  اور تشخیص کا فریم ورک بھی   تیارکیا جائےگا تاکہ  کلیدی کارکردگی  کے عشاریہ کا ڈیش بورڈ نکتہ نظر پیدا کیا جاسکے۔

پس منظر

سول خدمات کی صلاحیت سازی  دراصل خدمات کے  ایک وسیع سلسلہ کو مہیا کرنے ، قومی  بہبودی  پروگراموں کو نافذ کرنے  اور گورننس سے وابستہ اہم کاموں کو پورا کرنے میں اہم کردار   نبھاتی  ہیں۔ کام کی کلچر میں تبدیلی کو منظم طریقے سے جوڑ کر  سرکاری  اداروں  کو مستحکم کرنے  اور سول سروس  صلاحیت سازی کی تعمیر کے لئےجدید ترین تکنالوجی کو اپناکر سول  خدمات صلاحیت سازی میں  تبدیل کئے جانے والے  بدلاؤ کئے جانے کی  تجویز ہے،  تاکہ شہریوں کو موثر طریقے سے  خدمات مہیا کرانا   یقینی بنایا جاسکے۔

وزیراعظم کی زیر صدارت منتخب   مرکزی وزرا، وزرائے اعلی، ممتاز/ایچ  آر پریکٹیشنر ، مفکرین ، عالمی سطح پر قائدین اور عوامی خدمت کے کارکنوں پر مشتمل  ایک عوامی انسانی وسائل کونسل   اس کام کو  اسٹریٹیجک سمت فراہم کرنے کے لئے   اعلی ادارہ  جاتی خدمات  انجام دے گی اور سول سروسیز میں  اصلاحات اور صلاحیت سازی  کو انجام دے گی۔

 

م ن۔ ش ت ۔ ج

Uno-5026