Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

کابینہ نے مالدیپ کے ادو شہر میں بھارت کا نیا قونصلیٹ جنرل کھولنے کی منظوری دی


 

نئی دہلی،25/مئی2021،

وزیراعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے 2021 میں مالدیپ کے شہر ادو میں  بھارت کانیا  قونصلیٹ جنرل کھولنے کی منظوری دی ہے۔

بھارت اور مالدیپ نسلی، لسانی، ثقافتی، مذہبی اور تجارتی رشتے مشترک کرتے  ہیں اور یہ روابط کافی قدیم ہیں۔  مالدیپ بھارتی حکومت کے ‘پڑوسی پہلے کی پالیسی’ اور ‘ساگر’(سیکورٹی اینڈ گروتھ فار آل ان دی ریجن) کے ویژن میں اہم مقام رکھتا ہے۔

ادو شہر میں قونصلیٹ جنرل کے کھلنے سے مالدیپ میں بھارت کی سفارتی موجودگی کو تقویت ملے گی اور یہ موجودہ اور خواہش کے مطابق روابط کے لیے موزوں ہوگا۔

وزیراعظم جناب نریندرمودی اور صدر صالح کی قیادت میں دوطرفہ رشتے کو حاصل ہونے والی تحریک اور توانائی غیرمعمولی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

U-4810

ش ح۔   ف ا۔  ت ع۔