Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

کابینہ نے  مرکزی حکومت کے ملازمین کے لئے   مہنگائی بھتہ  اور پنشن یافتگان کے لئے مہنگائی راحت کے تین فیصد کے اضافی قسط کو منظوری دی


وزیراعظم جناب  نریندر مودی کی  زیر صدارت مرکزی کابینہ نے ، مرکزی حکومت کے ملازمین  کے لئے  مہنگائی بھتہ  (ڈی اے) اور پنشن یافتگان کے لئے  مہنگائی راحت (ڈی آر)  کے ایک اضافی  قسط  کی  منظوری دی ہے، جو  یکم جولائی  2024  سے  نافذ العمل ہے اوربنیادی تنخواہ /  پنشن  کے موجودہ 50  فیصد شرح  پر  3  فیصد (3فیصد) اضافے کی نمائندگی  کرتا ہے۔ یہ اضافہ  بڑھتی قیمتوں کے خلاف  معاوضے کے طور پر ہے۔

یہ اضافہ منظور شدہ فارمولے کے مطابق ہے، جو ساتویں مرکزی تنخواہ کمیشن کی سفارشات پر مبنی ہے۔ ڈی اے اور ڈی آر دونوں کے حساب سے خزانے پر مشترکہ اثر 9,448.35 کروڑ روپے سالانہ ہوگا۔

اس سے تقریبا 49.18  لاکھ مرکزی حکومت کے ملازمین  اور  64.89  لاکھ پنشن یافتگان  کو فائدہ ملے گا۔

************

U.No:1326

ش ح۔اک۔ق ر