سابقہ انٹرنیشنل سینٹر فار ڈرنکنگ واٹر کوالٹی کے کام کے دائرے میں توسیع کرنے ، اس کانام بدل کر اسے نیشنل سینٹر فار ڈرنکنگ واٹر ، سینی ٹیشن اینڈ کوالٹی (این سی ڈی ڈبلیو ایس اینڈ کیو) کرنے اور اسے ایس بی ایم (جی) کے لئے ای بی آر حاصل کرنے کیلئے ذخیرے کے طور پر کام کرنے کا اختیار دینے کو منظوری دی
نئی دہلی۔یکم اگست۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی زیر صدارت مرکزی کابینہ نے درج ذیل اُمور کو منظوری دی ہے۔این اے بی اے آر ڈی کے ذریعے مالی سال 19-2018 کے دوران 15 ہزار کروڑ روپئے تک سوچھ بھارت مشن (گرامین) (ایس بی ایم جی) کے لئے بجٹ کے اضافی وسائل (ای بی آر ) جمع کرنا۔ انٹرنیشنل سینٹر فار ڈرنکنگ واٹر کوالٹی نام والی سوسائٹی کے کام کے دائرے میں توسیع کرکے اسے ایس بی ایم (جی) کے لئے ای بی آر فنڈ حاصل کرنے کیلئے اختیار دینا، فنڈ کو ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں کی نافذ کرنے والی ایجنسیوں میں تقسیم کرنا اور اس کی دوبارہ ادائیگی کرنا۔ سوسائٹی کانام بدل کرکے انٹرنیشنل سینٹر فار ڈرنکنگ واٹر کوالٹی کی جگہ پر اسے نیشنل سینٹر فار ڈرنکنگ واٹر ، سینی ٹیشن اینڈ کوالٹی رکھنا۔
اثرات
اس فیصلے سے سوچھ بھارت مشن (گرامین) کے تحت مراعات کے مستحق تقریباً 1.5 کروڑ دیہی گھرانے مستفید ہوں گے اور اسی طرح کچڑے کے ٹھوس بندوبست سے متعلق کاموں کیلئے گرام پنچایت بھی فیضیاب ہوں گے۔ اس فنڈ کا استعمال ملک بھر کے گاؤں میں کھلے میں رفع حاجت سے پاک (او ڈی ایف)صورتحال حاصل کرنے اور برقرار رکھنے کے لئے کیا جائیگا۔
U- 3988